وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل وار میموریل  کے قیام کے  چوتھے سال کی تقریب   میں سی آئی ایس سی  اور دیگرسروس افسران نے   شہید ہونے والے بہادروں  کو گلہائے عقیدت  نذر کئے  اور  خراج عقیدت پیش کیا


اس مشہور یادگار پر لگائی گئیں انٹرایکٹو اسکرینوں کے ذریعے گزشتہ برس سے لے کر اب تک  ڈیجیٹل  طریقے سے   12.76 لاکھ   خراج عقیدت  پیش کئے گئے

نوجوانوں میں حب الوطنی اور قوم کی تعمیر کا جذبہ بیدار کرنے کے لیے، 1,460 سے زیادہ اسکولوں کے طلبا کے لیے گائیڈڈ ٹورز کا اہتمام کیا گیا،  70 سے زائد اسکولوں کے طلباء نے بینڈ پرفارمنس کے ذریعے اپنی موسیقی کی  مہارت  کا مظاہرہ کیا

Posted On: 25 FEB 2023 2:12PM by PIB Delhi

 

نیشنل وار میموریل (این ڈبلیو ایم)  25 فروری 2023 کو اپنے قیام کے  چوتھے سال  تقریب  منا رہا ہے۔ اس دن کو منانے کے لیے، چیف آف انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف  ٹو دی  چیئرمین، چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی آئی ایس سی) ایئر مارشل بی آر کرشنا، ڈپٹی چیف آف آرمی  اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندرا کمار، آفی شی ایٹنگ وائس چیف آف دی نیول اسٹاف وائس ایڈمرل کرن دیشمکھ اور ڈپٹی چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر مارشل نرمدیشور تیواری نے اس تاریخی یادگار  پر گلہائے عقیدت نذر کئےاور شہید ہونے والے بہادروں  کو خراج عقیدت پیش کیا۔

یہ میمورل ، جو آزادی کے بعد سے بہادر سپاہیوں کے ذریعہ دی گئی  قربانیوں کی شہادت  پیش  کرتا ہے،  وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے  25 فروری 2019 کو قوم کے نام وقف کیا تھا۔ بہادر جوانوں کے کارناموں کو زیادہ سے زیادہ لوگوں، خصوصی طور پر نوجوانوں تک  پہنچانے کے لئے حکومت نے کئی اقدامات کئے ہیں ، ج کا مقصد  حب الوطنی، ہمت، قربانی اور فرض کے لئے لگن کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔ ان اقدامات کی عوام کی جانب سے ستائش کی گئی  ہے۔

ڈیجیٹل خراج عقیدت

میموریل کے آس پاس  انٹرایکٹو اسکرینیں لگائی  گئی ہیں تاکہ لوگ  شہید ہونے  والے  بہادروں کو  ڈیجیٹل  طریقے سے خراج عقیدت  پیش کرسکں۔ 25 فروری 2022 سے اب تک تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے 24.94 لاکھ لوگوں نے  مجموعی طور پر 12.76 لاکھ ڈیجیٹل خراج عقیدت  پیش کیا۔

طلباء کے لیے گائیڈڈ ٹور

ملک کی علاقائی سالمیت کے تحفظ میں مسلح افواج کی اہمیت کو تسلیم کرنے اور نوجوانوں کو  ملک کی تعمیر کی تحریک دینے کے مقصد سے اسکولی طلباء کے لیے  این ڈبلیو ایم میں گائیڈڈ ٹورز کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ پچھلے برس قیام کا تیسرا سال مکمل ہونے پر  1,460 سے زیادہ اسکولوں  کے  1.80 لاکھ سے زیادہ طلباء  نے  میموریل کا دورہ کیا ہے۔

اسکول بینڈ کی پرفارمنس

این ڈبلیو ایم حب الوطنی کے جذبے پر مبنی اسکول بینڈ پرفارمنس کا بھی اہتمام کرتا رہا ہے۔ اب تک، 832 شرکاء کے ساتھ 70 سے زائد اسکولوں نے اپنی موسیقی کی مہارت کا مظاہرہ کیا ہے۔ میموریل کے ویب پورٹل پر بینڈ پرفارمنس کے لیے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت فراہم کرنے والا ایک آن لائن فارم پر مبنی  پرسیس تیار کیا گیا ہے۔

خراج عقیدت کی تقریبات

اس مشہور یادگار میں امر جیوتی  موجود ہے جو  اپنے فرض کی ادائیگی میں  ایک سپاہی کی طرف سے دی گئی عظیم قربانی کی مثال پیش کرتی ہے اور اس طرح اسے لافانی بنا دیتی ہے۔ اس کے افتتاح کے بعد سے قومی دنوں سمیت ، تمام خراج عقیدت کی تقریبات صرف این ڈبلیو ایم میں منعقد کی جاتی ہیں۔ ہندوستانی مسلح افواج کے شہید ہونے والے سپاہیوں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بیرونی ممالک سے ممتاز شخصیات اور وفود این ڈبلیو ایم کا دورہ کر رہے ہیں۔ امریکی بحریہ کے سیکرٹری جناب کارلوس ڈیل ٹورو؛ فرانس کے  مسلح افواج  کے وزیر جناب  لیکورنو سیبسٹین اور منگولیا کے وزیر دفاع جنرل سائخان بیار گرسید اُن غیر ملکی معززین میں شامل تھے جنہوں نے گزشتہ سال این ڈبلیو ایم کا دورہ کیا تھا۔

ملک کی تعمیر سے متعلق تقریبات

یہ مشہور یادگار قومی یکجہتی کے لیے اقدامات کو فروغ دیتی ہے اور قوم کی تعمیر کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے تقریبات کے انعقاد کے واسطے  ایک پلیٹ فارم مہیا کراتی ہے۔ نیشنل اسکول آف ڈرامہ کی جانب سے اسٹیج شو ’کارگل: ایک شوریہ گاتھا‘ اور للت کلا اکادمی کی جانب سے ’شوریہ گاتھا‘ کے ، موضوع پر  ایک پینٹنگ کی نمائش کا انعقاد کیا گیا، جسے دیکھنے کے لئے  بڑی تعداد میں لوگ آئے۔ اولمپیئنز اور نیشنل اسپورٹس  اور ایڈونچر ایوارڈ حاصل کرنے والوں  سمیت نامور کھلاڑیوں نے این ڈبلیو ایم  کا دورہ کیا اور  خراج تحسین پیش کیا۔

قومی یادگار کے طور پر این ڈبلیو ایم کی اہمیت کی توثیق کرتے ہوئے، مایہ ناز شہری  اعزازات - پدم ایوارڈز، للت کلا اور سنگیت کلا اکادمی ایوارڈز اور سنگیت ناٹک اکادمی ایوارڈز حاصل کرنے والوں  نے گزشتہ ایک سال میں اس میموریل کا  دورہ کیا اور  شہید سپاہیوں کو  خراج عقیدت پیش کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ اگ۔ ن ا۔

U- 2070


(Release ID: 1902348)
Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil