صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

 جمہوریہ گویانا کے نائب صدر نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 24 FEB 2023 1:34PM by PIB Delhi

جمہوریہ گویانا کے کو آپریٹو نائب صدر ڈاکٹر بھرت جگدیو نے آج (24 فروری 2023) راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

راشٹرپتی بھون میں ڈاکٹر جگدیو کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان گویانا کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ گویانا گزشتہ 180 سالوں سے ہندوستانی بھائیوں اور بہنوں کا وطن رہا ہے۔ اگرچہ ہندوستان اور گویانا جغرافیائی طور پر ایک دوسرے سے کافی دور ہیں لیکن دونوں ملکوں  میں  بہت سے پہلو مشترک ہیں جیسے کے نو آبادیاتی، ماضی، بنیادی طور پر زرعی اور دیہی پر مبنی معیشتیں، اور کثیر الثقافتی معاشرے۔

صدر جمہوریہ نے کہا  کہ ہندوستان اور گویانا کے درمیان تجارت میں  تیزی آئی ہے اور 2022-2021 میں، وبائی امراض کے باوجود دو طرفہ تجارت میں 300 فیصد سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا۔ انہوں نے دوطرفہ تجارت کو مزید متنوع بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ترقیاتی شراکت داری ہندوستان-گو یانا تعلقات کا ایک اہم ستون ہے۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ اب تک ہمارے آئی ٹی ای سی پروگرام کے تحت گویانی حکومت کے 640 سے زائد اہلکاروں کو تربیت دی جا چکی ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ان کا دورہ ہندوستان اور گویانا کے درمیان دوستی کے تاریخی رشتوں کو مزید گہرا کرے گا۔

*************

 

( ش ح ۔  ح ا ۔ ر ض(

U. No.2039


(ریلیز آئی ڈی: 1901988) وزیٹر کاؤنٹر : 196