کارپوریٹ امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

کارپوریٹ امور کی وزارت نے اضافی فیس کی ادائیگی کے بغیر 31مارچ2023 تک کچھ فارموں کو جمع  کرنے کے لئے توسیع کی اجازت دی

Posted On: 22 FEB 2023 7:01PM by PIB Delhi

ایم سی اے21 پورٹل کی ورژن 2 سے ورژن 3.0 میں منتقلی اور ورژن-3 میں فائل کرنے کے طریقے میں تبدیلی اور اسٹیک ہولڈرز کی درخواست کی بنیاد پر، کارپوریٹ امور کی وزارت (ایم سی اے) نے بموجب جنرل سرکلر 05/2023 ، 23 جنوری 2023 کو شروع کیے گئے 45 فارموں  کو جمع کرنے کے لئے اسٹیک  ہولڈرس کو بغیر کسی اضافی فیس کے 31مارچ 2023  تک مزید اضافی وقت کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ جنرل سرکلر نمبر 1/2023 مورخہ 09جنوری2023 اور 03/2023 مورخہ 07فروری2023 کے تسلسل میں ہے۔

مزیدبرآں ، فارم پی اے ایس -03 (حصص سرمائے کی الاٹمنٹ کے مقصد کے لیے) جو 20جنوری2023 کو ورژن-2 میں فائل کرنے کے لیے بند کر دیا گیا تھا اور 23جنوری2023 کو ورژن-3 میں شروع کیا گیا تھا، اور جس کی فائل کرنے کی مقررہ تاریخیں 20جنوری2023 اور28فروری2023 کے درمیان آتی ہیں، 31مارچ 2023 تک اضافی فیس کی ادائیگی کے بغیر فائل کیا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ، سی اے 2013 کے سیکشن 4 کی ذیلی دفعہ (5) کے تحت محفوظ کردہ ناموں کے لیے ریزرویشن کی مدت میں مزید 20 دن کی توسیع کی گئی ہے۔ 23جنوری2023 اور 28فروری2023 کے درمیان کمپنیز (انکارپوریشن) رولز 2014 کے قاعدہ 9 کے تحت دوبارہ جمع کرانے کی مدت میں بھی 15 دن کی توسیع کی گئی ہے۔

یہ تبدیلیاں ایم سی اے جنرل سرکلر نمبر 04/2023 مورخہ 21فروری  2023 کے ذریعے نافذ کی گئی ہیں۔ یہ  توسیع اسٹیک ہولڈرز کو ایم سی اے 21 ورژن 3.0 پورٹل کے حصے کے طور پر شروع کیے گئے نئے فائلنگ سسٹم میں بغیر کسی رکاوٹ کے منتقل ہونے  کے قابل بنائے گی۔

*************

( ش ح ۔  اک ۔ ر ب(

U. No.1987




(Release ID: 1901631) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Hindi , Marathi