وزارت دفاع

بحری سلامتی: انفارمیشن فیوژن سینٹر - انڈین اوشین ریجن (آئی ایف سی- آئی او آر) اور ریجنل کوآرڈینیشن آپریشنز سینٹر (آر سی او سی) کے درمیان مفاہمت

Posted On: 22 FEB 2023 3:38PM by PIB Delhi

بحری تحفظ اور سلامتی کے دائرے میں پہلے سے جاری تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے، آئی ایف سی- آئی او آر نے 21 فروری 2023 کو ریجنل کوآرڈینیشن آپریشنز سینٹر (آر سی او سی)، سیشلز کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔ کیپٹن روہت باجپائی، ڈائریکٹر، آئی ایف سی- آئی او آر اور کیپٹن سیم گونٹیر، ڈائریکٹر، آر سی او سی کے دستخط شدہ اس مفاہمت نامے کا مقصد سمندر کے بارے میں آگاہی، معلومات کے تبادلے اور مہارت کے فروغ کے لیے دونوں مراکز کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ہے۔

آئی ایف سی- آئی او آر کو جس کی میزبانی ہندوستانی بحریہ نے کی، حکومت ہند نے 22 دسمبر 2018 کو گروگرام میں بحر ہند کے خطے میں باہمی تعاون کے ساتھ سمندری تحفظ اور سلامتی کو کا دائرہ وسیع کرنے کے لیے قائم کیا تھا تاکہ خطے میں سب کے لیے سلامتی اور ترقی ( ساگر) ہندوستان کے وژن کے مطابق ہو ۔ بہتر ارتباط، مخلوط اطلاعات اور بروقت معلومات کو فعال کرنے کے لیے آئی ایف سی- آئی او آر پارٹنر ممالک سے انٹرنیشنل لائزن آفیسرز (آئی ایل اوز) کی میزبانی بھی کرتا ہے۔ آج تک مرکز نے 12 شراکت دار ممالک آسٹریلیا، فرانس، اٹلی، جاپان، مالدیپ، ماریشس، میانمار، سری لنکا، سیشلز، سنگاپور، برطانیہ، اور ریاستہائے متحدہ امریکہ کے انٹرنیشنل لائزن آفیسرزکی میزبانی کی ہے۔

ریجنل میری ٹائم انفارمیشن فیوژن سینٹر (آر ایم آئی ایف سی)، ریجنل آپریشنز کوآرڈینیشن سینٹر (آر سی او سی) اور سات دستخط کرنے والے ممالک (کوموروس، جبوتی، فرانس، کینیا، مڈغاسکر، ماریشس اور سیشلز) کے قومی مراکز کی طرف سے بحر ہند کمیشن (آئی او سی) کے ذریعہ نافذ کردہ مغربی بحر ہند میں بحری سلامتی کے آرکیٹیکچر کی حمایت کی گئی ہے۔

آغاز کے بعد سے آئی ایف سی- آئی او آر نے بحری سلامتی کے کئی کثیر الاقوامی  مراکز کے ساتھ روابط قائم کیے ہیں اور تازہ اقدام آئی ایف سی- آئی او آر اور آر سی او سی کو باہمی طور پرگہرے تعاون کے قابل بنائے گا۔ اس نقطہ نظر سے جیسے بحری قزاقی اور مسلح ڈکیتی، انسانی اور ممنوعہ اسمگلنگ، غیر قانونی غیر منظم اور غیر رپورٹ شدہ (آئی یو یو) ماہی گیری، ہتھیاروں کی دوڑ، غیر قانونی شکار، سمندری دہشت گردی وغیرہ پر مراکز کو مغربی بحر ہند پر  خصوصی توجہ کے ساتھ  غیر روایتی بحری سلامتی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے ایک مشترکہ سمندری مفاہمت کو مؤثر طریقے سے تیار کرنے کا موقع ملے گا۔

ایم او یو پر دستخط کرنے کے دوران آر سی او سی اور آئی ایف سی-آئی او آر کے دونوں ڈائریکٹر بحری کارروائیوں کے لیے معلومات کے تبادلے اور تجزیہ کو بڑھانے کی ضرورت پر متفق تھے۔ انہوں نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ اس  مفاہمت نامے سے بحر ہند کے علاقے میں باہمی تعاون کے ساتھ سمندری حفاظت اور سلامتی کو آگے بڑھانے کے لیے مراکز کے درمیان اعتماد اور ہم آہنگی کو بہتر بنایا جا سکے گا۔ اس تقریب میں سیکرٹری جنرل اور آئی او سی کے مندوبین، سیشلز میں ہندوستان کے ہائی کمشنر اور ہندوستانی بحریہ کے سینئر افسران شریک تھے۔

******

U.No:1957

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1901509) Visitor Counter : 130


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil