وزارتِ تعلیم

پریکشا پہ چرچہ 2023 میں ریاستی حکومت کے  اسکولوں کے طلباء کی بڑی تعداد  میں شرکت


امتحانات کے تناؤ کے خلاف مہم کو ادارہ جاتی شکل دینے اور اسے ’جن آندولن ‘بنانے کے لیے نیشنل بک ٹرسٹ (این بی ٹی) کے ذریعہ  شائع   کتاب  ’ ایگزام واریئرس‘   سبھی اسکولوں  کی لائبریریوں میں دستیاب کرائی جائے گی

Posted On: 22 FEB 2023 7:16PM by PIB Delhi

پریکشا پہ چرچہ پروگرام (پی پی سی  2023) کا چھٹا ایڈیشن 27 جنوری 2023 کو ٹاؤن ہال  جیسے  انٹرایکٹو  شکل  میں منعقد کیا گیا تھا۔ اس میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک اور بیرون ملک کے طلباء، اساتذہ اور سرپرستوں کے ساتھ  بات چیت کی۔ اس سال کے پی پی سی 2023 کی سب سے خاص بات  ریاستی حکومت  کے بورڈ کے طلباء کی بڑی تعداد میں شرکت رہی، جو 2022 میں تقریباً 2 لاکھ سے بڑھ کر اس بار 16.5 لاکھ سے زیادہ  سے ہوتے ہوئے اس بار بڑھ کر  کل 38.8 لاکھ ہو گئی ۔ اس کے علاوہ سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کے خصوصی طور پر مدعو طلباء اور اساتذہ کو بھی یوم جمہوریہ کی پریڈ، بیٹنگ دی ریٹریٹ تقریب وغیرہ جیسی اہم تقریبات کو دیکھنے اور قومی اہمیت  حامل اداروں کا دورہ کرنے کا موقع ملا۔

عزت مآب وزیر اعظم کا یہ پروگرام اساتذہ اورسرپرستوں  کو امتحانات کے دوران  تناؤ سے بھرپور ماحول کو  بہتر طریقے سے سنبھالنے کے لیے تیار کرتے ہوئے طلبا کو  امتحان کے تناؤ پر  قابو پانے میں مدد کرنے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ اس سلسلے میں، وزیر اعظم نے  ’ایگزام واریئرس ‘کے نام سے ایک کتاب لکھی ہے جس میں امتحان کے تناؤ کو دور کرنے  کے طریقوں اور وسیلوں کے سلسلے میں طلبا ، سرپرستوں  اور اساتذہ کے لیے منفرد ’منتر وں ‘ کو شامل کیا گیا ہے ۔ ملک بھر کے طلباء پر کتاب کے  حیرت انگیز اثر پر غور  کرتے ہوئے، وزارت تعلیم کے زیراہتمام نیشنل بک ٹرسٹ (این بی ٹی) انڈیا نے  ’ایگزام واریئرس ‘  کتاب کا ترجمہ کا 11 ہندوستانی زبانوں یعنی اسمیہ، بنگلہ، گجراتی ، کنڑ، ملیالم، مراٹھی، اڑیہ پنجابی، تمل، تیلگو اور اردو میں شائع کیا۔

وزارت تعلیم نےقومی تعلیمی پالیسی 2020 کی شروعات   نصاب، امتحانات میں اصلاح، طلباء کے موافق  کلاس رومز، آرٹ  سے منسلک تعلیم ،کھلونوں پر مبنی فن تعلیم،   وغیرہ کے شعبے میں کئی نئی پہل کے ساتھ کئے۔پریکشا پہ چرچا بھی طلباء کی مدد کے لیے اصلاحات کا  ہی ایک اٹوٹ حصہ ہے، تاکہ وہ خوشی سے  زیادہ خوداعتمادی کے ساتھ امتحان  دے سکیں۔

پریکشا پہ چرچا کو ’جن آندولن‘ میں تبدیل کرنے کے لیے، مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان نے  سبھی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے منتظمین سے سمگرا شکشا  کے تحت ہر اسکول کی لائبریری میں ’ایگزام واریئرس‘ دستیاب  کرانے کی درخواست کی ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ طلباء، اساتذہ اور سرپرست وزیر اعظم کے علم اور دور اندیشی سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

 

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 1975)



(Release ID: 1901586) Visitor Counter : 180


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi