وزارت دفاع
لیفٹیننٹ جنرل آر ایس رین نے ڈائریکٹر جنرل کوالٹی ایشورنس کا عہدہ سنبھالا
Posted On:
25 FEB 2023 12:37PM by PIB Delhi
لیفٹیننٹ جنرل آر ایس رین نے 24 فروری 2023 کو ڈائریکٹر جنرل کوالٹی ایشورنس کا عہدہ سنبھالا۔ 1986 بیچ کے افسر، لیفٹیننٹ جنرل رین انڈین ملٹری اکیڈمی، دہرادون کے سابق طالب علم ہیں۔ افسر نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، سری نگر سے بی ای (الیکٹریکل)، ریڈیو انجینئرنگ میں مہارت اور ایم سی ای ایم ای، سکندرآباد سے کمیونکیشن انجینئرنگ میں پوسٹ گریجویشن مکمل کیا تھا۔ وہ ڈیفنس انسٹی ٹیوٹ آف کوالٹی ایشورنس، بنگلور میں سینئر فیکلٹی تھے۔
اس کے علاوہ، آفیسر انڈین سٹیٹسٹیکل انسٹی ٹیوٹ، کولکاتہ سے تصدیق شدہ سکس سگما بلیک بیلٹ ہیں۔ انہوں نے آئی آئی ٹی، کھڑگپور سے ریلائیبلٹی انجینئرنگ میں سرٹیفیکٹ حاصل کیا ہے اور بیورو ویریٹاس، بنگلور سے کوالٹی مینجمنٹ سسٹم اور انٹیگریٹڈ مینجمنٹ سسٹم میں کوالیفائیڈ لیڈ آڈیٹر ہیں۔ انہوں نے ایک سینئر کوالٹی اشورینس ایسٹ، ہیڈکوارٹر میں بریگیڈیئر، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کوالٹی اشورینس (ڈی جی کیو اے) کی سربراہی کی ہے اور سکندرآباد میں کنٹرولر (میزائل سسٹم) رہے ہیں۔ انہوں نے ہیڈکوارٹر ڈی جی کیو اے، نئی دہلی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (الیکٹرانکس) کے طور پر ڈی کیو اے (ایل ) کی سربراہی بھی کی ہے۔
ڈی جی کیو اے ایک انٹر سروس آرگنائزیشن ہے جو وزارت دفاع میں دفاعی پیداوار کے محکمے کے تحت کام کر رہی ہے۔ یہ بھارتی فوج، بھارتی بحریہ (بحری ہتھیاروں کو چھوڑ کر) اور بھارتی فضائیہ کے عام استعمال کے لیے تمام ساز و سامان اور پرائیویٹ اور سرکاری سیکٹر کے علاوہ درآمد شدہ اشیاء کی کوالٹی ایشورنس کے لیے دوسرے فریق کے طور پر ذمہ دار ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ و ا۔ ع ا۔
U -2065
(Release ID: 1902293)
Visitor Counter : 174