امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کی تیسری ای نیلامی میں 5.07 لاکھ میٹرک ٹن گیہوں کی نیلامی ہوئی
2138.12 روپے فی کوئنٹل کے آل انڈیا اوزانی اوسط ریزرو قیمت کے مقابلے 2172.08 روپے فی کوئنٹل کے آل انڈیا اوزانی اوسط فروخت قیمت پر اسٹاک حصہ داری کو فروخت کیا گیا
Posted On:
23 FEB 2023 4:30PM by PIB Delhi
اوپن مارکیٹ سیل اسکیم (گھریلو) کے تحت گیہوں کی فروخت کے لیے تیسری ای نیلامی 22.02.2023 کو منعقد کی گئی۔ ملک بھرمیں فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے 23 زون میں پھیلے 620 ڈپوں سے گیہوں کے اسٹاک فراہم کرانے کی پیشکش کی گئی ۔ کل 11.79 لاکھ میٹرک ٹن گیہوں کی سستی فروخت کے لیے پیش کی گئی اور 5.07 لاکھ میٹرک ٹن گیہوں کی نیلامی کی گئی۔
2138.12 روپے فی کوئنٹل کے آل انڈیا اوزانی اوسط ریزرو قیمت کے مقابلے 2172.08 روپے فی کوئنٹل کے آل انڈیا اوزانی اوسط فروخت قیمت پر اسٹاک حصہ داری کو فروخت کیا گیا۔
فروخت کی گئی کل مقدار میں سے، 1.39 لاکھ میٹرک ٹن گیہوں ہریانہ، پنجاب اور مدھیہ پردیش سے فروخت کیا گیا جہاں ریزرو قیمت کا اوزانی اوسط 2135.35 روپے فی کوئنٹل تھا اورا وزانی اوسط فروخت قیمت 2148.32 روپے فی کوئنٹل تھی۔ حالانکہ ملک کے باقی حصوں (مدھیہ پردیش، پنجاب اور ہریانہ کے علاوہ دیگر ریاستوں) میں فروخت کی گئی مقدار 3.68 لاکھ میٹرک ٹن تھی، جس کے لیے ریزرو قیمت کا ا وزانی اوسط 2139.16 روپے فی کوئنٹل تھا اور اوزانی اوسط فروخت قیمت 2181.08 روپے فی کوئنٹل تھی۔
مجموعی قیمت کے رجحان سے یہ پتہ چلتا ہے کہ بازار ہلکا ہوگیا ہے اور اوسطاً 2200 روپے فی کوئنٹل سے نیچے ہے۔ اس طرح گیہوں کی آف لوڈنگ گیہوں کی قیمت میں مجموعی کمی کے مطلوبہ نتائج دکھا رہی ہے۔
تیسری ای نیلامی میں، 100 سے 499 میٹرک ٹن کی زیادہ سے زیادہ مانگ تھی ، جس کے بعد 50سے100 میٹرک ٹن کی مقدار اور اس کے بعد 500 سے 999 میٹرک ٹن کی مقدار تھی، جو یہ ظاہر کرتی ہے کہ چھوٹی اور درمیانہ درجے کی آٹا مِلوں اور تاجروں نے نیلامی میں سرگرم طریقہ سے حصہ لیا ۔ ایک بار میں 3000 میٹرک ٹن کی زیادہ سے زیادہ مقدار کے لئے صرف 6 بولیاں موصول ہوئیں۔ تیسری ای نیلامی میں کل 1269 بولی لگانے والوں نے حصہ لیا۔
چار ریاستوں دہلی، ہریانہ، تمل ناڈو اور تلنگانہ میں، پیش کی گئی مقدار کا 100 فیصدحصہ بولی لگانے والوں کے ذریعہ خریداگیا تھا اور دیگر پانچ ریاستوں میں ، پیش کئے گئے اسٹاک کا 90 فیصد سے زیادہ بولی لگانے والوں کے ذریعہ خریدا گیا۔
اترپردیش ریاست میں پہلی ای نیلامی کے دوران 2950 روپے فی کوئنٹل کی زیادہ سے زیادہ فروخت قیمت دیکھی گئی تھی، اب وہاں بھی قیمتوںمیں نرمی آگئی ہے اور 2177 روپے فی کوئنٹل اوسط قیمت پر آگئی ہے۔ یہ 22 دنوں کے اندر 773 روپے فی کوئنٹل کی کمی ہے۔
تیسری ای نیلامی کے دوران 1086.1 کروڑ روپے کی رقم موصول ہوئی تھی۔
چوتھی ای نیلامی یکم مارچ 2023 کو منعقد کی جائے گی ۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U: 2009)
(Release ID: 1901862)
Visitor Counter : 202