وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ مویشی پروری و ڈیری کل حیدرآباد میں عظیم الشان اسٹارٹ اپ کانفرنس کا انعقاد کرے گا

Posted On: 27 FEB 2023 3:15PM by PIB Delhi

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/11111HL3U.jpg

 مویشی، ڈیری اور ماہی پروری کے شعبوں میں موجودہ اور ابھرتے ہوئے اسٹارٹ اپس کو فروغ دینے کے لیے محکمہ مویشی پروری اور ڈیری نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ، اسٹارٹ اپ انڈیا، سی آئی آئی اور تلنگانہ کے محکمہ مویشی پروری کے قریبی تعاون سے کل یعنی 28 فروری 2023 کو حیدرآباد میں ایک عظیم الشان اسٹارٹ اپ کنکلیو کا انعقاد کرنے جا رہا ہے۔ بھارت سرکار کے مرکزی وزیر برائے ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری جناب پرشوتم روپالا اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

اس تقریب کا مقصد کاروباری افراد، سرمایہ کاروں اور صنعت کے ماہرین کو اپنے خیالات، نیٹ ورک کا اشتراک کرنے اور ایک دوسرے سے سیکھنے کے لیے یکجا کرنا ہے۔ یہ ساتھی کاروباری افراد اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ جدید خیالات اور مصنوعات اور نیٹ ورک کی نمائش کا بہترین موقع فراہم کرے گا۔ اس تقریب میں صنعت کے ممتاز رہنماؤں کی کلیدی تقاریر، انٹرایکٹو سیشنز، پینل ڈسکشنز اور کامیاب اسٹارٹ اپس کی پریزنٹیشنز پیش کی جائیں گی۔

کنکلیو میں منتخب اسٹارٹ اپس کی نمائش، پچ فیسٹ، فرخت کنندہ و خریداروں کی میٹنگ اور اسٹارٹ اپس کے لیے ایک ورکشاپ شامل ہے تاکہ مویشی پروری اور ڈیری کے شعبے میں کام کرنے والے ابتدائی مرحلے کے اسٹارٹ اپس کو پیچنگ کے فن، اہم کاروباری ستونوں کی تعمیر اور ان کے اثرات کے لیے تربیت دی جاسکے۔

اس موقع پر موجود دیگر معززین میں مرکزی وزیر سیاحت جناب جی کشن ریڈی، تلنگانہ کے مویشی پروری، ماہی گیری اور سنیماٹوگرافی کے وزیر جناب ٹی سرینواس یادو، ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیری کے وزیر مملکت ڈاکٹر سنجیو کمار بالیان اور ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیری کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن شامل ہیں۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 2117


(Release ID: 1902827) Visitor Counter : 109