کامرس اور صنعت کی وزارتہ

اپریل سے دسمبر 2022کے دوران 523.8ملین ڈالرز کے بقدرپیاز برآمدکی گئی


بھارت سے پیاز کی برآمدات  پرکوئی بھی بندش یا پابندی عائد نہیں ہے

Posted On: 26 FEB 2023 2:40PM by PIB Delhi

اپریل سے دسمبر 2022کے دوران 523.8ملین ڈالرز کے بقدر پیاز برآمدکی گئی ۔

حکومت  نے پیاز کی برآمدات پرکسی بھی قسم کی بندش یاپابندی عائد نہیں کی ہے ۔ پیاز کی برآمدات سے متعلق  موجودہ پالیسی  ‘‘مفت ’’ ہے ۔ صرف پیاز کے بیج کی برآمدات  کو محدود کیاگیاہے اوراس کی بھی ڈی جی ایف ٹی سے منظوری کے بعد اجازت ہے ۔

ڈی جی ایف ٹی نے بموجب اطلاع نامہ نمبر 50مورخہ 28دسمبر ،2020، کٹی ہوئی ، یاچھلی ہوئی یاپاؤڈر کی شکل میں (سبھی  قسم کی ) پیاز کی برآمدات سے متعلق پالیسی میں ترمیم کی تھی ۔ اس کے علاوہ بنگلور  روزپیاز اور کرشنا پورم پیاز ، کٹی ہوئی ، چھلی ہوئی پاؤڈر کی شکل کی پیاز کو چھوڑ کر ، کی برآمدات  کوبندش سے تبدیل کرکے ‘‘مفت ’’ کردیاگیاہے ۔

2022کے لئے مہینے کے لحاظ سے برآمدات کے اعدادوشمار

مہینے کے لحاظ سے (2022)

قدرکے لحاظ سے (امریکی ڈالرز)

2021سے 2022کے دوران برآمدات میں فیصد اضافہ

اپریل

48.0

13.74

مئی

31.9

13.20

جون

36.0

-25.19

جولائی

50.1

19.74

اگست

49.0

-5.21

ستمبر

50.7

7.56

اکتوبر

40.8

17.33

نومبر

45.9

71.39

دسمبر

52.1

49.76

میزان

523.8

16.3

***********

(ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -2103



(Release ID: 1902705) Visitor Counter : 104