بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب سربانندسونوال نے متعدد پروجیکٹوں کے نفاذ میں تیزی لانے کے لئے مہاراشٹرکے وزیراعلیٰ سے ملاقات کی


مہاراشٹرکے پاس ایم اوپی ایس ڈبلیو کے تحت 99210کروڑروپے کے 114ساگرمالاپروجیکٹ ہیں :جناب سربانند سونوال

Posted On: 21 FEB 2023 7:11PM by PIB Delhi

بندرگاہوں ، جہازرانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونوال نے آج ممبئی میں مہاراشٹرکے وزیراعلیٰ جناب ایکناتھ شندے سے ملاقات کی ۔ میٹنگ کے دوران ایم اوپی ایس ڈبلیو (بندرگاہوں ، جہازرانی اورآبی گزرگاہوں کی وزارت) کے ساگرمالا پروگرام کے تحت مہاراشٹرمیں بندرگاہوں اورجہازرانی کے شعبے سے متعلق متعدد پروجیکٹوں کے بارے میں بات چیت ہوئی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001CQS4.jpg

جناب سونوال نے کہاکہ ملک کی معیشت میں بحری انفراسٹرکچراہم رول اداکرتاہے ۔ میری ٹائم انڈیاوژن 2023کے ساتھ ہم آہنگ ایم اوپی ایس ڈبلیو کے ساگرمالاپروجیکٹ کا مقصد ساحلی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو بہترین سہولیات فراہم کرناہے ۔ انھوں نے کہاکہ اس کے اقدامات انفراسٹرکچرکو مزید فروغ دیں گے اور تجارت میں مدد کے لئے اور علاقے سے رابطے کو بہترکرنے کے لئے سرمایہ کاری کو آگے بڑھائیں گے ۔

جناب سونوال نے کہاکہ مہاراشٹرمیں ساگرمالاپروجیکٹ کے تحت 99210کروڑروپے کے 114پروجیکٹ ہیں ۔ مہاراشٹرمیں نافذ کئے جارہے کل 114پروجیکٹوں میں سے 43پروجیکٹوں کو ایم اوپی ایس ڈبلیو کے ذریعہ 2121کروڑروپے کا جزوی فنڈ فراہم کیاگیاہے ۔ انھوں نے کہاکہ 43پروجیکٹوں میں سے 1388کروڑروپے کے 37پروجیکٹ  ، 279کروڑروپے کے 9پروجیکٹ مکمل ہوچکے ہیں ، 666کروڑروپے کے 17پروجیکٹوں پرکام چل رہاہے اور443کروڑروپے کے 11پروجیکٹ ترقیاتی مراحل میں ہیں ۔

وزیرموصوف نے کہاکہ ساگرمالاکی پہل نے ہندوستانی بندرگاہوں کو زیادہ موثر اور کنٹینرس کے آنے جانے کے وقت کوکم کرکے اسے بڑی مقدارکو سنبھالنے کے قابل بنایاہے ۔ انھوں نے کہاکہ متعدد زمروں جیساکہ بندرگاہوں کی جدیدکاری ، ریل ، سڑک ، کشتی کے ذریعہ سیاحت ، رورو، روپیکس ، ماہی گیری ، ساحلی انفراسٹرکچراور اسکل ڈیولپمنٹ  کے تحت کئی پروجیکٹ شروع کئے گئے ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ  ایم اوپی ایس ڈبلیو کے ساگرمالاپروگرام کے تحت فی الحال 31رورو /روپیکس پروجیکٹ مہاراشٹرکے اندرہی ہیں ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0024097.jpg

جناب سونوال نے کہاکہ ملک کی ساحلی ریاستوں میں سمندری سرگرمیوں کا جشن منانے کے لئے نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج کمپلکس میں ‘ساحلی ریاستوں کا پویلین ’ تیارکرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ اس کے تحت ریاست مہاراشٹرکے لئے این ایم ایچ سی سائٹ کی ساحلی ریاستوں  کے پویلین  کے دائرے میں 14000مربع فٹ آراضی کے رقبے کی نشاندہی کی گئی ہے جس میں تعمیراتی رقبہ 8000-6000مربع فٹ ہے ۔ جناب سونوال نے حکومت مہاراشٹرسے درخواست کی کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائے اورمراٹھاسلطنت  اور عظیم شیواجی مہاراج کی سمندری تاریخ کی ایک شاندارنمائش کرے ۔ انھوں نے مزید کہاکہ ‘‘ہمارے معزز وزیراعظم کے عظیم وژن کے مطابق ، مجوزہ این ایم ایچ سی ہندوستانی سمندری تاریخ کو نمایاں کرے گا اورمستقبل میں ایک مشہورمقام کے طورپرسامنے آئے گا۔’’

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003G7GB.jpg

جناب سونوال نے مہاراشٹرمیں ان پروجیکٹوں کے تعلق سے چیلنج کوبھی اجاگرکیا۔ انھوں نے کہاکہ ‘‘ساگرمالا کے فنڈ سے چلنے والے 16پروجیکٹ مختلف تکنیکی مسائل کی وجہ سے ایک سال سے زیادہ تاخیرکا شکارہیں اور ان کے کامیاب نفاذ کے لئے فوری توجہ کی ضرورت ہے ۔ ’’

وزیرموصوف نے کہاکہ ایم اوپی ایس ڈبلیو آبی گزرگاہوں کے ذریعہ رورو اورمسافروں کی نقل وحمل  پرکافی زوردے رہاہے کیونکہ یہ نقل وحرکت کا ماحول دوست حل ہے اوراس کے نتیجے میں پیسے اوروقت کی کافی بچت ہوتی ہے ۔ انھوں نےمزید کہاکہ روپیکس سہولیات ریاستی یامرکزی حکام کے ذریعہ تیارکی جارہی ہیں اور جہازوں کی تعینات اور خدمات زیادہ تر پرائیویٹ ادارے انجام دیتے ہیں ۔

مہاراشٹرکے وزیراعلیٰ نے مختلف مسائل کو حل کرنے اورجلد از جلد پروجیکٹوں کے نفاذ کو تیزکرنے کا عہد کیا۔

***********

(ش ح ۔ق ت۔ ع آ)

U -1933


(Release ID: 1901242)
Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi