صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

پانچواں جن اوشدھی دِوَس’’جن اوشدھی- سستی بھی اچھی بھی‘‘ کی تھیم پر ملک بھر میں منایا گیا


ملک بھر میں 34 سے زیادہ پرتگیہ یاترائیں نکالی گئیں؛ جس میں سے ملک بھر میں پہلے دن 8 یاتراؤں کی قیادت ارکان پارلیمنٹ نے کی

ڈاکٹروں سمیت 5000 سے زائد شہریوں نے مائی گوو پلیٹ فارم پر جینرک ادویات استعمال کرنے کا حلف لیا

پروگرام نے ملک بھر میں 2 مارچ کو جن اوشدھی پرتگیہ یاترا کےدوسرے دن میں قدم رکھا

Posted On: 02 MAR 2023 9:02PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت (ایم او ایچ ایف ڈبلیو) فارماسیوٹیکلز اینڈ میڈیکل ڈِیواسز بیورو آف انڈیا (پی ایم بی آئی)کے تعاون سے،پی ایم بی جے پی اور ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی قوانین نافذ کرنے والی ایجنسی پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا ( پی ایم بی جے پی)کے تحت پانچواں جن اوشدھی دیوس 2023 منا رہی ہے۔  ملک بھر میں یہ تقریبات بڑے جوش و خروش سے منائی جا رہی ہیں۔ پروگرام کی شروعات یکم مارچ کو ملک بھر میں جن اوشدھی جن چیتنا ابھیان سے ہوئی۔

 

 

 

 

جشن کا دوسرا دن جن اوشدھی پرتگیہ یاترا کی شکل میں منایا گیا۔ایسی بہت سی پد یاترائیں معیاری اور سستی ادویات کے پیغام کے ساتھ نکالی گئیں ہیں۔ یہ دوائیں 9000 سے زیادہ جن اوشدھی کیندروں پر دستیاب ہیں۔ ملک کے بڑے شہروں میں پہلے ہی ایسے مراکز کا قیام عمل میں آچکا ہے۔

لوگوں میں بڑے پیمانے پر جوش پیدا کرنے کے لیے پد یاتراؤں کا انعقاد کیا گیا۔ ان پد یاتراؤں میں جن اوشدھی کیندروں، شہریوں، اسکولی بچوں وغیرہ نے جن اوشدھی ٹی شرٹس اور کیپس پہن کر شرکت کی۔ کچھ ریاستوں میں، پد یاترائیں روایتی آلات، جیسے ڈھول کے ساتھ نکالی جارہی ہیں ۔ اس طرح کی پد یاتراؤں کا مقصد پی ایم بی جے پی اسکیم کے بارے میں معلومات کی ترسیل کو یقینی بنانا ہے،تاکہ جن اوشدھی جینرک ادویات تک آسانی سے رسائی حاصل کی جاسکے۔

 

003.jpg

 

004.jpg

 

حکومت نے دسمبر 2023 کے آخر تک پردھان منتری بھارتیہ جن او شدھی کیندروں (پی ایم بی جے کے) کی تعداد 10,000 تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

پی ایم بی جے پی کے تحت دستیاب ادویات کی قیمت برانڈڈقیمتوں سے50 سے 90 فیصد کم ہے۔ مالی سال (2021-22) کے دوران، پی ایم بی جے پی نے1100کروڑ روپے سے زیادہ کی دوائیں فروخت کیں۔ موجودہ مالی سال میں اس کے توسط سے شہریوں کے تقریباً6600 کروڑ روپے بچانے کی امید ہے۔

005.jpg

 

006.jpg

خواتین، بزرگ شہریوں، بچوں اور9000 سے زیادہ کیندروں،حصص داروں، جن اوشدھی متروں، ڈاکٹروں اور عام لوگوں کے لیےمتعددبیداری پروگراموں کے انعقاد کے ذریعے ہفتہ بھر پر محیط تقریبات کا تعین کیا گیا ہے۔

*************

 

 

ش ح-م م–ن ع

U. No.2270



(Release ID: 1903839) Visitor Counter : 98


Read this release in: Marathi , English , Hindi , Punjabi