ریلوے کی وزارت

 ریلوے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے، یو آئی سی  کی سکیورٹی سے متعلق  عالمی کانگریس نے بین الاقوامی تعاون کا مطالبہ کیا

Posted On: 22 FEB 2023 4:46PM by PIB Delhi

 

ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) اور انٹرنیشنل یونین آف ریلویز (یو آئی سی) کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر یو آئی سی  کی  18  ویں عالمی سکیورٹی کانگریس جے پور میں دوسرے دن بھی جاری رہی، جس میں دنیا بھر سے بہترین ریلوے سکیورٹی ٹولز اور طریقوں کو تلاش کرنے پر توجہ دی گئی۔ ہندوستان میں تیسری مرتبہ منعقد ہونے والے اس پروگرام میں دنیا بھر کے سرکردہ سیکورٹی ماہرین، پالیسی سازوں اور صنعت سے وابستہ لیڈروں کی شرکت کو دیکھنے میں  آرہی ہے، تاکہ ریلوے سیکٹر میں موجودہ سیکورٹی چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے اور  اس کے تعلق  سے اختراعی حل پر غور کیا جا سکے۔

صبح کے اجلاس میں شمالی امریکہ، مشرق وسطیٰ، افریقہ، یورپ اور ہندوستان میں ریلوے کے بہترین حفاظتی آلات اور طریقوں پر پریزنٹیشنز دیا جانا  شامل تھے۔ پریزنٹیشنز میں اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح مختلف ملک ٹرینوں اور اسٹیشنوں پر سکیورٹی بڑھانے کے لیے ٹیکنالوجی، اختراعات اور حسب ضرورت عمل سے فائدہ اٹھا رہے  ہیں۔

مختلف خطوں کی جانب سے کی جانے والی سرگرمیوں  کا ایک اہم موضوع یہ تھا کہ ریلوے اسٹیشن کو مسافروں کے لیے نہ صرف داخلے اور خارجی راستے کے طور پر تسلیم کیا جائے ، بلکہ یہ  سماجی، شہری اور اقتصادی سرگرمیوں کا بھی مرکز ہوں۔ اس اجلاس میں خاص طور پر پولش مندوب، محترمہ میگدالینا کوجاسنکا کے ذریعے یوکرین کے پناہ گزینوں کے بحران  سے نمٹنے کے لیے تیار کردہ حل کے بارے میں مشترک کیے گئے تجربات میں دیکھنے میں آئے۔ ہندوستان کی نمائندگی کرتے ہوئے، ڈاکٹر پردنیا سراودے، ڈائریکٹر جنرل ریلوے پولیس، مہاراشٹرا اور جناب  اجوئے سدانی، انسپکٹر جنرل آف ریلوے پروٹیکشن فورس، سینٹرل ریلوے نے بتایا کہ کس طرح ریاستی پولیس نے آر پی ایف کے ساتھ مل کر رسمی حفاظتی آلات اور شہری ماحول کے مطابق حل تیار کیے ہیں۔ ممبئی میں ممبئی جیسے گنجان آبادی  والے  شہری علاقے میں، انہوں نے محفوظ سفر کے لیے حل تیار کرتے ہوئے مسافر کو  بنیاد بنا تے ہوئے انسانی پولیسنگ کا مطالبہ کیا۔ دیگر مقررین بشمول فرانس سے جناب ونسنٹ روک، بیلجیم سے محترمہ ڈیلفائن بیٹس، سینیگال سے جناب  سامبا ندائے اور محترمہ یاسین سر سعودی عرب سے جناب عبداللہ الوطائیبی، کینیڈا سے آن لائن شامل ہونے والے جناب پیٹر لیمبریناکوس نے بھی بہت مفید پریزنٹیشن  دیں۔

