سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب نتن گڈکری نے آسٹریا کے وفد سے ملاقات کی جس کی قیادت ہندوستان میں آسٹریا جمہوریہ کی سفیر محترمہ کیتھرینا ویزر کر رہی تھیں

Posted On: 02 MAR 2023 3:18PM by PIB Delhi

سڑک نقل و حمل آور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج آسٹریا کے وفد سے ملاقات کی جس کی قیادت ہندوستان میں جمہوریہ آسٹریا کی سفیر محترمہ کترینا ویزر کر رہی تھیں۔

اس ملاقات میں سڑک انفراسٹرکچر کی ترقی اور گرین ٹیکنالوجیز میں جدید ترین ٹیکنالوجیز اور ایجادات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ آسٹریا کی کمپنیوں کے نمائندوں نے مرکزی وزیر کو ان کی طرف سے تیار کی جانے والی مختلف جدید ٹیکنالوجیز اور اختراعی مصنوعات کے بارے میں بتایا۔

گڈکری نے کہا کہ ہندوستان کی طرف سے کئی روپ وے اور کیبل کار پراجیکٹس پر عمل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے آسٹریا کی کمپنیوں کے ذریعہ تیار کئے جانے والے روپ ویز اور کیبل کاروں کے اعلیٰ معیار کے اجزاء اور آلات کی تعریف کی اور ہندوستان میں اس کی تعمیر میں ٹیکنالوجی کی منتقلی اور تعاون پر زور دیا۔ انہوں نے مجموعی لاگت کو کم کرنے کے مقصد سے ان کمپنیوں کو ہندوستان میں پیداواری پلانٹ لگانے کی دعوت بھی دی۔

تعاون کے دیگر ممکنہ شعبوں جیسے شاہراہوں کی تعمیر، سرنگوں کی تعمیر، الیکٹرانک ٹول سسٹم، موثر ٹرانسپورٹ نظام، ٹریفک مینجمنٹ سسٹم، گرین ٹیکنالوجی ٹنل مانیٹرنگ سسٹم اور روڈ سیفٹی میں نئی ​​ٹیکنالوجیز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

میٹنگ میں سڑک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں جدت لانے اور ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کے میدان میں عصری چیلنجوں کے موثر حل تیار کرنے کے لیے آسٹریا کے ساتھ ہندوستان کی مسلسل شراکت داری اور ترقیاتی تعاون کو مضبوط بنانے کی راہ ہموار کی۔ آسٹریا کے سفیر نے جناب گڈکری کو آسٹریا کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

*********

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-2242


(Release ID: 1903751)