وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

مالی سال 2023-2022 کے لیے جنوری 2023 تک مرکزی حکومت ہند کے کھاتوں کا ماہانہ جائزہ

Posted On: 28 FEB 2023 8:06PM by PIB Delhi

مرکزی حکومت ہند کے ماہانہ حسابات جنوری 2023 تک کو یکجا کر کے رپورٹیں شائع کی گئی ہیں۔ جھلکیاں ذیل میں دی گئی ہیں:

حکومت ہند نے جنوری، 2023 تک 19,76,483 کروڑ  روپے (مجموعی وصولیوں سے متعلق  ترمیم شدہ تخمینہ(آر ای) 2023-2022 کا 81.3فیصد) حاصل کیے ہیں جس میں 16,88,710 کروڑ  روپےٹیکس ریونیو ( مرکز کو  خالص طور پر  وصولیابی )، 2,30,939 کروڑ روپے نان ۔ ٹیکس ریونیو اور 57,194 کروڑ روپے غیر قرض دار کیپٹل رسیدیں ہیں۔ غیر قرض دار کیپٹل رسیدیں 18,523 کروڑ  روپےکے قرضوں کی وصولی اور38,671 کروڑ  روپے کی متفرق کیپٹل رسیدوں پر مشتمل ہیں۔ اس مدت تک 6,67,770 کروڑ روپے ریاستی حکومتوں کو حکومت ہند کی طرف سے ٹیکسوں کے حصہ کی تقسیم کے طور پر منتقل کیے گئے ہیں جو پچھلے سال کے مقابلے 1,22,378 کروڑ روپے زیادہ ہے۔

حکومت ہند کا کل خرچ 31,67,648 کروڑ  روپےہے (2023-2022 کے متعلقہ آر ای  کا 75.7فیصد)، جس میں سے 25,97,756 کروڑ روپے ریونیو اکاؤنٹ پر اور 5,69,892 کروڑ  روپے کیپٹل اکاؤنٹ پر ہیں۔ کل محصولات کے اخراجات میں سے، 7,38,658 کروڑ  ر وپے سود کی ادائیگیوں پر ہیں اور 3,99,400 کروڑ روپے  بڑی سبسڈیز کے حساب میں ہیں۔

*************

( ش ح ۔ج  ق۔ ر ض(

U. No.2190


(Release ID: 1903257) Visitor Counter : 128


Read this release in: English , Hindi , Telugu