بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

مسابقتی قانون کی اقتصادیات  کے موضوع پر  آٹھویں قومی کانفرنس کل قومی دارالحکومت میں ہو گی

Posted On: 02 MAR 2023 3:36PM by PIB Delhi

مسابقتی کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) کل یہاں مسابقتی قانون کی اقتصادیات کے موضوع  پر قومی کانفرنس کے آٹھویں ایڈیشن کا انعقاد کر رہا ہے۔ سی سی آئی کی جانب سے 2016 سے ہر سال اس  کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

 وزارت خزانہ، حکومت ہندکے اعلیٰ اقتصادی مشیر ڈاکٹر وی اننتھا ناگیشورن، نے افتتاحی اجلاس میں کلیدی خطبہ دینے کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے۔

کانفرنس میں ایک مکمل سیشن اور دو تکنیکی سیشن ہونگے۔ اس سال کی کانفرنس کا  موضوع ہے ، ‘‘عدم اعتماد اور قواعد وضوابط:دونظاموں کے مابین موجود نقطہ اتصال  اور ہم آہنگی ’’۔

ودھی لیگل،کے بانی اور ریسرچ ڈائریکٹر ڈاکٹر ارگھیا سین گپتا، دن کے آخر میں طے شدہ مکمل سیشن کی ماڈریٹر ہیں۔ دونوں تکنیکی اجلاسوں کی صدارت ممتاز پروفیسر، این ایل یو دہلی، ڈاکٹرایم ایس ساہو اور ڈاکٹر آدتیہ بھٹاچارجی، سابق سینئر پروفیسر، دہلی اسکول آف اکنامکس کریں گے۔ 

یہ کانفرنس، مسابقتی قانون کی اقتصادیات میں دلچسپی کو فروغ دینے اور اسے برقرار رکھنے اور عدم اعتماد کے ماہرین اقتصادیات کا ایک اہم  گروپ بنانے کی کوشش ہے۔ یہ کانفرنس ، مسابقتی قانون کے  اقتصادیات کے شعبے میں کام کرنے والے اسکالرز، پیشہ ورافراد ، ماہرین تعلیم اور  متعلقہ شعبوں کے ماہرین کویکجا کرتی ہے۔ کانفرنس میں علم  اورمعلومات کے اشتراک سے متعلق   تبادلہ خیال  کیاجائے گا اور ایکٹ کے نفاذ کے لیے معاشی بنیاد فراہم کرتی ہے۔

کانفرنس کے مقاصد درج ذیل ہیں:-

*مسابقتی قانون کے  اقتصادیات کے شعبے میں عصری مسائل  کے سلسلے میں  تحقیق اور بحث ومباحثے کو تحریک دینا،

*ہندوستانی سیاق و سباق  کے لحاظ سے  متعلقہ مسابقتی مسائل کی بہتر تفہیم تیار کرنا،

*ہندوستان میں مسابقت کے قانون کے نفاذ کے لیے راہ ہموارکرنا۔

*************

(ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -2268


(Release ID: 1903825)
Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil