امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امیت شاہ نے آج بہار کے پٹنہ میں سوامی سہجانند سرسوتی کی جنم جینتی کے موقع پر منعقدہ ’کسان- مزدور سماگم‘ سے خطاب کیا


سوامی سہجانند جی نے بہار کو اپنا کرم بھومی بناتے ہوئے  برطانوی سلطنت کے خلاف جنگ لڑی،  جاگیردارانہ نظام کی مخالفت کی، مزدور طبقے کی قیادت کی اور ملک بھر کے کسانوں کو متحد کیا

سوامی جی نے کسان اور مزدور کو بھارت  کے تمام نظاموں کے مرکز میں لانے کا کام کیا ، لیکن  آج سوامی جی کے بہار کی حالت بہت خراب اور ہمیں اسے بچانے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنی ہوں گی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کسانوں اور مزدوروں کے تئیں سوامی سہجانند جی کے نظریات کو بنیادی سطح پر نافذ کر رہے ہیں

14-2013 میں زراعت کا بجٹ 25 ہزار کروڑ روپے تھا، مودی جی نے اس سال زراعت کے بجٹ کو بڑھا کر 1 لاکھ 25 ہزار کروڑ روپے کر دیا ہے،  اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک کے وزیر اعظم نے زراعت اور کسان کو بجٹ کے مرکز میں جگہ دی ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا ماننا ہے کہ بہار میں ڈیری کے شعبے میں بہت زیادہ صلاحیت ہے، کیونکہ وہاں پانی، زمین اور محنتی کسان موجود ہیں، اگر انتظامات درست ہوں تو بہار سب سے زیادہ دودھ کی پیداوار والی ریاست بن سکتا ہے

بہار حکومت کو کسانوں کی فکر نہیں ہے، آج بہار میں جنگل راج ہے اور ہمیں اس کے خلاف مل کر لڑنا ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں امدادی باہمی کی مرکزی وزارت نے 2 لاکھ پنچایتوں میں امداد باہمی کی ڈیریاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے

پردھان منتری کسان سمان ندھی یوجنا کے تحت،  جناب نریندر مودی نے اب تک 12 قسطوں میں کسانوں کے بینک کھاتوں میں 2.25 لاکھ کروڑ روپے منتقل کرنے کا کام کیا ہے

2009 سے 2014 تک کسانوں سے 3.74 لاکھ کروڑ روپے کا اناج خریدا گیا،  جب کہ 2014 سے 2019 کے درمیان نریندر مودی حکومت نے کسانوں سے 8 لاکھ کروڑ روپے کا گندم اور دھان خریدنے کا کام کیا ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں حکومت نے بارش پر مبنی کھیتی پر منحصر کسانوں کے لیے شری انّ (موٹے اناج) اسکیم کو نافذ کیا ہے جو  جوار، باجرہ، راگی اور مکئی کو عالمی منڈیوں میں پہنچانے میں مدد کرے گی اور  اس سے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا

Posted On: 25 FEB 2023 8:53PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر  جناب امت شاہ نے آج بہار کے پٹنہ میں سوامی سہجانند سرسوتی کی جنم جینتی کے موقع پر منعقدہ ’کسان مزدور سماگم‘ سے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں جناب امت شاہ نے کہا کہ سوامی سہجانند جی نے بہار کو اپنی کرم بھومی بناتے ہوئے برطانوی سامراج کے خلاف لڑائی  لڑی، انہوں نے زمینداری نظام کی مخالفت کی اور  مزدور طبقے کی قیادت کی اور ذات پات، مذہب، نسل اور فرقے سے اوپر اٹھ کر سومی جی نے پورے ملک کے کسانوں کو متحدہ کرنے کا کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوامی سہجانند جی اور سبھاش چندر بوس ایک ہی نظریے سے وابستہ تھے۔ جب زمیندار جبراً کسانوں سے ٹیکس وصول کر رہے تھے تو سنیاسی ہونے کے باوجود، سوامی جی نے تحریک آزادی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ’’کیسے لوگے مالگزاری،  لٹھ ہمارا زندہ باد‘‘ کا نعرہ دیا۔جناب شاہ نے کہا کہ سوامی جی نے اس وقت کہا تھا کہ ’’جو کھانا اور کپڑا پیدا کرتا ہے، اب وہ قانون بنائے گا،  یہ بھارت  اس کا ہے،  اب وہی راج کرے گا‘‘۔  انہوں نے کہا کہ سوامی جی نے کسانوں اور مزدوروں کو بھارت  کے تمام نظاموں کے مرکز میں لانے کا کام کیا۔  انہوں نے کہا کہ آج سوامی جی کے بہار کی حالت بہت خراب ہے اور ہمیں اس کو بچانے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنی ہوں گی ۔

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر  نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا ماننا ہے کہ بہار میں ڈیری کے شعبے میں بہت زیادہ صلاحیت ہے، کیونکہ اس میں پانی،  زمین اور محنتی کسان موجود ہیں،  انہوں نے کہا کہ اگر یہاں نظام بہتر طور پر کام کریں تو بہار دودھ پیدا کرنے والی سب سے بڑی ریاست بنا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب پورے ملک میں کم سے کم امدادی قیمت پر گیہوں اور دھان کی خریداری ہوتی ہے تو بہار میں کیوں نہیں کی جاتی؟  جناب شاہ نے کہا کہ بہار حکومت کو کسانوں کی فکر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بہار میں جنگل راج ہے اور ہمیں اس کے خلاف مل کر لڑنا ہوگا۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ ملک کے عوام 2024 میں ایک بار پھر جناب نریندر مودی کو وزیر اعظم بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بجٹ میں کسان کو مرکز میں لانے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 14-2013 میں زراعت کا بجٹ پچھلی حکومت نے 25 ہزار کروڑ روپے رکھا تھا، لیکن مودی جی نے اس سال کے بجٹ میں اسے بڑھا کر 1 لاکھ 25 ہزار کروڑ روپے کر دیا ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک کے وزیر اعظم نے زراعت اور کسانوں کو بجٹ کے مرکز میں رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پردھان منتری کسان سمان ندھی یوجنا کے تحت ڈی بی ٹی کے ذریعے سالانہ 6 ہزار روپے ملک کے ہر کسان کے بینک کھاتے میں پہنچتے ہیں اور اس اسکیم کے ذریعے مودی جی نے ایسا انتظام کیا ہے کہ کسان کو قرض نہیں لینا پڑے گا۔ جناب شاہ نے کہا کہ زراعت کے شعبے میں بھی اسٹارٹ اپ شروع کیے گئے ہیں اور مودی جی نے بارش پر مبنی کھیتی پر منحصر کسانوں کے لیے شری انّ یعنی موٹے اناج کی اسکیم کو بھی نافذ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سکیم سے ہماری جوار، باجرہ، راگی اور مکئی عالمی منڈی میں جائے گی اور اس سے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں امداد باہمی کی مرکزی وزارت  نے 2 لاکھ پنچایتوں میں امداد باہمی پر مبنی ڈیریاں قائن کرنے  کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیری کے لئے بہار ملک میں سب سے موزوں جگہ ہے کیونکہ یہاں ڈیری سیکٹر کی ترقی کے لئے تمام ضروری وسائل دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پردھان منتری کسان سمان ندھی یوجنا کے تحت اب تک جناب نریندر مودی نے 12 قسطوں میں کسانوں کے بینک کھاتوں میں 2.25 لاکھ کروڑ روپے منتقل کرنے کا کام کیا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ 2009 سے 2014 تک کسانوں سے 3.74 لاکھ کروڑ روپے کا اناج خریدا گیا تھا، لیکن 2014 سے 2019 کے درمیان نریندر مودی حکومت نے کسانوں سے 8 لاکھ کروڑ روپے کے گیہوں اور دھان کی خریداری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی جی نے نیم ملمے والا یوریا متعارف کرایا اس سے  پورے ملک میں یوریا کی کالا بازادی ختم ہو گئی ،البتہ بہار میں یہ کالا بازری جاری ہے ، اسی وجہ سے یہاں کے کسانوں کو یوریا نہیں مل رہا ہے۔  انہوں نے کہا کہ اگر بہار میں بھی ڈبل انجن والی حکومت بنتی ہے تو بہار ملک کی سب سے خوشحال ریاست بن جائے گی۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کسانوں اور مزدوروں کے تئیں سوامی سہجانند جی کے نظریات کو بنیادی سطح پر نافذ کرتی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ و ا۔ ع ا۔

U -2082


(Release ID: 1902531) Visitor Counter : 188


Read this release in: English , Hindi , Gujarati , Kannada