نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ نے نوجوان ذہنوں سےروایتی انداز سے ہٹ کر سوچنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا ‘جدید سوچ ہمارے ڈی این اے میں ہے’


 طلباء ایسے جنگجو ہیں جو 2047 میں ہندوستان کی تقدیر بدلیں گے: نائب صدر جمہوریہ

جناب دھنکھڑ نے تمام اداروں میں سابق طالب علموں کے ساتھ منظم شمولیت کے لیے ایک طریقہ کار پر زور دیا

 انہوں نے کہا  کہ  ادارے اپنے سابق طلباء کے کاندھوں پر ہی  پروان چڑھتے ہیں

نائب صدر جمہوریہ نے آئی آئی ٹی مدراس میں‘سنٹر فار انوویشن’  سہولت کا افتتاح کیا

Posted On: 28 FEB 2023 7:52PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ ، جناب جگدیپ دھنکھڑ نے آج طلباء   برادری پر زور دیا کہ وہ روایتی  انداز   سے ہٹ کر سوچیں اور ملک کے ترقیاتی چیلنجوں کے لیے اختراعی حل تلاش کریں۔انہوں نے کہا ‘جدید سوچ ہمارے ڈی این اے میں ہے۔ ہمیں صرف اسے  سرگرم  کرنا ہے’۔ انہوں نے طلباء کو  ایسے جنگجو قرار دیا جو 2047 میں ہندوستان کی تقدیر تشکیل دیں گے ۔

مختلف اشار یہ  جیسے کہ گلوبل انوویشن انڈیکس کا حوالہ دیتے ہوئے،جناب  دھنکھڑ نے نشاندہی کی کہ ‘ہم نے 40 پوزیشنوں کی چھلانگ لگائی ہے اور یہ تحقیق اور پیٹنٹ کے لئے  داخل کی گئی درخواستوں سے ظاہر ہوتا ہے’۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ‘ہندوستان کے پاس 80,000 سے زیادہ اسٹارٹ اپس کے ساتھ تیسرا سب سے بڑا اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام ہے اور دنیا میں تیسرے سب سے زیادہ  یونیکار ن  ہیں’۔

نائب صدر جمہوریہ ، آج چنئی کے آئی آئی ٹی مدراس میں ‘سنٹر فار انوویشن’  سہولت کا افتتاح کرنے کے بعد طلباء  برادری سے خطاب کررہے تھے۔ آئی آئی ٹی مدراس کو ایک ‘انسٹی ٹیوٹ آف ایکسی لینس اور ملک کے ایک اعلیٰ اختراعی ادارے’ کے طور پر سراہتے ہوئے،  جناب  دھنکھڑ نے اس کے کیمپس میں موجود  اس کے  بھرپور حیاتیاتی تنوع کی بھی تعریف کی۔

اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ عالمی سر گرمیوں کے باوجود ہندوستان کا عروج رک نہیں سکتا، نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت مواقع کی سرزمین ہے اور سرمایہ کاری کے لیے ایک عالمی منزل بھی ہے۔ اس اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہ ہندوستان دہائی کے آخر تک دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا، انہوں نے اجاگر کیا کہ ‘اب ہندوستان  جب بولتا ہے تو  پوری دنیا سنتی ہے’۔

اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہ ادارے ‘اپنے سابق طلباء کے کاندھوں پر پروان چڑھتے ہیں’،  جناب  دھنکھڑ نے تمام اداروں میں سابق طلباء کے منظم ارتقاء کے لیے ایک طریقہ کار پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی سابق طلباء کنفیڈریشن ایک بے مثال ‘تھنک ٹینک’ بنائے گی جس میں دنیا کو بہتر بنانے کی  صلاحیت ہوگی ۔

اپنے پارلیمانی نمائندوں کی جوابدہی کو یقینی بنانے میں شہریوں کے کردار پر زور دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ایوان میں ذمہ دارانہ اقدامات اور مستند معلومات کے تبادلے کی حمایت میں اپنی آواز بلند کریں۔ انہوں نے ان سے اپیل کی کہ ‘ایک ایسا   ماحولیاتی نظام پیدا کرنے میں مدد کریں تاکہ جمہوریت کے مندروں کا تقدس مجروح نہ ہو’۔

اس تقریب کے دوران نائب صدر جمہوریہ نے طلباء سے بات چیت کی اور سنٹر فار انوویشن سہولت کے مختلف پروجیکٹوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے روشن ذہنوں کے پیدا کردہ خیالات قوم کو بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

 اس موقع پر تمل ناڈو کے اعلیٰ تعلیم کے وزیر تھیرو کے پونموڈی، پروفیسر وی کاما کوٹی، ڈائریکٹر، آئی آئی ٹی مدراس،  جناب  وی شنکر، بینیفیکٹر، دی نیو سینٹر فار انوویشن فیسیلٹی، فیکلٹی ممبران، طلباء اور دیگر معززین موجود تھے۔

نائب صدر کی تقریر کے اقتباسات درج ذیل ہیں-

https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1903036

*************

 

( ش ح ۔ ج ق۔ ر ض(

U. No.2183


(Release ID: 1903255) Visitor Counter : 55


Read this release in: English , Hindi