زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
سبھی بڑی ریاستوں میں گیہوں کی فصل معمول کے مطابق
کرنال میں واقع آئی سی اے آر انسٹی ٹیوٹ میں منعقدہ ایک حالیہ میٹنگ میں ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو مانیٹرنگ کمیٹی نے گندم کی فصل کے امکانات کا جائزہ لیا
Posted On:
02 MAR 2023 8:18PM by PIB Delhi
گندم کی فصل کی صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود(ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو) کی طرف سے تشکیل دی گئی کمیٹی کی ایک میٹنگ حال ہی میں آئی سی اے آر-انڈین انسٹی ٹیوٹ آف وہیٹ اینڈ بارلی ریسرچ، کرنال میں منعقد ہوئی۔آئی ایم ڈی،آئی سی اےآر، ریاستی زرعی یونیورسٹیوں (ایس اے یو)، گندم اُگانے والی بڑی ریاستوں کے ماہرین اور ریاستی حکومت کےاعلیٰ عہدیداروں نےڈی اےاینڈ ایف ڈبلیو کے عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ میں شرکت کی۔ پنجاب،ہریانہ، اترپردیش، راجستھان اور مدھیہ پردیش کی ریاستوں کی طرف سے گندم کی فصل کی صورتحال پیش کی گئی اور اس پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ وہ ریاستیں ہیں، جن میں گندم کی کاشتکاری والے کل رقبے کا 85 فیصد سے زیادہ حصہ ہے۔
کمیٹی نے اندازہ لگایا کہ آج تک تمام بڑی گندم اُگانے والی ریاستوں میں گندم کی فصل کی صورتحال معمول کے مطابق ہے۔آئی سی اےآر اورایس اے یو کی بھرپور کوششوں کی وجہ سےبڑی تعداد میں ٹرمینل گرمی کے دباؤ کو برداشت کرنے والی اقسام تیار کی گئی ہیں اوراب ان کی کاشت 50 فیصد سے زیادہ کے تخمینہ والے رقبے میں ہو رہی ہے۔خاص طور پر شمال مغربی میدانی علاقے میں۔ نیز، ہریانہ اور پنجاب میں تقریباً 75فیصد رقبہ ابتدائی اور بروقت بوائی کے حالات میں ہے اور اس لیےجلد بوائی والے فصل کا رقبہ مارچ کے مہینے میں گرمی کے حالات سے متاثر نہیں ہوگا۔
آئی سی اے آر-سی آر آئی ڈی اے، حیدرآباد میں واقع آل انڈیا کوآرڈینیٹڈ ریسرچ پروجیکٹ آن ایگرو میٹرولوجی (اے آئی سی آر پی اےایم)کے تعاون سے آئی ایم ڈی ڈسٹرکٹ ایگرو میٹرولوجیکل یونٹس (ڈی اے ایم یو) جو کہ کے وی کے کا حصہ ہیں، کے نیٹ ورک کے ذریعے ملک بھر میں ہفتہ میں دو بار منگل اور جمعرات کو ایگرو ایڈوائزری جاری کر رہا ہے۔آئی سی ا ے آر-انڈین انسٹی ٹیوٹ آف وہیٹ اینڈ بارلی ریسرچ،کرنال اُن کسانوں کو فصل سے متعلق ضروری مشورے فراہم کرتا ہے جو موبائل ایپس کے ذریعے یا ریاستی زراعت کے محکموں کے توسط سے کے وی کے سے وابستہ ہیں۔
زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت میں،فصل کی صورتحال پرنظر رکھنے کے لیے ہر ہفتے کراپ ویدر واچ گروپ کی میٹنگیں منعقد کی جاتی ہیں،جن میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے متعلقہ محکموں اور وزارتوں کو شامل کیا جاتا ہے۔
یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی تمام توسیعی ایجنسیاں آئی سی اے آر؍ایس اے یو کے ساتھ کسانوں کے کھیتوں کا باقاعدگی سے دورہ کریں اور کسانوں کو بروقت مشورے فراہم کریں، جہاں کہیں بھی گرمی کے دباؤ کی صورتحال ہو۔
************
ش ح-ح ا–ن ع
U. No.2261
(Release ID: 1903833)
Visitor Counter : 147