الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب راجیو چندر شیکھر نے این آئی ٹی پڈوچیری کی تقسیم اسناد  تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کیا


نیا ہندوستان اپنے نوجوانوں کے لئے بے پناہ مواقع  کی   پیشکش  کرتا ہے: جناب راجیو چندر شیکھر

اسٹارٹ اپ/ کاروباری آج اپنی سخت محنت، لگن، اختراع   کی صلاحیت کی وجہ سے آگے بڑھے ہیں نہ کہ کسی  عرفیت  یا گاڈ فادر کی وجہ سے: جناب راجیو چندر شیکھر

Posted On: 21 FEB 2023 6:16PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی اور ہنر مندی  کے فروغ  اور انترپرینیورشپ کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان اپنے نوجوانوں کے لئے بے پناہ مواقع کی پیشکش کرتا ہے، اس کا فائدہ وہ کسی  طرح کے تعلق یا اثر و رسوخ کی وجہ سے  نہیں بلکہ اپنی سخت محنت اور صلاحیت کے  دم پر اٹھا سکتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BHIC.jpg

جناب راجیو چندر شیکھر این آئی ٹی ، پڈوچیری کی  9ویں تقسیم اسناد تقریب  سے ورچوئل طور پر خطاب کررہے ہیں

جناب چندر شیکھر نے  آج  این آئی ٹی پڈوچیری کی 9 ویں تقسیم اسناد تقریب  سے ورچوئل طریقہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہندوستان کو ایک غیر فعال جمہوریت کے طور پر دیکھا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا، ’’پرانے ہندوستان کو اب یقینی طور  اور منظم طریقے سے نوجوان ہندوستانیوں کی توانائی ، پختہ عزم ، اختراع اور تخلیقیت کی تحریک سے  نئے ہندوستان  کے ذریعہ تبدیل کیا جارہا ہے۔موجودہ وقت سب سے زیادہ مواقع والا وقت ہے اور نوجوان ہندوستانی اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے ان مواقع کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ مواقع، چاہے خلا میں ہوں یا مصنوعی ذہانت میں، یا سیمی کان یا مائیکرو الیکٹرانکس میں، انٹرنیٹ یا ڈیٹا اکانومی کے  آس پاس  اے آئی  میں، ہائی کمپیوٹنگ یا کوانٹم کمپیوٹنگ میں،  5 جی یا اگلی نسل کی موبائل ٹیکنالوجی میں، ڈیجیٹل  معیشت کے مستقبل  کی نمائندگی کرنے والے  یہ سبھی شعبے ہندوستانیوں کی نئی نسل کے لیے دستیاب ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002L3S4.jpg

این آئی ٹی، پڈوچیری میں گریجویٹ کرنے والا طلبا

 

اگلی دہائی کو ہندوستان کے ٹے کیڈ کے طور پر بتاتے ہوئے، جناب چندر شیکھر نے کہا، آج ہندوستان میں 85,000  رجسٹرڈ  اسٹارٹ اپس اور تقریباً 107 یونیکارن والا سب سے زیادہ متحرک اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام ہے، جو ان کی سخت محنت، لگن، اختراع کی صلاحیت کی وجہ سے آگے بڑھیں ہیں  نہ کہ کسی مقبول عرفیت یا گاڈفادر کی وجہ سے ۔

جناب چندر شیکھر نےگریجویٹ کرنے والے طلبا کو مبارکباد دی اور ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک  خواہشات  پیش کیں ۔

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 1924)


(Release ID: 1901196) Visitor Counter : 125


Read this release in: English , Hindi , Tamil