وزارت دفاع

33 موجودہ اور 18 نئے منظور شدہ سینک اسکولوں میں چھٹی اور نویں جماعت میں داخلے کے لیے آل انڈیا داخلہ امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان؛


1.24 لاکھ امیدوار کامیاب ؛ چھٹی جماعت میں 25,837 لڑکیاں؛ ای کونسلنگ کے ذریعے داخلہ

Posted On: 25 FEB 2023 8:16PM by PIB Delhi

آل انڈیا سینک اسکول داخلہ امتحان  (اے آئی ایس ایس ای ای ) 2023 کا انعقاد 08 جنوری 2023 کو نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے ملک بھر کے 180 شہروں میں کیا تھا۔ یہ داخلہ ٹیسٹ 33 موجودہ سینک اسکولوں اور 18 نئے منظور شدہ سینک اسکولوں میں چھٹی اور نویں جماعت میں داخلے کے لیے لیا گیا تھا۔

اے آئی ایس ایس ای ای – 2023 میں کل 1,79,809 امیدواروں نے شرکت کی اور 1,24,467 امیدواروں نے آل انڈیا سطح پر منعقدہ تحریری امتحان میں کامیابی حاصل کی۔  اس سال امتحان میں شامل ہونے والے امیدواروں کی تعداد اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے اور پچھلے سالوں کے مقابلے بھی کافی زیادہ ہے۔  یہ بھی مشاہدہ کیا گیا ہے کہ پچھلے سال کے مقابلے اس سال پاس فیصد بھی زیادہ ہے۔

 

درجہ

طالب علم

طالبات

کل میزان

 

موجودہ

کامیاب

موجودہ

کامیاب

موجودہ

کامیاب

درجہ VI

1,09,314

75,934

37,698

25,837

1,47,012

1,01,771

درجہ IX

32,797

22,696

صرف چھٹی جماعت تک کی طالبات کے لیے داخلہ

32,797

22,696

کل میزان

1,79,809

1,24,467

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

چھٹی جماعت  کے لیے سب سے زیادہ نمبر 300 میں سے 292 تھے جبکہ نویں جماعت  کے لیے سب سے زیادہ نمبر 400 میں سے 388 تھے۔ تمام امیدواروں کا ریجلٹ کارڈ این ٹی اے پورٹل https://aissee.nta.nic.in/ پر دستیاب ہیں۔

داخلے کے عمل میں شفافیت کو بڑھانے اور کسی بھی انسانی مداخلت کو کم کرنے کے مقصد سے،  داخلہ کا عمل بشمول امیدواروں کے ذریعہ پسند کے اسکولوں کا انتخاب اور طبی امتحان کے لیے سلاٹس کی الاٹمنٹ ای کاؤنسلنگ کے ذریعے کی جائے گی۔ اہل امیدوار اس سال ای کاؤنسلنگ کے ذریعے موجودہ 33 سینک اسکولوں اور نئے 18 اسکولوں میں سیٹ الاٹمنٹ کے لیے ایک سے زیادہ متبادل منتخب کر سکیں گے۔

ای کاؤنسلنگ پورٹل https://mes.ncog.gov.in/sainikschoolecounselling شروع کر دیا گیا ہے۔ امیدواروں کو پہلے راؤنڈ میں داخلے کے لیے اپنی پسند کو پُر کرنے کے لیے آٹھ دن یعنی 6 سے 13  مارچ 2023 کا وقت دیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں خالی رہ جانے والی نشستوں کے لیے داخلے کے عمل کے اگلے مراحل کی تاریخوں کا اعلان پہلے مرحلے کے داخلے کے عمل کی تکمیل کے بعد کیا جائے گا اور اس کے لیے تاریخیں ای کاؤنسلنگ پورٹل پر شائع کی جائیں گی۔ امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اگلی تاریخوں کے بارے میں جاننے کے لیے باقاعدگی سے پورٹل دیکھیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ و ا۔ ع ا۔

U -2083



(Release ID: 1902530) Visitor Counter : 187


Read this release in: Hindi , English