صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
وفاقی جمہوریہ جرمنی کے چانسلر کی صدر جمہوریہ ہندسے ملاقات
وفاقی جمہوریہ جرمنی کے چانسلر عزت مآب جناب اولاف شولز نے آج (25 فروری، 2023) راشٹرپتی بھون میں بھارت کی صدر عزت مآب دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔
Posted On:
25 FEB 2023 5:01PM by PIB Delhi
جرمن چانسلر کی حیثیت سے بھارت کے پہلے دورے پر چانسلر شولز کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت اور جرمنی کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں جو ہماری مشترکہ اقدار اور مشترکہ مقاصد پر مبنی ہیں۔ ہمارے دوطرفہ تعلقات مختلف شعبوں پر محیط ہیں جو اس باہمی اعتماد کی عکاسی کرتے ہیں جو دہائیوں سے پروان چڑھ رہا ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ جرمنی یورپ میں بھارت کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور بھارت میں سرفہرست سرمایہ کاروں میں سے ایک ہے۔ انھوں نے کہا کہ جرمنی بھارت کا دوسرا سب سے بڑا ترقیاتی تعاون شراکت دار بھی ہے اور اس نے بھارت کے ترقیاتی سفر میں اہم رول ادا کیا ہے۔ حالیہ برسوں میں، جرمنی اعلی تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند بھارتی طلبہ اور محققین کے لیے ایک پسندیدہ مقام کے طور پر ابھرا ہے، خاص طور پر سائنس اور ٹکنالوجی میں۔ انھوں نے کہا کہ بھارت اور جرمنی کے درمیان مضبوط ثقافتی روابط بھی ہیں اور بھارت پر کام کرنے والے جرمن انڈولوجسٹ کی ایک طویل روایت ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت اور جرمنی ی جمہوری اقدار، اصولوں پر مبنی بین الاقوامی نظم و نسق، کثیر الجہتی کے ساتھ ساتھ کثیر الجہتی اداروں کی اصلاح میں مشترکہ مقاصد ہیں۔ دو متحرک اور تکثیری جمہوریتوں کی حیثیت سے بھارت اور جرمنی نئے اور ابھرتے ہوئے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 2172
(Release ID: 1902374)
Visitor Counter : 170