نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب نسیتھ پرمانک نے آج نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول(این وائی پی ایف) فائنل کے افتتاحی دن خطاب  کیا


نوجوانوں کا جوش اور توانائی ہندوستان کو معاشی طور پر ایک طاقتور ملک بنادے گی:  جناب  نسیتھ پرمانک

لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا 2 مارچ 2023 کو صبح 10:30 بجے نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول(این وائی پی ایف) کے چوتھے ایڈیشن کی اختتامی تقریب سے خطاب کریں گے

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر جناب انوراگ ٹھاکر بھی شرکاء سے خطاب کریں گے

Posted On: 01 MAR 2023 6:49PM by PIB Delhi

نوجوانوں اور کھیلوں کے امور کے وزیر مملکت جناب نسیتھ پرمانک نے آج پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال، نئی دہلی میں نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول (این وائی پی ایف) فائنل کے افتتاحی دن خطاب کیا۔ پہلے دن مقابلہ جاتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ ریاستی یوتھ پارلیمنٹ(ایس وائی پی) کے 29 فاتحین کو قومی جیوری کے سامنے بولنے کا موقع ملا جن میں لوک سبھا کے ممبر جناب  انوراگ شرما، لوک سبھا کے ممبر پارلیمنٹ جناب منوج تیواری، اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے کے سکریٹری جناب سنجے کمار، اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سینئر مشیر جناب کنچن گپتا  شامل ہیں ۔

اس موقع پر جناب نیستھ پرمانک نے کہا کہ آج شرکاء نے  جن خیالات کااظہار کیا ہے وہ  ملک کے لیے رہنمائی کا کام کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نوجوانوں کا جوش اور توانائی ہندوستان کو اقتصادی طور پر ایک طاقت ور ملک بنا دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کا وژن اتنا ہی طاقتور ہے جتنا کہ اس ملک کی جمہوریت اور نوجوان جمہوری قدروں کو مزید مضبوط کریں گے۔ وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان دنیا میں اپنا الگ مقام بنا رہا ہے اور آتم نربھر بن رہا ہے اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کے مطابق ہندوستان کو آتم نربھر بنانے میں ملک کے نوجوانوں کا اہم رول ہوگا۔

پہلے تین فاتحین کو 2 مارچ 2023 کو لوک سبھا کے اسپیکر  کےسامنے بولنے کا موقع ملے گا جو اس موقع پر نوجوانوں سے بات چیت بھی کریں گے۔ لوک سبھا کے اسپیکر، جناب اوم برلا 2 مارچ، 2023 کو صبح 10:30 بجے پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال، نئی دہلی میں نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول (این وائی پی ایف) کے چوتھے ایڈیشن کی اختتامی تقریب سے خطاب کریں گے۔ تقریب کے دوران فیسٹیول کے تین قومی فاتحین اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ نوجوانوں کے امور اور کھیل کے وزیر جناب انوراگ ٹھاکر اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کے وزیر مملکت جناب نسیتھ پرمانک بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔ نوجوانوں کے امور اور کھیل کے وزیر جناب انوراگ ٹھاکر بھی شرکاء سے خطاب کریں گے۔

نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول، 2023 کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز ‘‘ایک بہتر کل کے لیے خیالات: دنیا کے لیے ہندوستان’’کے موضوع کے ساتھ کیا گیا 25 سے 29 جنوری 2023 تک ڈسٹرکٹ یوتھ پارلیمنٹس کا انعقاد کیا گیا۔ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 748 اضلاع سے 2.01 لاکھ سے زیادہ نوجوانوں نے ملک بھر کے 150 مقامات پر حصہ لیا۔ ڈسٹرکٹ یوتھ پارلیمنٹ(ڈی وائی پی) کے پہلی اور دوسری پوزیشن ہولڈر نے 3 سے 7 فروری 2023 تک ریاستی یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول میں حصہ لیا۔ ضلع اور ریاستی سطح کی یوتھ پارلیمنٹ کے دوران شرکاء نے دیے گئے موضوعات پر تقریریں کیں ۔

نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول(این وائی پی ایف) کا مقصد نوجوانوں کی آواز کو سننا ہے، جو آنے والے سالوں میں عوامی خدمات سمیت مختلف کیریئر میں شامل ہوں گے۔  این وائی پی ایف  31دسمبر 2017 کو وزیر اعظم کے اپنے من کی بات خطاب میں دیے گئے خیال پر مبنی ہے۔ اس خیال سے تحریک لیتے ہوئے، این وائی پی ایف  2019 کے پہلے ایڈیشن کا انعقاد کیا گیا جس کا موضوع تھا۔ ‘‘نئے ہندوستان کی آواز بنیں اور حل تلاش کریں’’۔ جس میں اور 88,000 نوجوانوں نے فزیکل موڈ میں شرکت  کی تھی ، نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول 2021 کے دوسرے ایڈیشن کا انعقاد ‘‘ وائی یو  وی  اے اے  ایچ - اتساہ نئے بھارت کا’’ تھیم کے ساتھ کیا گیا تھا جسے ورچوئل موڈ میں ملک بھر کے 23 لاکھ سے زیادہ نوجوانوں اور اسٹیک ہولڈرز نے دیکھا۔ نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول، 2022 کا تیسرا ایڈیشن 2.44 لاکھ سے زیادہ نوجوانوں کی شرکت کے ساتھ‘‘نئے ہندوستان کی آواز بنیں اور حل تلاش کریں اور پالیسی میں تعاون کریں’’ کے موضوع کے ساتھ منعقد کیا گیا تھا۔

 

*************

 

( ش ح ۔ ج ق۔ ر ض(

U. No.2230


(Release ID: 1903571) Visitor Counter : 125


Read this release in: English , Hindi , Telugu