سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

توانائی کے شعبے میں جی20 ممالک کی اہم ضرورت پر غور کرنے کے لیے کانفرنس کا انعقاد

Posted On: 28 FEB 2023 6:39PM by PIB Delhi

 

دو-تین مارچ 2023 کے دوران رانچی میں ‘‘پائیدار توانائی کے لئے مٹیریلز’’ پر منعقدہ جی20 آر آئی آئی جی کانفرنس میں تمام جی20 ممالک کے مندوبین توانائی کے مواد اور آلات سے متعلق 21ویں صدی کے چیلنجز، شمسی توانائی کا استعمال اور فوٹو وولٹک ٹیکنالوجی؛ ماحولیات کے لئے سازگار توانائی کے لیے مواد اور عمل پر تبادلہ خیال کریں گے۔

یہ کانفرنس توانائی کے شعبے میں جی20 ممالک اور شریک بین الاقوامی تنظیموں (آئی اوز) کی اہم ضرورت پر تفصیل سے روشنی ڈالے گی اور جی20 تعاون کے لیے مستقبل کے روڈ میپ کی سفارش کرے گی اور توقع ہے کہ اس سے شراکت داری کی تعمیر اور علم کے تبادلے ہوں گے۔ یہ موضوع مختلف ہندوستانی اور جی20 ممالک کے ماحولیات کے لئے سازگار متبادل توانائی کے ذرائع پر زور دینے کے مطابق ہے۔

ڈاکٹر سریوری چندر شیکھر، سکریٹری ڈی ایس ٹی اور آر آئی آئی جی کی سربراہی اور کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (سی ایس آئی آر) کے تعاون سے منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں افتتاحی، تکنیکی اور اختتامی اجلاس شامل ہوں گے، جس میں ایک مکمل لیکچر ہوگا جس میں ‘‘کم کاربن کے آخراج سے صفر کاربن اخراج کی حکمت عملی کی طرف ہندوستان کو بڑھایا جائے گا’’۔ اور ایک پینل مباحثہ بھی ہوگا۔

تمام جی20 ممالک سے تقریباً 25 غیر ملکی مندوبین بشمول یورپی یونین اور انٹرنیشنل سولر الائنس جیسی بین الاقوامی تنظیموں کی کانفرنس میں شرکت متوقع ہے۔ حکومت کے مختلف سائنسی محکموں/تنظیموں سے تقریباً 35 اعلیٰ مضامین کے ماہرین کی بھی کانفرنس میں خصوصی مدعو کے طور پر شرکت متوقع ہے۔ کانفرنس کے دوران موضوع کے شعبے کے چند نامور ماہرین بھی اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 2173)



(Release ID: 1903230) Visitor Counter : 135


Read this release in: English , Hindi , Telugu , Telugu