کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ ادویات  7مارچ 2023 کو پانچواں جن اوشدھی دیوس منائے گا


جن اوشدھی دیوس  کی تقریبات  کا مقصدجینرک ادویات  کے استعمال اور جن اوشدھی اسکیم کے فوائد  کے سلسلے میں بیداری پیدا کرنا ہے

Posted On: 27 FEB 2023 7:41PM by PIB Delhi

محکمہ ادویات سات مارچ 2023 کو پانچواں جن اوشدھی دیوس منا رہا ہے۔محتلف  شہروں میں یکم مارچ 2023 سے 7 مارچ 2023 تک پروگراموں کا منصوبہ بنایا گیا ہے،جس میں جن اوشدھی اسکیم  کے بارے میں  بیداری پر توجہ  مرکوز کی جائے گی۔سیمینار،بچوں،خواتین اور این جی او کےلئے پروگرام ،ہیریٹیج  واک،ہیلتھ کیمپ اور پی ایم بی جے کے  کے مالکان ،مستفدین ،ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے کے افسروں ،عوامی نمائندوں،ڈاکٹروں  ،حفظان صحت کے کارکنوں ،نرسوں ،فارماسسٹوں اور جن اوشدھی متروں کو شامل کرکے متعدد پروگرام پورے  ملک میں مختلف  مقامات پر منعقد کئے جارہے ہیں ۔یہ جینرک ادویات کے استعمال اور جن اوشدھی منصوبوں کے فوائد اوراس کی  خصوصیات اور کامیابیوں کے بارے میں بیداری پیدا کرے گا۔

نمبر شمار

دن اور تاریخ

پروگراموں کے نام

1.

01.03.2023 بدھ

جن اوشدھی جن چیتنا ابھیان

2.

02.03.2023 جمعرات

جن اوشدھی پرتگیا یاترا

3.

03.03.2023 جمعہ

جن اوشدھی –ایک قدم ماتر شکتی کی اور

4.

04.03.2023 ہفتہ

جن اوشدھی بال متر

5.

05.03.2023 اتوار

جن آروگیہ میلہ(ہیلتھ کیمپ)

6.

06.03.2023 پیر

آؤ جن اوشدھی متر بنو

7.

07.03.2023 منگل

ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سطح پر پانچواں جن اوشدھی دیوس سماروہ اورمختلف مقامات پر معزز مرکزی وزراء کے ذریعہ جن اوشدھی  مراکز کا دورہ

فارماسیوٹیکلس اینڈ میڈیکل دیوائسس بیورو آف انڈیا (پی ایم بی آئی) صحت اور خاندانی بہبود  اور کیمیکل اور فرٹیلائزر  کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ  ،کیمیکل اور فرٹیلائزر کے وزیر مملکت  اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر جناب بھگوت کھوبا ،پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) اور محکمہ ادویات  کے سینئر افسران کی رہنمائی  اور حمایت کے تحت اس پروگرام کو کامیاب بنانے کی پوری تیاری کی گئی ہے۔

سبھی کو سستی قیمتوں پر معیاری جینرک دوائیں مہیا کرانے کے مقصد سے نومبر 2008 میں کیمیکل اور فرٹیلائزر  کی وزارت ،بھارتی حکومت کے محکمہ ادویات  کے ذریعہ پردھان منتری  بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا (پی ایم بی جے پی) شروع کی گئی تھی۔پی ایم بی جے پی  کے تحت 31جنوری  2023 تک  پردھان منتری  بھارتیہ جن اوشدھی کیندروں (پی ایم بی جے کے ) کی تعداد بڑھکر 9082 ہوگئی ہے۔اس کے تحت ملک کے 764 ضلعوں میں سے 743 ضلعوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

یہ منصوبہ ملک کے کونے کونے میں لوگوں تک سستی دوا  کی آسان رسائی کو یقینی بنایا ہے۔حکومت نے دسمبر 2023 کے آخر تک پی ایم جی جے کے  کی تعداد بڑھاکر دس ہزار کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ پی ایم بی جےکے  کی  پروڈکشن باسکٹ میں 1759 دوائیں اور 280 سرجیکل آلات شامل ہیں۔اس کے علاوہ نئی دوائیں اور نیوٹراسیوٹیکلس پروڈکشن جیسے پروٹین پاؤڈر ،مالٹ –مبنی  فوڈ سپلی منٹ ،پروٹین بار ،امیونٹی بار،سینیٹائزر ،ماسک ،گلو کومیٹر،آکسی میٹر وغیرہ  بھی شروع کئے گئے ہیں۔

پی ایم جی جے پی کے تحت مہیا کردہ ادوایات کی قیمت برانڈڈ قیمتوں کے مقابلے میں 50فیصد سے 90فیصد کم ہے۔مال سال (2021-22) کے دوران ،پی ایم جی جے پی نے 893.56 کروڑ روپے (ایم آر پی پر) کی  فروخت حاصل کی ہے۔ اس سے ملک کے عام شہریوں کی تقریباً  5360 کروڑ روپے کی بچت ہوئی ہے۔ رواں مالی سال  یعنی 2023-2022   میں 15.02.2023 تک ،پی ایم بی جےپی پر عمل درآمد کرنے والی ایجنسی ،فارما سیوٹیکل اینڈ میڈیکل ڈیوائسس بیورو آف انڈیا (پی ایم بی آئی) نے 1000 کروڑ روپے سے زیادہ کی فروخت کی  ہے،جس سے  شہریوں کی تقریباً 6000 کروڑ روپے  کی بچت ہوئی ہے۔ حال میں پی ایم بی جےپی کے تین آئی ٹی سے لیس گودام  ،گروگرام،چنئی اور گوہاٹی اور سورت میں کام کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ دوردراز اور دیہی علاقوں میں دوائیں کی فراہمی کے لئے ملک بھر میں 36 ڈسٹریبیوٹر مقرر کئے گئے ہیں۔

پچھلے 8برسوں میں ،ملک کے لوگوں کو سستی قیمت پر معیاری دوائیں  مہیا ہونے کی وجہ سے پی ایم بی جےپی  نے زبردست ترقی اور ناقابل شکست کامیابی حاصل کی ہے۔ اس نے بھارت  کے نچلے اور متوسط ​​طبقے کے لوگوں کے جیب خرچوں میں زبردست کمی کی ہے۔ اس کے نتیجے میں شہریوں کو ادویات کی قیمت پر 20000 کروڑ روپے سے زیادہ کی بچت ہوئی ہے۔ لوگوں کی اس وسیع پیمانے پر قبولیت نے پی ایم بی جےپی کو ملک کے کونے کونے تک اپنی رسائی کو وسعت دینے میں  مزید حوصلہ افزائی کی ہے۔

**************

ش ح۔ا م۔

2151 U. No


(Release ID: 1902998)
Read this release in: English , Hindi