ارضیاتی سائنس کی وزارت

محکمہ ادویات  7مارچ 2023 کو پانچواں جن اوشدھی دیوس منائے گا


جن اوشدھی دیوس  کی تقریبات  کا مقصدجینرک ادویات  کے استعمال اور جن اوشدھی اسکیم کے فوائد  کے سلسلے میں بیداری پیدا کرنا ہے

Posted On: 27 FEB 2023 5:53PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنولوجی کے مرکزی وزیر مملکت  اور ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت  (آزادانہ چارج)،وزیراعظم کے دفتر،عملہ ،عوامی شکایات ،پنشن ،جوہری توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ موسم  کی پیش گوئی میں بھارت اور برطانیہ  کے درمیان  تعاون کے بڑے امکانات ہیں۔

آج نئی دہلی میں ویدر اینڈ کلائمیٹ سائنس فار سروسز پارٹنرشپ-انڈیا (ڈبلیو سی ایس ایس پی انڈیا  -2023 )کی چوتھی سالانہ سائنس ورکشاپ  کا افتتاح کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ نہ صرف دونوں ممالک ہم ایک ہی نصف کرہ میں ہیں، بلکہ یہ برطانیہ کے ساتھ کام کرنا اس لئے بھی آسان  ہے کیونکہ ہمارے  تعلقات میں سکون و اطمینان بلند حد تک ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/P14VBJ.jpg

انہوں نے کہا کہ ‘‘ دونوں ملکوں کے شہری ایسے یکساں حالات کا سامنا کرتے ہیں جو ہمیں موسم کی  پیش گوئی سمیت مختلف موضوعات  کو ایک عام نظریے سے دیکھنے پر آمادہ کرتے ہیں۔’’

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ موسم کی پیش گوئی درست ماڈلنگ کی  ایک سائنس بن گئی ہے اور اس میں اہم ٹیکنولوجی اور ڈیٹا کو شامل کیا گیا ہے۔مسلسل  اصلاح  کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موسم کی پیش گوئی  عام شہریوں کی زندگی کا ایک لازمی جز بن چکا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/P4DDEV.jpg

اس موقع پر بولتے ہوئے بھارت میں برطانیہ کی وزیر ڈپٹی ہائی کمشنر  محترمہ کرسٹینا اسکاٹ نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ ورکشاپ دونوں ملکوں کو متاثر کرنے  والی حساس اور منفی موسمی حالات کےلئے صحیح قسم کے ردعمل تیار کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملک آفات کے مطابق لچیلے  بنیادی ڈھانچے کی تعمیر پر بھی مل کر کام کررہے ہیں۔

ارضیاتی سائنس کی وزارت کے سکریتری ڈاکٹر ایم روی چندرن  نے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  یہ ورکشاپ کووڈ کی وبا کی وجہ سے دو سال کےوقفے کے  بعد منعقد  کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس میں موسم کی پیش گوئی  کےلئے ڈیٹا  کی سمجھ،ماڈلنگ اور جائزہ  پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

اس ورکشاپ  کا انعقاد 7فروری 2019 کو دستخط شدہ ‘‘ ویدر اینڈ کلائمیٹ  سائنس فار سروس پارٹنرشپ انڈیا (ڈبلیو سی ایس ایس پی -انڈیا)’’ پروجیکٹ  سے متعلق  معاہدے کے ایک حصے کے طورپر  کیا جارہا ہے۔اس نے  بھارتی حکومت کے ارضیاتی سائنس  کی وزارت (ایم او ای ایس) کے ارضیاتی سائنس کے محکمے اور برطانیہ کی موسم وزارت کے درمیان موسم اور ماحولیاتی تبدیلی سائنس میں  تعاون پر 28جنوری 2019 کو دستخط کئے گئے معاہدے   پر عمل کیا۔

50سے زیادہ آن لائن حصہ لینے والوں کے علاوہ برطانیہ کے تقریباً 25 سائنس داں اور تقریباً 70 بھارتی سائنس داں / محقق ،اس ورکشاپ میں انفرادی طورپر  حصہ لیں گے۔میٹنگ کے دوران غور و خوض  اور  باہمی  تبادلہ خیال سے موسم اور ماحول  کی پیش گوئی  کی صلاحیتوں –خصوصاً بھارتی خطے  پر زیادہ اثر والے موسم کے بارے میں اصلاح  کے سلسلے میں اس تعاون کی کوشش کےلئے  نئے خیالات اور سمت ملنے  کا امکان ہے۔

بھارت –برطانیہ  تعاون کے ذریعہ سے ڈبلیو سی پی ایس ایس –انڈیا پروجیکٹ کے اہم سائنس  مقاصد میں جنوبی ایشیائی  مانسون نظام  میں قدرتی خطرات  پر تحقیق اور پیش گوئی  کے وقت –حد  کے سلسلے میں  قدرتی خطرات کے  خطروں پر مبنی پیش گوئی کےلئے آلات  اور تکنیکوں میں بہتری کرنا شامل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/P2NBLD.jpg

اس پروجیکٹ کے ذریعے قابل ذکر اور اہم پیشرفت حاصل کی گئی ہے، جس میں عددی موسم کی پیشین گوئی (این ڈبلیو پی ) کے عالمی نظام کے نفاذ اور کامیاب جانچ کے ساتھ ساتھ آپریشنل ذیلی کلومیٹر کے لیے نیشنل سینٹر فار میڈیم رینج ویدر فورکاسٹ-این سی ایم آر ڈبلیو ایف  کا قیام اور دھند کی پیشن گوئی شیڈنگ (ریزولوشن فوگ پیشن گوئی) ماڈل میں بہتری بھی شامل ہے۔ یہ ماڈلز کے جامع بین موازنہ اور مانسون کے خطرے کے عمل کے باہمی تعاون اور سیلاب کے خطرے کے اثرات کی ماڈلنگ کے لیے پروٹو ٹائپ ٹولز سے متعلق نئے علم کا بھی باعث بنا ہے۔

**************

ش ح۔ا م۔

2155 U. No



(Release ID: 1903005) Visitor Counter : 66


Read this release in: English , Hindi , Marathi