شہری ہوابازی کی وزارت
1.6 لاکھ سے بھی زیادہ فضائی مسافروں نے ’ڈیجی یاترا ‘ کا استعمال کیا ہے
ڈیجی یاترا ایپ استعمال کرنے والوں کی کل تعداد 4.22 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے
پہلے مرحلے میں ، ملک کے تین ہوائی اڈوں پر ڈیجی یاترا کی شروعات کی گئی
Posted On:
23 FEB 2023 4:42PM by PIB Delhi
ڈیجی یاترا ایک بائیو میٹرک بورڈنگ سسٹم ہے جس میں ’چہرے کی شناختی کی تکنیک ‘ کا استعمال کیا جاتا ہے ، تاکہ ہوائی اڈوں پر مسافروں کو بلارکاوٹ اور پریشانی کے بغیر تجربہ ہوسکے ۔ چونکہ اس کے تحت ، کئی ٹچ پوائنٹس پر ٹکٹ اور آئی ڈی کی تصدیق کرانے کی ضرورت ختم ہوجاتی ہے ، اس لئے ایسے میں مسافروں کو کہیں زیادہ خوشگوار احساس ہوتا ہے۔ یہی نہیں ، اس کے تحت ایک ڈیجیٹل فریم ورک کا استعمال کیا جاتا ہے ، جس سے موجودہ بنیادی ڈھانچہ جاتی سہولیات کے ذریعہ ہی کہیں زیادہ مسافروں کی آمدورفت یقینی ہوجاتی ہے۔
ڈیجی یاترا کو سبھی ہوائی اڈوں پر مرحلہ وار طریقہ سے لانچ کیا جارہا ہے۔پہلے مرحلے میں اسے عزت مآب شہری ہوابازی کے وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا کے ذریعہ 01.12.2022 کو دہلی ، بنگلورو اور وارانسی ہوائی اڈوں پرلانچ کیا گیا تھا۔ پہلے مرحلے میں ، ڈیجی یاترا کو مارچ 2023 تک کولکتہ ، پُنے ، وجئے واڑہ اور حیدرآباد ہوائی اڈوں پر بھی لانچ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
ڈیجی یاترا اپنی مرضی سے حاصل کی جانے والی سہولت ہے۔ ڈیجی یاترا کے عمل میں مسافروں کی ذاتی طور پر قابل شناخت ، معلومات کے ڈیٹا کا کوئی مرکزی اسٹوریج نہیں ہوتا ہے۔ فضائی سفر کے سبھی ڈیٹا کو انکرپٹ کیا جاتا ہے اور اسے مسافر کے اسمارٹ فون کے والٹ میں اسٹور کیا جاتا ہے اور یہ صرف ایک محدود مدت کے لئے سفر کے آغاز والے ہوائی اڈے کے ساتھ مشترک کیا جاتا ہے جہاں مسافر کی ڈیجی یاترا آئی ڈی کی تصدیق کی ضرورت ہوتی ہے۔اس ڈیٹا کو پرواز کے 24 گھنٹوں کے اندر ہی متعلقہ سسٹم سے ہٹا دیا جاتا ہے۔
یکم دسمبر 2022 سے 14 فروری 2023 تک ، ہوائی اڈوں پر ڈیجی یاترا کے عمل کا استعمال کرنے والے مسافروں کی کل تعداد 1.6 لاکھ سے بھی زیادہ لگائی گئی ہے۔ اینڈرائیڈ پلے اسٹور اور آئی او ایس ایپل ایپ اسٹور پر ڈیجی یاترا کی ایپ استعمال کرنے والوں کی کُل تعداد 422000 لگائی ہے۔
ڈیجی یاترا کا استعمال کرنے والے مسافروں کی تعداد میں اضافہ:
ڈیجی یاترا کا استعمال کرنے والے مسافروں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔
وارانس- ڈیجی یاترا کے استعمال کنندگان کی تعداد یکم دسمبر 2022 کو کل مسافروں کے 0.09 فیصد سے بڑھ کر 13 فروری 2023 کو کل مسافروں کے 28 فیصد کے بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ، جوکہ گزشتہ 02 فروری کو کل مسافروں کا سب سے زیادہ 37 فیصد رہی ہے۔
نئی دہلی
بنگلورو
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U: 2007)
(Release ID: 1901883)
Visitor Counter : 146