زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
نینو کھادوں کا فروغ
Posted On:
02 MAR 2023 7:13PM by PIB Delhi
زراعت اور کسانوں کی بہبود کےمحکمہ سکریٹری اور محکمہ کھاد کے سکریٹری نے 01 مارچ 2023 کو آئی سی اے آر اور ریاستی حکومتوں کے نمائندوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی مشترکہ صدارت کی۔ میٹنگ میں مٹی کی صحت کو بہتر بنانے اور پیداواری صلاحیت میں اضافے کے لیے مربوط غذائی اجزاء کے انتظام کو فروغ دینے کے لیے حکومت ہند کی کوششوں پر روشنی ڈالی گئی اور ریاستوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ سوائل ہیلتھ کارڈ کی سفارش کی بنیاد پر کیمیائی، نامیاتی اور حیاتیاتی کھادوں اور دیگر اختراعی کھادوں کے معقول مرکب کے استعمال کو فروغ دیں۔ حالیہ برسوں میں، نینو کھادوں کو مارکیٹ میں متعارف کرایا گیا ہے اور جس کے آئی سی اے آر کی طرف سے کئے گئے ٹرائلز میں حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔ ریاستوں کو نینو کھاد اور دیگر اختراعی کھادوں جیسے سلفر سے مزین یوریا، ٹرپل سپر فاسفیٹ (ٹی ایس پی)، مولاسس سے حاصل کردہ پوٹاش (پی ڈی ایم)، بائیو فرٹیلائزر وغیرہ کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔ آئی سی اے آرکےاے ڈی جی نے زور دیا کہ نینو کھادیں سائز پر منحصر خصوصیات، اعلی سطح کے حجم کے تناسب، اور منفرد نظری خصوصیات کی وجہ سے پودوں کی پرورش میں استعمال کے لئے فائدہ مند ہے۔ آئی سی اے آر نے متعدد فصلوں میں نینو کھادوں کے حوالے سے بائیو افادیت کے ٹرائلز کا انعقاد کیا ہے اور مختلف خوراکوں کے ساتھ متعدد جگہوں پر نینو یوریا کے استعمال کے لیے پیکیج آف پریکٹس تیار کرنے کے عمل میں ہے جس سے کسانوں کو ان کھادوں کے استعمال میں تبدیلی لانے میں مدد ملے گی۔ کچھ ریاستوں نے یہ بھی بتایا کہ کسانوں نے نینو کھاد کے استعمال سے پیداوار اور معیار کے لحاظ سے اچھے نتائج حاصل کیے ہیں اور وہ مربوط غذائیت کے انتظام اور نینو یوریا کے استعمال کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔
*************
( ش ح ۔ ج ق۔ ر ض(
U. No.2260
(Release ID: 1903805)
Visitor Counter : 202