وزارت خزانہ

22 سے 25 فروری 2023 تک پہلی جی 20 وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنرز اور دوسری جی 20 مالیات اور مرکزی بینک کے نائبین کی میٹنگیں کل بنگلور میں شروع ہوں گی

Posted On: 21 FEB 2023 7:30PM by PIB Delhi

جی 20  ہندوستان کے زیر صدارت جی 20 کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنرز (ایف ایم سی بی جی )  کی پہلی میٹنگ 24-25 فروری 2023 کے دوران  ہونا طے پایا  ہے، جو  کل بنگلورو، کرناٹک میں شروع ہوگی۔

وزارت خزانہ کے اقتصادی امور کے محکمہ کے سکریٹری جناب اجے سیٹھ اور وزارت خزانہ کے چیف اکنامک ایڈوائزر ڈاکٹر اننتھا وی ناگیشورن نے آج یہاں ایک پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی وزیر خزانہ شریمتی نرملا سیتا رمن اور گورنر ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) ڈاکٹر شکتی کانتا داس مشترکہ طور پر اس میٹنگ کی صدارت کریں گے۔

 

 

جناب  سیٹھ نے میڈیا کو بتایا کہ جی 20 ایف ایم سی بی جی میٹنگ سے قبل 22 فروری 2023 کو جی 20 فائنانس اور سنٹرل بینک کے نائبین (ایف سی بی ڈی) کی میٹنگ ہوگی۔ ایف سی بی ڈی میٹنگ کی مشترکہ صدارت جناب سیٹھ اور ڈاکٹر مائیکل ڈی پاترا ڈپٹی گورنر، آر بی آئی کریں گے۔

 

 

اطلاعات و نشریات اور نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر، حکومت ہند، جناب انوراگ ٹھاکر، کل جی 20 ایف سی بی ڈی  اجلاس کا افتتاح کریں گے۔

24-25 فروری کو جی20 ہندوستانی صدارت کے تحت ہونے والی پہلی جی 20 ایف ایم سی بی جی  میٹنگ میں جی20 ممبران کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنرز، مدعو اراکین اور بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان شرکت کریں گے۔ اجلاس میں مجموعی طور پر 72 وفود شرکت کریں گے۔

ہندوستانی ایوان صدر نے میٹنگ کے ایجنڈے کو اس انداز میں ڈیزائن کیا ہے جو کچھ اہم عالمی اقتصادی مسائل کو حل کرنے کے لیے عملی اور بامعنی نقطہ نظر پر وزراء اور گورنروں کے درمیان خیالات کے بامعنی تبادلے کو فروغ دے سکتا ہے۔

یہ میٹنگ 24-25 فروری کو تین سیشنوں میں منعقد کی جائے گی، جس میں 21ویں صدی کے مشترکہ عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے کثیر جہتی ترقیاتی بینکوں کو مضبوط بنانے، لچکدار، جامع اور پائیدار ’کل کے شہروں‘ کے لیے مالی اعانت، ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر (ڈی پی آئی ) کا فائدہ اٹھانا جیسے مسائل کا  مالی شمولیت اور پیداواری فوائد کو آگے بڑھانے کے لیے احاطہ کیا جائے گا ۔ سیشنز میں عالمی معیشت، عالمی صحت اور بین الاقوامی ٹیکس سے متعلق مسائل کا بھی احاطہ کیا جائے گا۔

جی 20 ایف ایم سی بی جی  میٹنگ میں ہونے والی بات چیت کا مقصد 2023 میں جی 20 فنانس ٹریک کے مختلف ورک اسٹریم کے لیے واضح مینڈیٹ فراہم کرنا ہے۔

ان ملاقاتوں کے پہلو بہ پہلو ، دورہ کرنے والے وزراء، گورنرز، نائبین اور دیگر مندوبین کے لیے ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر، کرپٹو اثاثوں پر پالیسی کے تناظر اور سرحد پار ادائیگیوں میں قومی ادائیگی کے نظام کے کردار جیسے موضوعات پر متعدد ضمنی تقریبات کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

وزیر خزانہ، مرکزی بینک کے گورنرز اور ان کے وفود کے لیے ایک راتری بھوج پر سمواد اور خصوصی طور پر تیار کردہ ثقافتی پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے جو ہندوستان کے متنوع کھانوں اور ثقافت کی نمائش کریں گے۔

واک دی ٹاک: پالیسی ان ایکشن ‘ کے عنوان سے ایک خصوصی تقریب کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے، جس کے دوران وزراء اور گورنرز انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس (آئی آئی ایس )  کا دورہ کریں گے تاکہ ٹکنالوجی کے اختراع کاروں اور کاروباری افراد کے ساتھ  سرگرم عمل ہو جائیں جو کچھ جی 20 کے رکن ممالک کو درپیش چیلنجز کے لیے سستے اور قابل توسیع  اقدامات پر کام کر رہے ہیں۔

وزراء، گورنر، نائبین اور مندوبین کے استقبال کے لیے، جناب سیٹھ نے کہا کہ ثقافتی پروگرام پورے کرناٹک میں ہندوستان کے بھرپور ثقافتی طویل سفر کی نمائش کرتے ہیں - ایک ایسی سرزمین جو اپنی گہری جڑوں والے ثقافتی اور فنکارانہ ورثے کے لیے مشہور ہے جس میں متنوع فنون اور دستکاری  شامل ہیں۔ اس مظاہرہ ٔفن  کے ذریعہ کرناٹک کے ثقافتی اخلاق اور وراثت کی فنکاری اور شان کو لوگوں کے سامنے اجاگر کیا جائے گا ۔

 

سکریٹری نے کہا کہ 26 فروری کو وفود کے لیے گھومنے پھرنے کے انتخاب فراہم کیے گئے ہیں تاکہ انہیں کرناٹک کے خوبصورت قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کیا جا سکے۔

**********

ش ح۔ س ب۔ ف ر

U. No.1928



(Release ID: 1901233) Visitor Counter : 191


Read this release in: English , Hindi , Marathi