بھارت گورو ڈیلکس اے سی ٹورسٹ ٹرین کو آج دہلی کے صفدرجنگ ریلوے اسٹیشن سے "گروی گجرات" کے دورے کے لیے ریلویز، مواصلات اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو، ماہی پروری ، مویشی پروری اور ڈیری کے وزیر جناب پرشوتم روپالا، ریلویز اور ٹیکسٹائل کی وزیرمملکت محترمہ درشنا وکرم جردوش اور مواصلات کے وزیر مملکت دیوسنگھ چوہان کے ذریعے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔

بھارت گورو پالیسی 23 نومبر 2021 کو شروع کی گئی تھی تاکہ عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کو پورا کیا جا سکے تاکہ ہندوستان کے مالامال ثقافتی ورثے اور شاندار تاریخی مقامات کو ہندوستان اور دنیا کے لوگوں کے سامنے دکھایا جا سکے۔ اس سلسلے میں سیاحتی ماہرین کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جا رہا ہے تاکہ سیاحتی سرکٹس کی ترقی/شناخت اور تھیم پر مبنی ٹرینیں چلائی جا سکیں تاکہ ہندوستان کے وسیع سیاحتی امکانات کا فائدہ اٹھایا جا سکے۔
اب تک 16 بھارت گورو سرکٹس قائم کیے جا چکے ہیں اور یہ گروی گجرات یاترا 17 واں سرکٹ ہے جو حکومت ہند کی "ایک بھارت شریشٹھ بھارت" اسکیم کے طرز پر بنایا گیا ہے تاکہ فعال گجرات کے ورثے کو ظاہر کیا جا سکے۔ اس بنیاد پر مزید 10 سرکٹس بنائے جا رہے ہیں۔
آئی آر سی ٹی سی کے ذریعے چلائی جانے والی یہ خصوصی ٹورسٹ ٹرین 156 سیاحوں کو لے جا سکتی ہے۔ یہ 8 روزہ سفرپر آج دہلی صفدرجنگ ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوئی ۔ سیاحوں کی سہولت کے لیے گروگرام، ریواڑی، رنگاس، پھولیرا اور اجمیر ریلوے اسٹیشنوں پر چڑھنے اور اترنے کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
اس ٹرین کا ٹور پیکج عظیم مجاہد آزادی سردار ولبھ بھائی پٹیل کی زندگی پر مبنی حکومت ہند کی "ایک بھارت شریشٹھ بھارت" اسکیم کے خطوط پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس ٹرین کے سیاحتی سفر کا پہلا اسٹاپ کیواڑیہ میں رکھا گیا ہے جہاں پر اسٹیچو آف یونٹی توجہ کا مرکز ہوگا۔ یہ ٹرین 8 دن کے سفر میں تقریباً 3500 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔
دنیا کا سب سے اونچا مجسمہ - اسٹیچو آف یونٹی، چمپانیر آرکیالوجیکل پارک جو کہ یونیسکو کا عالمی ثقافتی ورثہ ہے، ادلج اسٹیپ کنواں، احمد آباد کا اکشردھام مندر، سابرمتی آشرم، موڈھیرا سورج مندر اور رانی کی واو، جو کہ یونیسکو کا ایک اور مقام ہے ،جو پٹن میں واقع ہے۔اہم ورثے کے خزانے ہیں جو سیاحتی سفر میں شامل کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، سومناتھ جیوترلنگا، ناگیشور جیوترلنگا، دوارکادھیش مندر اور بیٹ دوارکا جیسے مذہبی مقامات کا آٹھ دن کے دورے میں احاطہ کیا جائے گا۔ یہ دورہ ہوٹلوں میں دو راتوں کے قیام پر مشتمل ہوگا، بالترتیب ایک دن کیواڑیہ میں اور احمد آباد میں، جبکہ سومناتھ اور دوارکا کے مقامات کا دورہ اس وقت ہوگا جب ٹرین دن کے لیے یہاں رکے گی۔
جدید ترین ڈیلکس اے سی ٹورسٹ ٹرین میں کھانے کے لیے دو شاندار ریستوراں، ایک جدید کچن، کوچز میں شاور کیوبیکل، سینسر پر مبنی واش روم کے فنکشنز، مساجرسمیت کئی خصوصیات شامل ہیں ۔ مکمل طور پر ایئر کنڈیشنڈ ٹرین دو قسم کی رہائش کی سہولت فراہم کرتی ہے یعنی فرسٹ اے سی اور سیکنڈ اے سی۔ ٹرین میں سی سی ٹی وی کیمرے اور سیکیورٹی گارڈز ہیں تاکہ ہر کوچ کی حفاظت کو بڑھایا جا سکے اور پوری ٹرین میں انفوٹینمنٹ سسٹم بھی لگایا گیا ہے۔
بھارت گورو ٹورسٹ ٹرین کی شروعات گھریلو سیاحت کو فروغ دینے کے لیے حکومت ہند کے "دیکھو اپنا دیش" پہل قدمی کے مطابق ہے۔ سفر کے کرایے کی شرحیں سیکنڈ کلاس ایئر کنڈیشنڈ کے لیے فی شخص 52250 روپے سے شروع ہوکر، فرسٹ کلاس ایئر کنڈیشنڈ (کیبن) کے لئے فی شخص 67140 روپے اور فرسٹ کلاس ایئر کنڈیشنڈ (کوپے) کے لیے فی شخص 77400 روپے تک ہے، جس میں آئی آر سی ٹی سی ٹورسٹ ٹرین کا آٹھ دن کا مکمل ٹریول پیکج ہوگا اور قیمتوں میں متعلقہ کلاس میں سفر، اے سی ہوٹلوں میں رات کا قیام، تمام کھانے (صرف سبزی)، بس کے ذریعے سیر و تفریح، ٹریول انشورنس اور گائیڈ سروس شامل ہو گی۔ صحت سے متعلق تمام ضروری احتیاطی تدابیر کا خیال رکھا جائے گا اور آئی آر سی ٹی سی مہمانوں کو ایک محفوظ اور یادگار تجربہ فراہم کرنے کی کوشش کرے گی۔
ضمیمہ ’اے ‘
ضمیمہ 'اے' – جاری 16 بھارت گورو سرکٹس کی فہرست
|
سرکٹس
|
1
|
شرڈی سائی مندر یاترا
|
2
|
شری رامائن یاترا
|
3
|
دیویا کاشی - آدی امواسیہ یاترا
|
4
|
اونم ہالیڈے اسپیشل
|
5
|
مہالیہ امواسیہ اسپیشل
|
6
|
فرنٹیئر ہالیڈے اسپیشل
|
7
|
کوئمبٹور - کمباکونم - کوئمبٹور
|
8
|
کرناٹک بھارت گورو کاشی درشن
|
9
|
سمپورنا یاترا
|
10
|
شری جگناتھ یاترا
|
11
|
05 جیوترلنگا یاترا
|
12
|
شکتی پیٹھ اسپیشل
|
13
|
مہاشیوراتری اسپیشل - کاشی یاترا
|
14
|
پُری گنگا ساگر یاترا
|
15
|
شری رام جانکی یاترا
|
16
|
ایروڈ - ایرناکولم -ایروڈ
|
***
ش ح۔ ا ک ۔ م ص
(U: 2193)