مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
حکومت نے تسلیم شدہ اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ایز کو جنوری 2024 تک فائیو جی ٹیسٹ بیڈ مفت فراہم کیا
Posted On:
27 FEB 2023 3:57PM by PIB Delhi
وزارت مواصلات کے ماتحت محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن (ڈی او ٹی) نے جنوری 2024 تک بھارت سرکار کے ذریعہ تسلیم شدہ اسٹارٹ اپ اور ایم ایس ایم ایز کو فائیو جی ٹیسٹ بیڈ کے مفت استعمال کی پیش کش کی ہے۔ تمام 5 جی اسٹیک ہولڈرز یعنی صنعت، تعلیمی ادارے، خدمات فراہم کنندگان، آر اینڈ ڈی ادارے، سرکاری ادارے، اشیا مینوفیکچررز وغیرہ کے ذریعے اس سہولت کو انتہائی معمولی شرح پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس کا اعلان ٹیسٹ بیڈ کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرنے اور ’خود انحصار بھارت‘ وژن کے مطابق دیسی ٹکنالوجیوں / مصنوعات کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے کیا جارہا ہے۔ متعدد اسٹارٹ اپ اور کمپنیاں پہلے ہی اپنی مصنوعات اور خدمات کی جانچ کے لیے ٹیسٹ بیڈ کا استعمال کر رہی ہیں۔
مارچ، 2018 میں، بھارت کی مخصوص ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اور 5 جی کی تنصیب میں قیادت کرنے کے لیے، ٹیلی مواصلات کے محکمہ نے بھارت میں ’دیسی 5 جی ٹیسٹ بیڈ‘ قائم کرنے کے ملٹی انسٹی ٹیوٹ مشترکہ پروجیکٹ کے لیے مالی گرانٹ کو منظوری دی، جس کی کل لاگت 224 کروڑ روپے ہے۔ اس پروجیکٹ میں شامل آٹھ اداروں میں آئی آئی ٹی (انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی) مدراس، آئی آئی ٹی دہلی، آئی آئی ٹی حیدرآباد، آئی آئی ٹی بمبئی، آئی آئی ٹی کانپور، آئی آئی ایس سی بنگلور، سوسائٹی فار اپلائیڈ مائیکروویو الیکٹرانکس انجینئرنگ اینڈ ریسرچ (سمیر) اور سینٹر آف ایکسیلنس ان وائرلیس ٹیکنالوجی (سی ای ڈبلیو آئی ٹی) شامل ہیں۔
دیسی 5 جی ٹیسٹ بیڈ کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 17 مئی 2022 کو قوم کے نام وقف کیا تھا۔ ایک ویب پر مبنی پورٹل https://user.cewit.org.in/5gtb/index.jsp بھی ٹیسٹ بیڈ تک رسائی اور استعمال کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
فائیو جی ٹیسٹ بیڈ پانچ مقامات پر دستیاب ہے یعنی سی ای ڈبلیو آئی ٹی / آئی آئی ٹی مدراس میں مربوط ٹیسٹ بیڈ اور دیگر ٹیسٹ بیڈ آئی آئی ٹی دہلی، آئی آئی ٹی حیدرآباد، آئی آئی ٹی کانپور اور آئی آئی ایس سی بنگلور میں ہیں۔ سی ای وی آئی ٹی / آئی آئی ٹی مدراس آر اے این لیول، پی وائی لیول اور دیگر ٹیسٹ آلات وغیرہ کے لیے مختلف ٹیسٹنگ خدمات کے ساتھ اینڈ ٹو اینڈ ٹیسٹ بیڈ پیش کرتا ہے۔ آئی آئی ٹی حیدرآباد میں جی این بی ٹیسٹنگ، یو ای ٹیسٹنگ، اینڈ ٹو اینڈ انٹرآپریبلٹی ٹیسٹنگ اور این بی-آئی او ٹی ٹیسٹنگ کی سہولیات موجود ہیں، جبکہ آئی آئی ایس سی بنگلور وی 5 ایکس اور 2 جی اوپن سورس ٹیسٹ بیڈ کی میزبانی کرتا ہے، آئی آئی ٹی کانپور بیس بینڈ ٹیسٹ بیڈ کی میزبانی کرتا ہے اور آئی آئی ٹی دہلی این بی-آئی او ٹی اور وی ایل سی ٹیسٹ بیڈ کی میزبانی کرتا ہے۔
اینڈ ٹو اینڈ ٹیسٹ بیڈ عالمی 3 جی پی پی معیار اور او آر اے این معیار کے مطابق ہے۔ دیسی 5 جی ٹیسٹ بیڈ ایک کھلا 5 جی ٹیسٹ بیڈ فراہم کرتا ہے جو بھارتی تعلیم اور صنعت کی آر اینڈ ڈی ٹیموں کو اپنی مصنوعات، پروٹوٹائپس، الگورتھم کی توثیق کرنے اور مختلف خدمات کا مظاہرہ کرنے کے قابل بناتا ہے۔ مزید برآں، یہ تحقیقی ٹیموں کو بھارت اور عالمی سطح پر معیار کے لیے نئے تصورات / خیالات پر کام کرنے کے لیے مکمل رسائی فراہم کرتا ہے۔ یہ دیہی براڈ بینڈ، اسمارٹ سٹی ایپلی کیشنز اور انٹیلیجنٹ ٹرانسپورٹ سسٹم (آئی ٹی ایس) جیسے بھارتی معاشرے کے لیے اہمیت کے ایپلی کیشنز / استعمال کے معاملات کا تجربہ کرنے اور ان کی نمائش کے لیے 5 جی نیٹ ورکس کی سہولیات فراہم کرتا ہے اور بھارتی آپریٹرز کو 5 جی ٹکنالوجیوں کے کام کو سمجھنے اور اپنے مستقبل کے نیٹ ورکس کی منصوبہ بندی کرنے میں مدد کرے گا۔
اس دیسی ٹیسٹ بیڈ کی ترقی بھارت کو 5 جی ٹکنالوجی ڈومین میں خود کفیل بننے اور اب 5 جی خود انحصار بھارت کی طرف لے جانے کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ ٹیسٹ بیڈ بھارتی اسٹارٹ اپ، ایم ایس ایم ای، آر اینڈ ڈی، اکیڈیمیا اور صنعت کے صارفین کے ذریعہ تیار اور تیار کردہ 5 جی مصنوعات کی جانچ اور توثیق کے لیے دیسی صلاحیت فراہم کررہا ہے۔ اس کے نتیجے میں بھاری لاگت کی کارکردگی اور ڈیزائن کے وقت میں کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے بھارتی 5 جی مصنوعات عالمی سطح پر مارکیٹ مسابقتی بننے کا امکان ہے۔
اس ٹیسٹ بیڈ کی ترقی کے نتیجے میں بہت سی 5 جی ٹکنالوجیوں / آئی پیز کی ترقی بھی ہوئی ہے جو صنعت کے کھلاڑیوں کو ٹکنالوجی کی منتقلی کے لیے دستیاب ہیں جو انھیں بھارت میں 5 جی کی راہ ہموار کرنے اور تیز رفتار تنصیب کے لیے سہولت فراہم کریں گے۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 2120
(Release ID: 1902830)
Visitor Counter : 142