عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
بنگلہ دیش اور اروناچل پردیش کے سرکاری ملازمین کو بہترحکمرانی کے گُڑ سکھانے کے لئے نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس کے ذریعے 2 ہفتے کا صلاحیت سازی کا پروگرام شروع کیا گیا
این سی جی جی کے ڈائرکٹر جنرل جناب بھرت لال نے عوام کی خدمت اورمعیارِ زندگی میں بہتری لانے کے لئے بنیادی ڈھانچہ کے فروغ اور عوامی خدمات کی اہمیت پر زور دیا
Posted On:
28 FEB 2023 4:25PM by PIB Delhi
مسوری میں بہترحکمرانی کے لئے نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس (این سی جی جی) کیمپس میں بنگلہ دیش(40 شرکاء کے ساتھ 57 ویں بیچ) اور اروناچل پردیش (29 شرکاء کے ساتھ دوسرا بیچ) کے سرکاری ملازمین کے لیے صلاحیت سازی کے دو پروگرام شروع کیے گئے۔ بہترحکمرانی کے لئے قومی سنٹر نے علم اور تجربات کو مشترک کرنے کی سہولت کے لئے مشترکہ اجلاس کا اہتمام کیا۔
وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ ’واسودھیو کٹمبکم‘ فلسفے کے مطابق، ہندوسان اور پڑوسی ممالک میں سرکاری ملازمین کے درمیان تعاون اور سیکھنے کی صلاحیت کی حوصلہ افزائی اور بہترحکمرانی کے لئے نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس (این سی جی جی) وقف ہے۔ بہترحکمرانی کے لئے نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس کے سرکاری ملازمین کے لئےصلاحیت سازی کی پہل جس کا مقصد بہترحکمرانی کو فروغ دینا، ، خدمات کی فراہمی کو بڑھانا اور آخری فرد تک پہنچ کر شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔
بہترحکمرانی کے لئے نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس کے ڈائرکٹر جنرل جناب بھرت لال نے افتتاحی اجلاس کی صدارت کی ۔ اپنے خطاب میں جناب بھرت لال نے موثر عوامی خدمات کی فراہمی میں سرکاری ملازمین کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے بنیادی ڈھانچے، خدمات اور سہولیات کو بہتر بنا کر شہریوں کے لیے اپنی صلاحیتوں کا ادراک کرنے کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ ڈائریکٹر جنرل نے افسران سے اپنے تجربات اور سیکھنے کو مشترک کرنے پر زور دیا ، جسے دیگر افسران کے ذریعہ لوگوں کے فائدے کے لئے مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے اور دیگر شعبوں میں نافذ کر سکتے ہیں۔ جناب بھرت لال نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول اور بہتر حکمرانی کی سہولت فراہم کرنے کے مقصد سے منعقد ہونے والے اس سیشن نے اروناچل پردیش اور بنگلہ دیش کے تئیں شرکاء کے درمیان باہمی سیکھنے اور علم کے تبادلے کا موقع فراہم کیا ہے۔
صلاحیت سازی کے پروگرام میں عوامی پالیسی اور عمل درآمد، ڈیجیٹل گورننس، دریاؤں کی بحالی ، مرکزی عوامی شکایات کے ازالے کا نظام، جدید تعلیمی نتائج، دیہی ہاؤسنگ، پروجیکٹ کی منصوبہ بندی، عمل درآمد اور مانیٹرنگ،حکمرانی کی تبدیلی اور اس سے متعلق صورتحال،فنٹیک اور شمولیت جیسے موضوعات پر سیشن شامل ہیں۔ کیس اسٹڈیز، جنس اور ترقی، انسداد بدعنوانی کی حکمت عملی، سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور انٹرپرینیورشپ، ڈی سنٹرلائزڈ میونسپل سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور ہیلتھ گورننس کے ذریعے ماحول دوست اسمارٹ شہروں کی منصوبہ بندی اور تعمیر۔ اس کے علاوہ، تقریب میں شرکاء کے لیے پردھان منتری سنگھرالیہ ، ہندوستانی پارلیمنٹ اور دیگر مقامات کا دورہ کرنے کا منصوبہ ہے۔
سال 2022 میں، نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس (این سی جی جی) نے 2025 تک 1,800 سرکاری ملازمین میں ہنرمندی کو فروغ کے لیے بنگلہ دیش کی حکومت کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے تھے۔ اسی سال ایک اور مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے جس کا مقصد اروناچل پردیش میں سرکاری ملازمین کی صلاحیت سازی میں اضافہ کرنا تھا۔ سرکاری ملازمین کی صلاحیت کو بہتر بنا کر پالیسی اصلاحات، بنیادی ڈھانچے اور خدمات کی فراہمی کے حوالے سے مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، سرکاری ملازمین کیصلاحیت سازی میں اضافہ سے مجموعی طور پر بہترحکمرانی کو تقویت ملے گی اور خطے کی پائیدار ترقی میں تعاون ملے گا۔
2014 میں حکومت ہند کے ذریعہ قائم کردہ نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس، ہندوستان اور دیگر ترقی پذیر ممالک میںبہتر حکمرانی، پالیسی میں اصلاحات اور سرکاری ملازمین کی صلاحیت کی سازی میں کو فروغ دینے کے لیے ملک کے اہم ادارے کے طور پر کام کرتا ہے۔ یہ ایک تھنک ٹینک کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔ وزارت خارجہ کے ساتھ شراکت میں، نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس نے بنگلہ دیش، کینیا، تنزانیہ، تیونس، سیشلز، گیمبیا، مالدیپ، سری لنکا، لاؤس، ویتنام، بھوٹان، میانمار، افغانستان اور کمبوڈیاسمیت 15 ترقی پذیر ممالک کے سرکاری ملازمین کو صلاحیت سازی کی تربیت فراہم کی ہے۔مختلف ممالک کے شرکاء نے اس تربیت کو انتہائی سود مند قرار دیا۔ اس کے علاوہ، نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس ہندوستان کے مختلف حصوں میں ریاستی سرکاری ملازمین کیصلاحیت سازی میں اضافے کے لیے سرگرم عمل ہے۔
بنگلہ دیش کے کورس کوآرڈینیٹر ڈاکٹر اے پی۔ سنگھ، ، اروناچل پردیش کےکورس کوآرڈینیٹر ، مسوری کی بہترحکمرانی کے لئے نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس کیمپس میں اسسٹنٹ کورس کوآرڈینیٹر ڈاکٹر بی ایس۔ بشٹ، ڈاکٹر سنجیو شرما اور مکیش بھنڈاری اور فیکلٹی ممبران نے سیشن میں شرکت کی۔ سیشن کے دوران دونوں پروگراموں کی تربیتی ٹیمیں بھی موجود تھیں۔
************
ش ح۔س ک۔ م ص
(U: 2186)
(Release ID: 1903314)
Visitor Counter : 107