الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیکنالوجی اور ہنر مندی دو اہم ستون ہیں جو نوجوان ہندوستان کے مستقبل کو بدل دیں گے: جناب راجیو چندر شیکھر


ہندوستان کبھی غریب نہیں تھا، لیکن اس کے نیتاؤں نے اسے غریب بنا دیا: جناب راجیو چندر شیکھر

جناب راجیو چندر شیکھر نےنیو انڈیا فار ینگ انڈیا انیشی ایٹیو کے ایک حصے کے طور پر ، غازی آباد میں ایچ آر آئی ٹی گروپ آف انسٹی ٹیوشنز میں  طلباء سے خطاب کیا

Posted On: 02 MAR 2023 4:54PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی اور ہنرمندی کے فروغ اور انٹرپرینیورشپ کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے آج 2014 سے پہلے  کے ہندوستان اور  2014 میں جناب نریندر مودی جی کے  وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کے ہندوستان کے درمیان موازنہ کیا  اور کہا کہ آج ملک اپنی  تاریخ کا سب سے دلچسپ دور سے گزر  رہا ہے۔

جناب راجیو چندر شیکھر ایچ آر آئی ٹی گروپ آف انسٹی ٹیوشنز، غازی آباد میں

 

نیو انڈیا  فار ینگ انڈیا سیریز کے ایک حصے کے طور پر ایچ آر آئی ٹی گروپ آف انسٹی ٹیوشنز، غازی آباد میں طلباء کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  جناب راجیو چندر شیکھرنے کہا ’’آزاد ہندوستان کی 75 سالہ تاریخ میں پہلے کبھی بھی نوجوان ہندوستانیوں کے لیے اتنے زیادہ  مواقع دستیاب نہیں تھے۔‘‘

یہ کہتے ہوئے کہ ہندوستان ’’کبھی غریب نہیں تھا، لیکن اس کے نیتا (رہنماؤں) نے اسے غریب بنا دیا ہے‘‘ وزیر موصوف نے  بتایا  کہ کس طرح پرانے ہندوستان میں بدعنوانی، اقربا پروری وغیرہ پھیلی ہوئی تھی اور اس کے برعکس نریندر مودی حکومت نےاپنی مختلف فعال اور عوام نواز پالیسیوں اور پروگراموں کے ذریعے نئے ہندوستان کے مواقع سے بھرپور دور کا آغاز کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’’غیر فعال جمہوریت اور گورننس کی پرانی صورت حال  کو فعال جمہوریت اور زیادہ سے زیادہ حکمرانی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔‘‘

A person speaking into a microphoneDescription automatically generated

جناب راجیو چندر شیکھر ایچ آر آئی ٹی گروپ آف انسٹی ٹیوشنز، غازی آباد میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے

 

پچھلے آٹھ برسوں میں ہندوستان کی ترقی کے چند  اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے جناب  راجیو چندر شیکھر نے کہا ’’آج، نوجوان ہندوستانی ہندوستان کے ٹیکیڈ میں ملک کی ترقی کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ 90,000 سے زیادہ اسٹارٹ اپس ہیں، جن میں 110 یونیکارن کمپنیاں  ہیں، جن میں نوجوان ہندوستانی  ایک بڑا رول  ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی  سخت محنت اور کوششوں  سے ہی کامیابی حاصل کی ہے ۔ کسی رابطے  یا مشہور خاندان سے تعلق کی  وجہ سے نہیں۔

انہوں نے طلباء کو اپنی تعلیمی ڈگریوں کے علاوہ ترجیحی طور پر ڈیجیٹل مہارتوں میں اپنی پسند کے کچھ ہنر مندی کے پروگراموں  کی تربیت حاصل کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے  کہا کہ ٹیکنالوجی اور ہنری  دو اہم ستون ہیں جو نوجوان ہندوستان کے مستقبل کو بدل دیں گے۔

اپنے خطاب کے بعد، وزیر موصوف  نے طلباء کے ساتھ بات چیت  کی اور اسکلنگ، آر اینڈ ڈی اور اختراعی ایکو سسٹم، کاروباری مواقع اور مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس سے اپنی حالیہ ملاقات سے متعلق ان کے سوالات کے جوابات دیے۔

اس کے بعد جناب راجیو چندر شیکھر نے راجیہ سبھا ایم پی ڈاکٹر انیل اگروال کے ساتھ  ادارے کے بہترین طلباء کو انعامات سے نوازا۔

’نیو انڈیا فار ینگ انڈیا‘ جناب راجیو چندر شیکھر کی طرف سے شروع کی گئی بات چیت کا ایک سلسلہ ہے، جس میں اسکول اور کالج کے طلباء وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ڈیجیٹل اور کاروباری میدان میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بات چیت کرتے ہیں۔

وزیر موصوف نے گزشتہ 18 مہینوں میں ہندوستان بھر میں 43 تعلیمی اداروں کا دورہ کیا اور ہندوستان بھر کے نوجوان ہندوستانیوں سے بات چیت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 2245

                          


(Release ID: 1903760) Visitor Counter : 136