کوئلے کی وزارت
اپریل 2022 سے جنوری 2023 کے دوران کوئلے کی پیداوار 16 فیصد اضافے کے ساتھ 698.25 ملین ٹن تک پہنچ گئی
کوئلے کی کیپٹیو/کمرشیل کانوں کی پیداوار میں 30 فیصد اضافہ
کوئلہ کی وزارت کا مالی سال 2025 تک 1.31 بلین ٹن پیداوار کا ہدف ہے
Posted On:
24 FEB 2023 12:13PM by PIB Delhi
ہندوستان کی کوئلے کی گھریلو پیداوار نے پچھلے کچھ سالوں کے دوران متاثر کن اضافہ کا مظاہرہ کیا ہے۔ کوئلے کی پیداوار 2019-20 میں 730.87 (ملین ٹن) سے بڑھ کر 2021-22 میں 778.19 تک پہنچ گئی ہے، جس میں 6.47 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کوئلے کی پیداوار کے بڑھتے ہوئے رجحان نے رواں مالی سال 2022-23 میں مزید رفتار پکڑی ہے اور ملک کی کوئلے کی کل پیداوار میں پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران 601.97 ایم ٹی کے مقابلے میں اپریل 2022 سے جنوری 2023 تک کی مدت کے دوران 698.25 ملین ٹن کی پیداوار کے ساتھ 16 فیصد سے زیادہ کا متاثر کن اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس مدت میں کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل ) کی اپنی پیداوار بھی 478.12 ملین ٹن سے تقریباً 15.23 فیصد بڑھ کر 550.93 ملین ٹن ہو گئی ہے۔ کوئلے کی گھریلو پیداوار میں اضافے نے ملک کو بجلی کی کھپت میں مسلسل اضافے کی وجہ سے کوئلے کی مانگ میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر درآمدات کو بڑی حد تک روکنے میں مدد کی ہے۔
کوئلہ کی وزارت نے مالی سال 2025 کے لیے 1.31 (بلین ٹن) کا ہدف مقرر کیا ہے اور اسی کو مالی سال 2030 تک 1.5 بلین ٹن تک لے جانا ہے۔ وزارت مختلف ریاستی حکومتوں اور مرکزی حکومت کی ایجنسیوں کے ساتھ کوئلے کی نئی کانیں شروع کرنے اور اس وقت کام کرنے والی کانوں میں کوئلے کی پیداوار بڑھانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ اس طرح کے اقدامات کے نتیجے میں، مالی سال 22-23 کے اپریل 2022 سے جنوری 2023 کے عرصے میں کوئلے کی کیپٹیو اور کمرشیل کانوں سے پیداوار بڑھ کر 93.22 ملین ٹن ہو گئی ہے جو کہ مالی سال 21-22 کی اسی مدت میں 71.31 ایم ٹی تھی، جس سے30 مزید فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
************
ش ح۔ام۔
(U: 2038)
(Release ID: 1901986)
Visitor Counter : 129