عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ آئندہ پیر (27 فروری 2023) کو وگیان بھون، دہلی میں ‘‘سی سی ایس (غیر معمولی پنشن) ضوابط، 2023’’ کی رونمائی کریں گے


پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کا محکمہ ملازمین کے لیے سروس سے ریٹائرمنٹ تک آسانی سے منتقلی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ماقبل ریٹائرمنٹ کونسلنگ (پی آر سی) ورکشاپس کا انعقاد کرتا ہے

محکمہ کے ذریعہ اب تک 49 ماقبل ریٹائرمنٹ کاؤنسلنگ (پی آر سی) کا انعقاد کیا گیا ہے - 29 ماقبل ریٹائرمنٹ کاؤنسلنگ (پی آر سی) کا انعقاد دہلی میں مختلف وزارتوں/محکموں کے لئے اور 20 ماقبل ریٹائرمنٹ کاؤنسلنگ (پی آر سی) کا انعقاد

 مرکزی مسلح پولس فورسز یعنی سی آر پی ایف، بی ایس ایف اور آسام رائفلز کے لئے نئی دہلی، جالندھر، شیلانگ، کولکاتہ، ٹیکن پور، جموں، جودھ پور اور گوہاٹی میں کیا گیا

Posted On: 25 FEB 2023 2:09PM by PIB Delhi

پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کا محکمہ ملازمین کی سروس سے ریٹائرمنٹ تک آسانی سے منتقلی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ماقبل ریٹائرمنٹ کونسلنگ (پی آر سی) ورکشاپس کا انعقاد کرتا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ برائے پنشن اور پنشن یافتگان 27 فروری 2023 کو وگیان بھون، نئی دہلی میں عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور پنشن و پنشن یافتگان (پی پی) کے وزیر مملکت کی قیادت میں ایک  ماقبل ریٹائرمنٹ کونسلنگ (پی آر سی) ورکشاپ کا انعقاد کرے گا۔ ورکشاپ سے مرکزی حکومت کے ریٹائر ہونے والے سول ملازمین اور پنشن کے امور دیکھنے والے افسران کو فائدہ پہنچے گا۔

اس دن ڈاکٹر جتیندر سنگھ ‘‘سی سی ایس (غیر معمولی پنشن) ضوابط، 2023’’ پر ایک کتاب کا اجراء کریں گے جو کہ ‘‘غیر معمولی پنشن ضوابط، 1939’’ کا نظر ثانی شدہ ورژن ہے۔ ان قوانین میں 84 سال بعد نظر ثانی کی گئی ہے۔ زمرہ جات، تیز تر پروسیسنگ، بھویشیہ آئی ٹی پورٹل پر نئی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

کینرا بینک کے پنشن پورٹل کو پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کے محکمہ کے مربوط پنشنرز پورٹل کے ساتھ جوڑنے کا آغاز عالی مرتبت وزیر موصوف کریں گے۔ مربوط پنشنرز پورٹل پر ایس بی آئی کی 02 نئی سروس بھی دستیاب ہوگی۔ وزیر موصوف پنشنرز کے لیے سی پی اے او  اور این آئی سی کی طرف سے تیار کردہ ایک نئی موبائل ایپ‘‘دیرگھایو’’کا بھی آغاز کریں گے۔

اب تک محکمہ کے ذریعہ 49 ماقبل ریٹائرمنٹ کونسلنگ (پی آر سی) ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا ہے - 29 ماقبل ریٹائرمنٹ کونسلنگ (پی آر سی) ورکشاپس کا انعقاد دہلی میں مختلف وزارتوں/محکموں کے لئے اور 20 ماقبل ریٹائرمنٹ کونسلنگ (پی آر سی) ورکشاپس کا انعقاد مرکزی مسلح پولس فورسز یعنی سی آر پی ایف، بی ایس ایف اور آسام رائفلز کے لئے نئی دہلی، جالندھر، شیلانگ، کولکاتہ، ٹیکن پور، جموں، جودھ پور اور گوہاٹی میں کیا کیا۔ تمام 6872 سبکدوش ہونے والے اہلکاروں نے ان ماقبل ریٹائرمنٹ کونسلنگ (پی آر سی) ورکشاپس میں شرکت کی۔

پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کے محکمے نے بھی درج ذیل پنشن قوانین کو وضع کیا ہے/جائزہ لیا ہے/ ہموار کیا ہے:

  • سنٹرل سول سروسز (سی سی ایس) پنشن ضوابط، 2021؛
  • سنٹرل سول سروسز (قومی پنشن سسٹم کا نفاذ) ضوابط، 2021؛
  • سنٹرل سول سروسز ایکسٹرا آرڈینری پنشن ضوابط، 2023۔

مرکزی حکومت کے سول ملازمین کے خاندان، جو سرکاری خدمات سے منسوب چوٹ یا بیماری کی وجہ سے مر جاتے ہیں، سی سی ایس (غیر معمولی پنشن) ضوابط، 2023 کے تحت غیر معمولی فیملی پنشن کے اہل ہیں۔ اسی طرح وہ ملازمین جو چوٹ کی وجہ سے معذور ہو جاتے ہیں یا سرکاری خدمات سے منسوب یا بڑھ جانے والی وجوہات کی بنا پر بیماری سی سی ایس (غیر معمولی پنشن) ضوابط، 2023 کے تحت معذوری پنشن کے اہل ہیں۔ یہ قواعد یکم جنوری 2004 سے پہلے مقرر کیے گئے ملازمین پر لاگو ہوتے ہیں۔ تاہم ان قواعد کے تحت فوائد یکم جنوری 2004 کو یا اس کے بعد مقرر کردہ ملازم کی موت یا معذوری کی صورت میں بھی دستیاب ہے اور قومی پنشن اسکیم کے ذریعے احاطہ کرتا ہے، اگر اس کو ملازمین نے سی سی ایس (قومی پنشن اسکیم کے نفاذ) ضوابط، 2021 کے تحت استعمال کیا ہو۔

‘شروع سے آخر تک پنشن کے عمل کا ڈیجیٹائزیشن’ بھویشیہ کے کامیاب نفاذ کے بعد، جس نے این ای ایس ڈی اے کے جائزہ 2021 کے مطابق مرکزی حکومت کے تمام ای-گورننس سروس ڈیلیوری پورٹلز میں تیسرا درجہ حاصل کیا ہے، پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کے محکمے نے فیصلہ کیا ہے کہ پورٹلز کو مربوط کرنے کی دلیل کو مدنظر رکھتے ہوئے یعنی۔ل پنشن یافتگان کے لیے بڑے پیمانے پر تمام پورٹلز مثلاً پنشن تقسیم کرنے والے بینک پورٹل،انوبھئو،سی پی ای این جی آر اے ایم ایس،سی جی ایچ ایس وغیرہ کو نئے بنائے گئے ‘‘پنشن یافتگان کے مربوط پورٹل’’  (https://ipension.nic.in ) میں ضم کیا جانا چاہیے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 2068)


(Release ID: 1902403)
Read this release in: English , Hindi , Telugu