"ویژن 2030" کے موضوع کے ساتھ، دوپہر کے اجلاس میں ہندوستان کے سینئر پولیس افسران نے مستقبل کے سیکورٹی چیلنجوں پر ایک محرک بحث کی قیادت کی۔ جناب ارون کمار، سابق ڈائریکٹر جنرل، آر پی ایف، جناب  وی ایس کے کمودی، سابق سکریٹری (سکیورٹی)، کابینہ سیکریٹریٹ، جناب ایس ایم سہائے، ایڈیشنل سکریٹری، نیشنل سیکورٹی کونسل سیکریٹریٹ نئی دہلی نے، ان چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا جن کے لیے منفرد حل درکار ہیں،کیونکہ  بھارتی ریلوے کی بھارت کے حساس خطوں  تک رسائی ہوئی ہے۔  انہوں نے ایک مضبوط ریلوے سیکورٹی بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا، جس میں جرائم کے ابھرتے ہوئے نمونوں اور خطرے کے تاثرات کی پیش گوئی کرنے کے لیے پیشن گوئی کرنے والا نظام شامل ہو۔  شرکاء نے اس بات کو تسلیم کیا کہ سائبر سکیورٹی، ہائی اسپیڈ ریل کی سکیورٹی، بین الاقوامی جرائم اور دہشت گردی جیسے ابھرتے ہوئے خطرات سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کی خاطر ان اداروں کو بین الاقوامی تعاون کے لیے زیادہ زور دینے کی ضرورت ہوگی۔ اس کے  تعلق سے بات چیت دوپہر کے کھانے کے اوقات میں جاری رہی، کیونکہ غیر ملکی مندوبین اور سینئر ہندوستانی قانون نافذ کرنے والے عہدیداروں کو درپیش مشترکہ ریلوے سیکورٹی چیلنجوں کے بارے میں نقطہ نظر اور خیالات کے اشتراک کے لیے چھ گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔

یو آئی سی کے بارے میں

یو آئی سی ( یونین انٹرنیشنل دیس چیمنس) یا 1922 میں قائم ہونے والی انٹرنیشنل یونین آف ریلوے کا صدر دفتر پیرس میں ہے۔ یہ دنیا بھر میں پیشہ ورانہ ایسوسی ایشن ہے، جو ریل ٹرانسپورٹ کی تحقیق، ترقی اور فروغ کے لیے ریلوے کے شعبے کی نمائندگی کرتی ہے۔ ممبران کو اس بات کے لئے مدعو کیا جاتا ہے کہ وہ  اُن یو آئی سی ورکنگ گروپس اور اسمبلیوں میں سرگرم کردار ادا کریں، جہاں علاقائی/عالمی مسائل پر ریلوے کی پوزیشن تشکیل دی جاتی ہے۔ ورکنگ گروپس میں سرگرم شرکت ایک مربوط عالمی سطح پر اپنی رائے دینے اور ریلوے سیکٹر کے بار سے فائدہ اٹھانے کا ایک منفرد موقع ہے۔ یو آئی سی  کے سیکورٹی پلیٹ فارم کو لوگوں، املاک اور تنصیبات کی حفاظت سے متعلق معاملات میں عالمی ریل سیکٹر کی جانب سے تجزیہ اور پالیسی پوزیشن تیار کرنے اور  اسے لاگو کرنے کا اختیار حاصل ہے۔

ریلوے پروٹیکشن فورس کے بارے میں

آر پی ایف ہندوستان میں ریلوے سیکورٹی کے شعبے میں اہم سیکورٹی اور قانون نافذ کرنے والا ادارہ ہے، جسے سال 1957 میں ایک وفاقی فورس کے طور پر تشکیل دیا گیا تھا، آر پی ایف ریلوے املاک، مسافروں اور مسافروں کے زونس کی حفاظت کا ذمہ دار ہے۔آر پی ایف  کے اہلکار قوم کی خدمت کرتے ہیں اور اپنی ڈیوٹی کے سلسلے میں اضافی میل طے کرتے ہوئے اس کی ٹیگ لائن "سیوا ہی سنکلپ یعنی خدمات فراہم کرنے کا وعدہ" کو حقیقی  شکل دیتے ہیں۔ آر پی ایف  اب ریلوے، اس کے صارفین اور اس کے متعلقہ فریقوں کی  فعال حفاظتی ضروریات سے پوری طرح واقف ہے۔ آر پی ایف زمینی صفر کی سطح پر عام ضروریات کے لیے موزوں اختراعی حل بھی نافذ کر رہا ہے۔ آر پی ایف کو ہندوستان کی وفاقی فورس ہونے کا اعزاز بھی  حاصل ہے۔ جس کی صفوں میں خواتین کا سب سے بڑا حصہ ہے۔ ڈائریکٹر جنرل آر پی ایف جناب سنجے چندر نے جولائی 2022 سے جولائی 2024 تک انٹرنیشنل یو آئی سی  سیکورٹی پلیٹ فارم کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالا ہے۔

کانفرنس، رجسٹریشن کی تفصیلات اور ایجنڈے کے بارے میں مزید معلومات کے لیے،

براہ کرم درج ذیل  ویب سائٹ ملاحظہ کریں : https://uicwsc23.in۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- ش  م- ق ر)

U-1992



(Release ID: 1901646) Visitor Counter : 116