مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

جناب دیؤ سنہ چوہان نے ادھم پور میں اپنے پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کا اختتام کیا


جناب چوہان نے پی آر آئی ممبران سے بات چیت کی اور پٹنی ٹاپ میں مسائل اور مطالبات سنے

Posted On: 02 MAR 2023 7:12PM by PIB Delhi

مواصلات کے مرکزی وزیر مملکت جناب دیوسنہ چوہان نے آج  پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کے دوسرے دن جے کے ٹی ڈی سی کانفرنس ہال، پٹنی ٹاپ میں ڈی ڈی سیز اور بی ڈی سیز کے ساتھ میٹنگ کی صدارت کی۔

اودھم پور کے ڈی ڈی سی چیئرپرسن جناب لال چند، اودھم پور کی ڈپٹی کمشنر  محترمہ کریتکا جیوتسنا، جموں ریجن کے پوسٹ ماسٹر جنرل، کرنل ونود کمار، جے اینڈ کے سی جی ایم بی ایس این ایل ، جناب سنجیو تیاگی، ایس ایس پی، ڈاکٹر ونود کمار، اے ڈی ڈی سی جناب گھن شیام سنگھ، ڈی ڈی سیز اور بی ڈی سیز نے اجلاس میں شرکت کی۔

بات چیت کے دوران ڈی ڈی سیز اور بی ڈی سیز نے کئی مسائل اور مطالبات پیش کئے جن میں  علاقے کو سیاحت کے نقشے میں لانا، رام نگر اور نرسو میں کے وی اسکول کا قیام، سب ڈسٹرکٹ اسپتال رام نگر میں الٹرساؤنڈ اور ایکسرے مشین کا کام نہیں کرنا، مختلف بلاکس میں موبائل نیٹ ورک کا مسئلہ، اودھم پور – چنانی سڑک کی خستہ حالی، غیر طے شدہ بجلی کی کٹوتی پینے کے پانی کی سپلائی کی کمی، سگنل ٹاورز کی مناسب تنصیب، منریگا کے تحت زیر التواء ذمہ داریاں، صنعتی علاقے سے آلودگی یونٹس کی منتقلی، ستہ اور بسمنی کے لوگوں کو سڑک رابطہ فراہم کرنا، پوسٹ آفس گورڈی کی اپ گریڈیشن، پٹنی ٹاپ میں سیاحت کا قیام، مال کڈ روڈ کی جلد تکمیل، سرکاری سکولوں میں مفت وائی فائی شامل ہیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایک خصوصی منصوبے کو منظوری دی ہے جس کے تحت اس سال کے آخر تک ہر گاؤں کا  4-جی  موبائل خدمات کے تحت احاطہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ہر گاؤں کو آپٹیکل فائبر سے جوڑا جائے گا جو تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ ڈاک نے ایک منصوبہ تیار  کیا ہے،  جس کے تحت ہر گاؤں کو اس کے دائرۂ کار کے  5 کلومیٹر کے اندر بینکنگ کی سہولیات میسر ہوں گی۔

پی آر آئی کے مطالبات کا جواب دیتے ہوئے مرکزی وزیر نےاس بات کی  یقین دہانی کرائی  کہ تمام مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا۔

مرکزی وزیر نے ضلع میں ڈاک اور ٹیلی کام خدمات کے کام کاج اور پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے محکمہ ڈاک اور ٹیلی کام کے افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت بھی کی۔

جموں و کشمیر کے  سی جی ایم –بی ایس این ایل  نے 100 فیصد 4-جی پروجیکٹ  کی صورتحال کے بارے میں پرزنٹیشن دی، جس میں ایف ٹی ٹی ایچ، بھارت نیٹ نیٹ ورک کا استعمال، گرام پنچایتوں کی  احاطہ کاری، بھارت نیٹ ادیمی کے ذریعے بھارت نیٹ نیٹ ورک کا استعمال کرتے ہوئے گاؤوں میں ایف ٹی ٹی ایچ کے فروغ  کے لئے خصوصی پائلٹ ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی پاورپوائنٹ پریزنٹیشن ، مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی فراہم کرنے کے لئے 100 فیصد 4-جی پروجیکٹ پر کامیاب رول آؤٹ کے لئے جموں و کشمیر  سرکل کی رکاوٹیں اور ضروریات شامل ہیں۔ انہوں نے مرکزی وزیر کو بھارت نیٹ کے استعمال کے بارے میں آگاہ کیا، جس کے تحت ضلع ادھم پور میں اب تک 115 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ مرکزی وزیر نے متعلقہ افراد کو ضلع میں 100فیصد 4-جی پروجیکٹ کے عمل میں تیزی لانے اور مؤثر عمل آوری کی ہدایت دی۔

ضلع میں ڈاک خدمات  کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے جموں خطے کے پوسٹ ماسٹر جنرل نے مرکزی وزیر کو محکمہ ڈاک کے کام کاج کے بارے میں بتایا۔ مرکزی وزیر نے بڑے پیمانے پر لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے دور دراز مقامات اور اندرونی علاقوں پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے ڈاک خدمات کو بہتر بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ مرکزی وزیر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سڑک رابطہ کسی علاقے کی ترقی اور فروغ کے لئے بنیادی ضرورت ہے اور حکومت ہند اس سلسلے میں ایک مضبوط سڑک نیٹ ورک قائم کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔

موبائل کنیکٹیویٹی کا ذکر کرتے ہوئے جناب دیو سنہ چوہان نے کہا کہ حکومت اس جدید دور میں ہر گاؤں میں موبائل کنیکٹیویٹی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ عوامی نمائندے ہمہ جہت ترقی اور جمہوریت کی مضبوطی کے لئے اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی سطح  کی ضلع حکمرانی کے قیام سے مجموعی ترقی کے لحاظ سے واضح تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔ مرکزی وزیر نے ضلع میں مرکزکے ذریعے چلائی جانے والی عوام پر مبنی مختلف اسکیموں کے مؤثر نفاذ میں ضلع انتظامیہ کی کوششوں کی ستائش کی۔

پی آر آئی کے ساتھ بات چیت کے دوران مرکزی وزیر نے کہا کہ حکومت عوام  کو گھر تک خدمات فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے ضلع میں حکومت کی مختلف اسکیموں کے مؤثر نفاذ کے لئے محتلف محکموں کے ساتھ ساتھ ضلع انتظامیہ کی کوششوں کی ستائش کی۔ پنچایتی راج کے تین سطحی نظام کے قیام کے بارے میں، مرکزی وزیر نےاس بات کا مشاہدہ کیا کہ پنچایتی راج اداروں کے قیام کے ساتھ ساتھ ترقی کا عمل  بھی عام لوگوں کی سماجی اقتصادی ترقی کے لیے پورے جوش وجذبے اور لگن کے ساتھ تیز ہوا ہے۔

بعد   میں مرکزی وزیر نے سناسر سمیت مقامی علاقے کا بھی دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی پروجیکٹوں اور اہمیت کی حامل اسکیموں کا معائنہ کیا۔ مرکزی وزیر نے ٹائلوں کے جاری کاموں، فلاور ویلی، فیس لفٹنگ، پٹنی ٹاپ پر لیزر ساؤنڈ سسٹم کے ساتھ موجودہ فاؤنٹین اور بس اسٹینڈ سناسر  میں جاری جدید کاری کے کام کا  بھی معائنہ کیا۔

***

 ش ح۔ ش  م۔ ک ا



(Release ID: 1903831) Visitor Counter : 126


Read this release in: English , Hindi