کامرس اور صنعت کی وزارتہ

غیر ملکی تجارت کے ڈائرکٹوریٹ جنرل (ڈی جی ایف ٹی) نے پیشگی آتھورائزیشن اسکیم کے تحت مزید معاملات شامل کرنے کی غرض سے برآمدات ذمہ داری کی توسیع  کے لیے کمپوزیشن فیس عائد کرنے کے عمل کو مزید سہل بنایا

Posted On: 01 MAR 2023 4:21PM by PIB Delhi

غیر ملکی تجارت کے ڈائرکٹوریٹ جنرل (ڈی جی ایف ٹی) نے کمپوزیشن فیس عائد کرنے سے متعلق تمام پی آر سی (پالیسی رعایت کمیٹی) کے فیصلوں کو نافذ کرنے کے لیے ترمیم شدہ قواعد  کو نوٹیفائی کیا ہے۔ ڈی جی ایف ٹی این معاملات میں تخفیف شدہ کمپوزیشن فیس کا فائدہ دے رہا ہے جہاں اس نے ای او پی (برآمدات ذمہ داری مدت) میں توسیع کی اجازت دی ہے اور / یا پہلے کی گئیں برآمدات کو ضابطہ بند کیا ہے۔ اسے ہینڈ بک آف پروسیجرس (2015-20) کے پیرا 4.42 میں ترمیم کرکے 28 فروری 2023 کو پبلک نوٹس نمبر 59/2015-20 کے تحت نوٹیفائی کیا گیا۔

کمپوزیشن فیس کیلکولیشنز کو منطقی بنانے کا عمل، طریقہ کار کو آسان اور قابل فہم بنانے کی کوشش کرکے آٹومیشن اور خدمات کی تیز رفتار فراہمی میں مدد کرتا ہے۔نظرثانی شدہ کمپوزیشن فیس ماڈل، جو ’سی آئی ایف ویلیو آف آتھورائزیشن‘ کی مختلف سطحوں کے لیے ایک مخصوص شرح پر مبنی ہے، حساب کتاب کے لیے کم پیچیدہ اور آسان ہے۔ یہ کم سے کم انسانی مداخلت کے ساتھ تعمیل کے عمل کو ہموار کرنے میں مدد کرے گا، تضادات اور الجھنوں کے خطرے کو کم کرے گا۔

ضابطے کو خودکار بنانے کے نتیجے میں دستی حساب کتاب اور کاغذی کاروائی کی ضرورت کو کم کرکے تیز رفتار خدمات کی فراہمی ہوگی۔اس پہل قدمی کا مقصد تمام پی آر سی فیصلوں کو نافذ کرنے کے لیے ایک یکساں اور شفاف نظام کو مربوط کرنا ہے، جس میں برآمدات ذمہ داری مدت (ای او پی) بڑھانے میں کمپوزیشن فیس سے متعلق گذشتہ فیصلے اور / یا پیشگی آتھورائزیشن اسکیم کے تحت کی گئیں برآمدات کی ضابطہ بندی شامل ہے۔ کاروبار کرنا سہل بنانا اور لین دین کی لاگت کم کرنا مقصود ہے۔

حساب کتاب کو سہل بنانے اور برآمدکاروں کے لیے ضوابط کو نسبتاً آسان بنانے کے ذریعہ ’’کاروبار کو سہل بنانے‘‘ کے مشن میں بھی تعاون حاصل ہوتا ہے۔

ڈی جی ایف ٹی کمپوزیشن فیس کیلکولیشن کو برآمدکاروں کے لیے سہل اور سمجھنے میں آسان بناکر اس ہدف کی سمت میں کام کر رہا ہے۔ یہ پہل قدمی عوامی نوٹس  نمبر 52 مؤرخہ 18.01.2023  ے ساتھ شروع ہوئی اور آج جاری کیے گئے اس پی این کے ساتھ جاری ہے۔ ان پہل قدمیوں کے نتیجہ میں آخرکار تجارتی سہولت مضبوط ہوگی کاروبار کرنے میں آسانی ہوگی۔

**********

 

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:2209



(Release ID: 1903524) Visitor Counter : 87


Read this release in: English , Marathi , Hindi