صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ تلنگانہ کے حیدرآباد میں منعقد دو روزہ ’’ چنتن شیور‘‘ کی صدارت کریں گے، جس میں دوا کی کوالٹی ضابطے اور نفاذ پر توجہ دی جائے گی
اس میں حکومت، صنعتی حلقہ، اسٹارٹ اپس، تعلیمی حلقہ کے نامور مقررین اور ماہرین حصہ لیں گے
Posted On:
25 FEB 2023 1:28PM by PIB Delhi
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت 26 اور 27 فروری 2023 کو حیدرآباد میں ’’ ڈرگ، کوالٹی ریگولیشن اور انفورسمنٹ‘‘ پردو روزہ "چنتن شیور" کا اہتمام کر رہی ہے ۔ اس کی صدارت صحت اور خاندانی بہبود وکیمیکل اور کھاد کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ کریں گے۔ وہیں، صحت اور خاندانی بہبود کی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار، کیمیکل اور کھاد کے وزیر مملکت ڈاکٹر بھگونت کھوبا اور نیتی آیوگ کے رکن (صحت) ڈاکٹر وی کے پال بھی اس میں شامل ہوں گے ۔ اس کے علاوہ، غوروخوض سے متعلق اس دو روزہ اجلاس میں نیشنل ہیلتھ اتھارٹی، این پی پی اے، سی ڈی ایس سی او، این آئی بی، انڈیا فارماکوپیا کمیشن ، این آئی پی ای آر، ریاستی افسران اور عہدیداران بشمول اے سی ایس / پرنسپل سکریٹری حصہ لیں گے۔ اس پروگرام کو حیدرآباد میں واقع شانتی ونم میں منعقد کیا جائے گا۔
اس دو روزہ چنتن شیور کا مقصد ملک میں دواوں کے معیار و نفاذ سے متعلق پالیسیوں اور پروگراموں کے عمل درآمد کا جائزہ لینا ہے۔ اس کے علاوہ، اس میٹنگ میں انڈین ڈرگس اسٹینڈرس کی پیش گوئی، شفافیت ریاستوں اور مرکز میں ریگولیٹری صلاحیتوں کی تعمیل کا جائزہ لے کر کاروبار میں آسانی کے لئے طریقوں اور ذرائع کی بھی سفارش کی جائے گی۔ شرکاء عالمی سطح پر بہترین طریقوں ، ڈیجیٹل ٹولز، کلینیکل ٹرائل اسٹینڈرڈس جیسی نئی کارروائیوں کو تعارف کرانے پر بھی تبادلہ خیال کریں گے ، اس طرح سے وہ عام شہریوں کے فائدے کے لیے ملٹی اسٹیک ہولڈر کا طریقہ وضع کرکے ایک محرک فراہم کریں گے۔
اس چنتن شیور کے تحت مندرجہ ذیل پہلوؤں پر پانچ اجلاس کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
- گھریلو اور برآمداتی بازاروں میں دواوں ،کاسمیٹکس اور طبی آلات کے معیار پر اعتماد پیدا کرنا
- زمین سطح پر موثر عمل درآمد
- ہندوستانی فارماکوپیا اور اس کے معیارات کی تعمیل
- تمام ریگولیٹری سرگرمیوں کے لیے ایک مربوط آئی ٹی انٹروینشن
- ریاست اور قومی ریگولیٹرز کی صلاحیت سازی
اس کانفرنس میں صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت، نیتی آیوگ، صنعتی حلقوں، اسٹارٹ اپس، تعلیمی حلقوں وغیرہ کے معروف مقررین اور ماہرین کے ساتھ پینل مباحثہ منعقد ہوگا ۔ اس کے ساتھ ہی فریقوں کے ساتھ تبادلہ خیال بھی ہوگا۔ ان اجلاس کا مقصد پالیسیوں اور پروگراموں کے مقررہ وقت پر نفاذ کے لیے ایک شراکت پر مبنی طریقہ کار وضع کرنے کے مدنظرفریقوں کے ساتھ غوروخوض کرنا ہے۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U: 2066)
(Release ID: 1902360)
Visitor Counter : 131