وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی فضائیہ برطانیہ کے ویڈنگٹن میں کوبرا واریئر مشق میں حصہ لے گی

Posted On: 26 FEB 2023 5:12PM by PIB Delhi

بھارتی فضائیہ کا 145 جوانوں پر مشتمل ایک دستہ برطانیہ میں رائل ایئر فورس کے ویڈنگٹن ایئر فورس بیس پر مشق کوبرا واریئر میں حصہ لینے کے لیے آج ایئر فورس اسٹیشن جام نگر سے روانہ ہوا۔ یہ مشق 06 مارچ 23 سے 24 مارچ 23 کے دوران ہوگی۔

مشق کوبرا واریئر ایک کثیر ملکی فضائی مشق ہے جس میں فن لینڈ، سویڈن، جنوبی افریقہ، ریاستہائے متحدہ امریکہ اور سنگاپور کی فضائی افواج بھی رائل ایئر فورس اور آئی اے ایف کے ساتھ حصہ لیں گی۔

آئی اے ایف اس سال پانچ میراج 2000 لڑاکا طیارے، دو سی -17 گلوب ماسٹر تھری اور ایک آئی ایل -78 مڈ ایئر ری فیولر طیارے کے ساتھ اس مشق میں حصہ لے رہی ہے۔ مشق کا مقصد مختلف لڑاکا طیاروں کی مصروفیات میں حصہ لینا اور مختلف فضائیہ کے بہترین طور طریقوں سے سیکھنا ہے۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo2XPR1.jpg

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 2092

 


(Release ID: 1902601) Visitor Counter : 202


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil