حکومت ہند کے سائنٹفک امور کے مشیر خاص کا دفتر
بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین اور ٹرسٹی بل گیٹس نے پروفیسر اجے سود سے ملاقات کی
Posted On:
01 MAR 2023 2:40PM by PIB Delhi
، گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین اور ٹرسٹی بل گیٹس نے حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر کے دفتر کا دورہ کیا اور ترجیحات کو سمجھنے اور مزید تعاون کے امکانات کا پتہ لگانے کے لیے پروفیسر اجے کے سود سے ملاقات کی۔
اپنے دورے کے دوران، پروفیسر سود نے پی ایس اے کے دفتر کے کام کا ایک جائزہ پیش کیا، جس میں ایک صحت، کوانٹم ٹیکنالوجیز، ذریعہ معاش، گرین ہائیڈروجن، ون نیشن ون سبسکرپشن وغیرہ سے متعلق قومی مشن شامل ہیں، فاؤنڈیشن کے ساتھ ون ہیلتھ مشن، ویسٹ ٹو ویلتھ مشن کی ترجیحی سرگرمیوں کے بارے میں خصوصی طور پر بات چیت ہوئی۔
جناب گیٹس نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے اقدامات پر توجہ دینے کی تعریف کی۔ انہوں نے آئندہ ون ہیلتھ مشن اور بیماریوں پر قابو پانے کے لیے ماحولیاتی نگرانی کی طاقت پر حکومت ہند کی کوششوں میں تعاون میں دلچسپی ظاہر کی۔ انہوں نے جانوروں کی صحت سے متعلق معاملات سے نمٹنے ، ،بیماریوں کی ماڈلنگ اور نئی تشخیصی ٹیکنالوجیز کے لیے اختراعات کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کو ان شعبوں میں گھریلو اور عالمی دونوں طرح کے چیلنجوں کے سلسلے میں تعاون کرنے کا موقع ملا ہے۔
جناب گیٹس کے ساتھ گلوبل ہیلتھ کے صدر ڈاکٹر ٹریور منڈیل، کنٹری ڈائریکٹر انڈیا جناب ہری مینن اور ڈیجیٹل اینڈ ہیلتھ انوویشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر جناب ہریش ایر بھی تھے۔ انہوں نے پی ایس اے کے دفتر کی سائنسی سکریٹری ڈاکٹر (محترمہ) پرویندر مینی، ایڈوائزر / سائنسٹسٹ ‘جی‘ڈاکٹر پریتی بنزل، ایڈوائزر/ سائنسٹسٹ’جیُ ‘؛ ڈاکٹر منورنجن موہنتی، ایڈوائزر/سائنسٹسٹ ’جی‘ ڈاکٹر کیتکی باپت، وزیٹنگ پی ایس اے فیلو ؛ ڈاکٹر سندھورا گنپتی، اسٹریٹجک الائنس ڈویژن کی ڈائرکٹر ڈاکٹر سپنا پوتی اور دیگر افسران کے ساتھ ملاقات کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-2204
(Release ID: 1903532)
Visitor Counter : 127