امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

 فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے ذریعہ چوتھی ای نیلامی میں 23 ریاستوں میں 1049 بولی دہندگان کو 5.40 ایل ایم ٹی  گیہوں فروخت کیا گیا ہے

Posted On: 01 MAR 2023 7:51PM by PIB Delhi

گندم اور آٹے کی قیمت کو کنٹرول کرنے کے لیے بازار میں مداخلت کے لیے حکومت ہند کی پہل کے ایک حصے کے طور پر، او ایم ایس ایس  (ڈی) کے تحت گندم کو آف لوڈ کرنے کے لیے چوتھی ای نیلامی آج منعقد ہوئی۔  11.57 ایل ایم ٹی  گیہوں کی کل مقدار پیشکش کی گئی  اور 5.40 ایل ایم ٹی گیہوں 23 ریاستوں میں 1049 بولی دہندگان کو فروخت کیا گیا  ہے۔

چوتھی ای نیلامی میں آل انڈیا شمار کردہ  اوسط فروخت کی قیمت کے مقابلے میں 2193.82 روپے فی کوئنٹل ایل اسٹاک فروخت کیے گئے جس کی کل ہند شمار کردہ  اوسط محفوظ قیمت2137.04روپے فی کوئنٹل ہے ۔

چوتھی ای نیلامی میں 100 سے 499 ایم ٹی تک کی مقدار کی زیادہ سے زیادہ مانگ تھی جس کے بعد 500-999 ایم ٹی کی مقدار اور اس کے بعد 50-100 ایم ٹی کی مقدار تھی۔ ایک بار میں زیادہ سے زیادہ 3000 ایم ٹی کی کچھ بولیاں موصول ہوئیں۔

پہلی نیلامی یکم اور 2 فروری 2023 کو ہوئی تھی جس میں 9.13 لاکھ ایم ٹی 1016 بولی دہندگان کو 2474  روپے  فی کوئنٹل کی شمار کردہ  اوسط قیمت پر فروخت کیا گیا تھا۔ 15 فروری 2023 کو دوسری نیلامی میں 3.85 ایل ایم ٹی کی مقدار 1060 بولی دہندگان کو 2338روپے فی کوئنٹل کی شمار کردہ  اوسط قیمت پر فروخت کیاگیا۔ اور تیسری ای نیلامی کے دوران 875 کامیاب بولی دہندگان کو 5.07 ایل ایم ٹی فروخت کی گئی جس کی اوسط قیمت 2173 روپے فی کوئنٹل تھی۔ نیلامی کے دوران موصول ہونے والی مجموعی قیمت بتاتی ہے کہ مارکیٹ میں ٹھہراؤ پیدا ہو گیا  اور اوسطاً 2200روپے /کوئنٹل سے نیچے ہے۔

تیسری ای نیلامی تک 18 ایل ایم ٹی گندم کا سٹاک فروخت کیا جا چکا ہے جس کے مقابلے میں 28فروری2023 تک 14.35 ایل ایم ٹی گندم اٹھا لی گئی ہے۔ چوتھی ای -نیلامی کے بعد او ایم ایس ایس(ڈی) کے تحت فروخت ہونے والی گندم کی مجموعی مقدار 45 ایل ایم ٹی کے مجموعی مختص کے مقابلے میں 23.47 ایل ایم ٹی ہو گئی ہے۔ اس فروخت نے پورے ملک میں گندم اور آٹے کی قیمتوں  میں ٹھہراؤ پیدا کرنے میں نمایاں  اثر پیدا کیا  ہے جس کے  او ایم ایس ایس (ڈی) کے تحت گندم کی کھلی فروخت کے لیے مستقبل کے ٹینڈرز کے ساتھ مستحکم رہنے کا امکان ہے۔

*****

ش ح ۔ا ک۔   ر ب

U: 2227



(Release ID: 1903569) Visitor Counter : 121


Read this release in: English , Marathi , Hindi