کوئلے کی وزارت

کوئلہ کی وزارت تجارتی کوئلہ کانوں کی پیشگی نیلامی 27 فروری سے شروع کرے گی

Posted On: 22 FEB 2023 5:39PM by PIB Delhi

کوئلہ کی وزارت نے 03 نومبر 2022 کو تجارتی کوئلے کی کانوں کی نیلامی کا چھٹا دور شروع کیا تھا اور پانچویں دور کی دوسری کوشش، جس کو صنعت سے بے مثال تعاون حاصل ہوا اور کوئلے کی 36 کانوں کے لیے پہلی بار بولی لگانے والوں کی شرکت سمیت 96 بولیاں موصول ہوئیں۔ یہ بولی لگانے والوں کے جوش و خروش اور کوئلے کی کان کنی کے شعبے کے تئیں مثبت جذبات کی عکاسی ہے۔

27 کوئلے کی کانیں جنہوں نے ایک سے زیادہ بولیاں حاصل کی ہیں، تکنیکی جانچ کی تکمیل کے بعد پیر کو 27 فروری 2023 سے پیشگی نیلامی کے لیے پیش کی جائیں گی۔ بولی دہندگان کو نیلامی کے عمل سے واقف کرانے کے لیے بروز جمعہ، 24 فروری 2023 کو ای نیلامی کی ایک مشق کی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا س۔ ت ح۔

U -1973



(Release ID: 1901561) Visitor Counter : 89


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil