ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

ٹیکنوٹیکسٹائل پر بین الاقوامی نمائش اور کانفرنس کا دسواں ایڈیشن –’ٹیکنوٹیکس 2023‘ ممبئی میں شروع ہوا


ٹیکسٹائل سیکٹر کا مستقبل ٹیکنوٹیکسٹائل صنعت کی ترقی کے ساتھ قریبی طور پر جڑا ہوا ہے: وزیر مملکت (کپڑا) درشنا جردوش

’’بھارت کی جی 20 میزبانی ہماری ٹیکسٹائل، ملبوسات اور تجارتی صنعت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے‘‘

’’پینل میں شامل کمپنیوں کو کپڑے کی وزارت اسکیم کے تحت بی ٹیک کے طلبہ کو انٹرن شپ دینے کے لیے فی طالب علم 20،000 روپے ماہانہ گرانٹ دی جائے گی‘‘

Posted On: 22 FEB 2023 3:49PM by PIB Delhi

ٹیکنوٹیکس 2023  انویژننگ انڈین ٹیکنوٹیکسٹائل @2047، دسویں بین الاقوامی نمائش اور کانفرنس کا افتتاح آج ممبئی کے گورے گاؤں میں بمبئی ایگزیبیشن سینٹر میں ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر مملکت درشنا جردوش نے کیا۔ کپڑے کی مرکزی وزارت اور فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف آئی سی سی آئی) کے زیر انعقاد ٹیکنوٹیکس ایک فلیگ شپ ایونٹ ہے جس میں خریدار اور فروخت کنندہ کی ملاقاتیں، ایک بین الاقوامی نمائش اور کانفرنس شامل ہے۔ 22 سے 24 فروری کے دوران منعقد ہونے والا یہ تین روزہ ایونٹ عالمی ٹیکنوٹیکسٹائل ویلیو چین کے اسٹیک ہولڈروں کے درمیان گفت و شنید کے لیے ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔

مرکزی وزیر درشنا جردوش نے اس موقع پر ٹیکنوٹیکسٹائل پر ایک ای بک کا بھی اجرا کیا جس کا عنوان ہے 'بھارت میں ٹیکنوٹیکسٹائل ایکو سسٹم: مارکیٹ کا جائزہ، داخلی روابط اور ترقی کے مواقع'۔ ای بک یہاں ملاحظہ کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1OVGL.jpg

صنعت کے نمائندوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے خطاب کرتے ہوئے ٹیکسٹائل کی مرکزی وزیر مملکت درشنا جردوش نے کہا کہ کپڑے کا شعبہ کا مستقبل کے ٹیکنوٹیکسٹائل صنعت کی ترقی سے جڑا ہوا ہے۔ موصوفہ نے کہاکہ جیسے جیسے عالمی ٹیکنوٹیکسٹائل صنعت ترقی کر رہی ہے، بھارت اس توسیع سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیار ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اگلے چند برسوں میں گھریلو کھپت اور برآمدات دونوں میں تیزی سے اضافے کی توقع ہے، جس سے یہ صنعت کے لیے ایک اہم وقت بن جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2N147.jpg

"بھارتی ٹیکنوٹیکسٹائل کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے، مصنوعات اعلی تکنیکی پیرامیٹرز کے ساتھ ترقی کر رہی ہیں"

وزیر موصوف نے نشاندہی کی کہ بھارتی ٹیکنوٹیکسٹائل صنعت پیداوار اور قیمت کے لحاظ سے تیزی سے پھیل رہی ہے اور اس کی مصنوعات سے متعدد صنعتیں فائدہ اٹھا رہی ہیں، بشمول آٹوموٹو، زرعی، گھریلو دیکھ بھال، تعمیرات، ایرو اسپیس، حفاظتی اشیا اور صحت کی دیکھ بھال کے شعبوں میں، کیونکہ ان مصنوعات میں زیادہ مضبوطی اور طاقت کے ساتھ ساتھ بہتر تھرمل اور کیمیائی مزاحمت جیسی عملی خصوصیات میں بہتری آئی ہے۔ "ٹیکنوٹیکسٹائل کا استعمال مختلف قسم کی صنعتوں میں ہوتا ہے، اس طرح یہ بھارت میں ایک اعلی قدر کا حامل شعبہ بن جاتا ہے"۔

وزیر مملکت ٹیکسٹائل نے مزید بتایا کہ بھارت کپڑے اور ملبوسات کا تیسرا سب سے بڑا برآمد کنندہ ہے۔ "ہم نے کم قیمت کے ٹیکسٹائل خام مال سے ریڈی میڈ گارمنٹس، صنعتی اور ٹیکنوٹیکسٹائل جیسی اعلی قیمت والی اپ سٹریم صنعتوں کی طرف منتقل کر دیا ہے"۔

کپڑے کی وزیر مملکت نے یہ بھی کہا کہ حکومت ٹیکنوٹیکسٹائل کو فروغ دینے کے لیے پی ایل آئی اسکیم، ایچ ایس این کوڈز، نیشنل ٹیکنوٹیکسٹائل مشن جیسے اقدامات کے ساتھ تمام ضروری کوششیں کررہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مین میڈ فائبر فیبرکس اور اپیرل اور ٹیکنوٹیکسٹائل کے لیے پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو (پی ایل آئی) اسکیم سے مینوفیکچرنگ کے لیے 19,798 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی توقع ہے۔ انڈسٹری کا ردعمل بہت حوصلہ افزا رہا ہے۔

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ بھارت کی جی 20 صدارت ہماری ٹیکسٹائل، ملبوسات اور تجارت کی صنعت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ وزیر موصوف نے یاد دلایا کہ وزیر اعظم گتی شکتی - قومی ماسٹر پلان بنیادی طور پر ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو ریلوے اور روڈ ویز سمیت 16 وزارتوں کو ہائی ویز، ریلوے، آبپاشی، بجلی، قابل تجدید توانائی، آبپاشی، صحت کی دیکھ بھال وغیرہ جیسے بنیادی ڈھانچے کے رابطے کے منصوبوں کی مربوط منصوبہ بندی اور مربوط نفاذ کے لیے ایک ساتھ لائے گا۔ انھوں نے کہا کہ پی ایم گتی شکتی ٹیکنوٹیکسٹائل کے وسیع پیمانے پر استعمال کے لیے اہم مواقع پیش کرتا ہے۔

وزیر موصوف نے نیشنل ٹیکنوٹیکسٹائل مشن کا بھی ذکر کیا جس پر 1 کروڑ روپئے کی لاگت آئی ہے۔ این ٹی ٹی ایم کے اہم ستونوں میں 'ریسرچ انوویشن اینڈ ڈیولپمنٹ'، 'پروموشن اینڈ مارکیٹ ڈیولپمنٹ'، 'ایجوکیشن، ٹریننگ اینڈ اسکلنگ' اور 'ایکسپورٹ پروموشن' شامل ہیں۔ اس مشن کی توجہ اسٹریٹجک شعبوں سمیت ملک کے مختلف فلیگ شپ مشنوں اور پروگراموں میں ٹیکنوٹیکسٹائل کے استعمال کو فروغ دینے پر مرکوز ہے۔

نالج ایکو سسٹم کی ترقی اور ٹیکنوٹیکسٹائل کو فروغ دینے کے لیے ٹیکسٹائل کی وزارت کی طرف سے نوٹیفائی کردہ نئی ہدایات

وزیر موصوف نے بتایا کہ ٹیکسٹائل کی وزارت نے حال ہی میں ٹیکنوٹیکسٹائل میں مشینری اور آلات کی دیسی ترقی کے لیے رہنما خطوط جاری کیے ہیں تاکہٹیکسٹائل صنعت کی متنوع ضروریات کو پورا کیا جاسکے اور ڈیزائن، انجینئرنگ، فیبریکیشن اور پروٹو ٹائپنگ میں مقامی مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے ہمارے ملک کو آتما نربھر بنایا جاسکے۔

وزیر موصوف نے یہ بھی بتایا کہ انٹرن شپ سپورٹ (جی آئی ایس ٹی) کے لیے گرانٹ کے لیے جنرل گائیڈ لائنز کے تحت متعلقہ محکموں / اہل نجی / سرکاری اداروں کے اسپیشلائزیشن کے دوسرے / تیسرے / چوتھے سال میں بی ٹیک طلبہ کو انٹرن شپ فراہم کرنے کے لیے پینل میں شامل کمپنیوں کو فی طالب علم 20،000 روپے ماہانہ تک کی گرانٹ فراہم کی جائے گی۔ عمل درآمد دو مرحلوں میں کیا جائے گا، (2) اہل کمپنیوں کی فہرست بندی، (3) انٹرن شپ پروگرام، انٹرن شپ کی مدت کے لیے زیادہ سے زیادہ 4 ماہ کی فنڈنگ سپورٹ کی مدت سے مشروط ہے. قابل ایجنسیاں 2 کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کرنے والی ٹیکسٹائل انڈسٹریز، وزارت کے ماتحت ٹیکسٹائل ریسرچ ایسوسی ایشنز اور ٹیکسٹائل مشینری مینوفیکچررز ہوں گی۔ پینل میں شامل صنعتیں/ ادارے متعلقہ شعبہ کے انجینئرنگ اداروں کو عوامی مالی اعانت سے چلنے والے اداروں میں تربیت دے سکتے ہیں اور این آئی آر ایف رینکنگ 10 تک کے نجی اداروں کو بھی دے سکتے ہیں۔ اس اقدام سے ٹیکنوٹیکسٹائل کے مینوفیکچرنگ اور ایپلی کیشن کے شعبوں کے لیے صنعت سے تربیت یافتہ انجینئرز اور پیشہ ور افراد اور انتہائی ہنر مند کارکنوں کی تخلیق میں مدد ملے گی جبکہ ٹیکنوٹیکسٹائل کے شعبے میں تعلیمی اور صنعتی روابط کو بھی فروغ ملے گا۔

موصوفی نے بتایا کہ ٹیکنوٹیکسٹائل میں نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں کو فعال بنانے کے لیے رہنما خطوط نئے ٹیکنوٹیکسٹائل ڈگری پروگرام (یو جی اور پی جی) اور ٹیکنوٹیکسٹائل پر نئے پیپرز کے ساتھ موجودہ روایتی ڈگری پروگراموں کو اپ ڈیٹ کرنے کے قابل بنائیں گے۔ وزارت نہ صرف ٹیکسٹائل کے شعبے میں بلکہ انجینئرنگ کے دیگر شعبوں جیسے سول، مکینیکل، الیکٹرانکس وغیرہ، زرعی اداروں، میڈیکل کالجوں، فیشن انسٹی ٹیوٹس میں بھی ایکو سسٹم تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس میں انڈر گریجویٹ (یو جی) اور پوسٹ گریجویٹ (پی جی) ڈگری پروگراموں کے سلسلے میں لیبارٹری آلات کی اپ گریڈیشن / اضافہ، لیب اہلکاروں کی تربیت اور یونیورسٹی / انسٹی ٹیوٹ میں متعلقہ شعبہ کے فیکلٹی ممبران کی خصوصی تربیت کا احاطہ کیا جائے گا۔

ٹیکنوٹیکس 2023 کے بارے میں وزیر موصوف نے کہا کہ یہ بھارت کو ایک معروف ٹیکنوٹیکسٹائل پروڈکشن سینٹر میں تبدیل کرنے کی عزم بستہ کوشش کی نمائندگی کرتا ہے۔

ٹیکسٹائل کی مرکزی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری راجیو سکسینہ نے کہا کہ ٹیکنوٹیکسٹائل اسٹارٹ اپ کے لیے ایک اسکیم تیار کی جارہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ نیشنل ٹیکنوٹیکسٹائل مشن کا آغاز اس شعبے کو درپیش کمزوریوں پر قابو پانے کے لیے کیا گیا ہے۔ مشن کا ایک جزو آر اینڈ ڈی پر ہے اور یہ اسکیم صنعت اور تحقیقی اداروں کے لیے کھلی ہے۔ ٹیکسٹائل کی وزارت اس مشن کے ذریعے اچھی تجاویز طلب کرتی ہے تاکہ بھارت میں اچھی ٹیکنوٹیکسٹائل مشینری بنائی جا سکے۔ انھوں نے مزید کہا کہ وزارت ٹیکسٹائل مارکیٹ کو بڑھانے اور ٹیکنوٹیکسٹائل کی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے دیگر وزارتوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/3UQTJ.jpg

ایف آئی سی سی آئی ٹیکنٹیکس ایس ایم ای آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین اور مینٹور موہن کاویری نے کہا کہ صنعت ایک پائیدار اور جدید ایکو سسٹم کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گی جو اس صنعت کی ترقی میں مددکرے گا۔

ایف آئی سی سی آئی کی قومی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن آر ڈی ادیشی نے کہا کہ بھارتی صنعت کے لیے ٹیکنوٹیکسٹائل کی متوقع عالمی ترقی میں حصہ لینے اور عالمی مارکیٹ میں ایک اہم سپلائر بننے کا زبردست موقع ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/4SLNR.jpg

تین روزہ نمائش اور کانفرنس کم خریدار بیچنے والے اجلاس میں 2047 تک انڈین ٹیکنوٹیکسٹائل کا تصور پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ ٹیکنوٹیکسٹائل کے شعبے میں بھارت اور بیرونی ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے وسیع امکانات کی مثال ہے۔ اس میں ٹیکنوٹیکسٹائل انڈسٹری کے متنوع طبقے سے تعلق رکھنے والے شرکاء، زائرین اور دیگر اہم فیصلہ سازوں کو شامل کیا گیا ہے، جس کا مقصد زیادہ جدید حل فراہم کرنا، نئے کاروباری مواقع کی نشاندہی کرنا اور ترقی کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا ہے۔ تقریب کا بروشر یہاں ملاحظہ کریں۔

افتتاحی تقریب یہاں دیکھی جا سکتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/5AX3V.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/618C1.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/7556O.jpg

***

(ش ح - ع ا- ع ر)

U. No. 1958



(Release ID: 1901542) Visitor Counter : 136


Read this release in: Marathi , English , Hindi , Tamil