وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

میسرس سی ایس ایل، کوچی میں 21 فروری 2023 کو دوسرے جہاز (بی وائی 524، مالوان) اور تیسرے جہاز (بی وائی 525، مانگرول )  کی تعمیرکے کام کی شروعات

Posted On: 21 FEB 2023 5:40PM by PIB Delhi

اینٹی سب میرین وارفیئر شیلو واٹر کرافٹ (اے ایس ڈبلیو ایس ڈبلیو سی) (سی ایس ایل) پروجیکٹ کے دوسرے جہاز (بی وائی 524، مالوان) اور تیسرے جہاز (بی وائی 525، مانگرول) کی تعمیر کے کام  کے آغاز کی تقریب کی صدارت   بالترتیب آر ایڈمرل سندیپ مہتا، اے سی ڈبلیو پی اینڈ اے اور آر ایڈمرل آئی بی اتھیا، ڈی جی ڈبلیو ڈی بی  نے جناب مدھو ایس نائر، سی ایم ڈی، سی ایس ایل اور ہندوستانی بحریہ اور سی ایس ایل کے دیگر سینئر افسران کی موجودگی میں 21 فروری 2023 کو میسرس سی ایس ایل، کوچّی میں کی۔ مقامی مینوفیکچررز سے حاصل کردہ تمام اہم اور ذیلی آلات/سسٹم کے ساتھ، یہ بحری جہاز وزارت دفاع کی ’’میک ان انڈیا‘‘ پہل کے قابل فخر پرچم بردار ہیں۔

حکومت ہند کی ’’ آتم نر بھر بھارت‘‘  پہل کے مطابق، آٹھ اے ایس ڈبلیو ایس ڈبلیو سی جہازوں کی تعمیر کا معاہدہ میسرس سی ایس ایل، کوچی  کے ساتھ مکمل ہوا۔ ان جہازوں  کو 25 سال کی سروس لائف کے ساتھ  تیار کیا جارہا ہے۔ ان بحری جہازوں کی دستیابی ،  ساحلی علاقوں میں  پانی کی سطح کے عین نیچے خطروں کا پتہ لگانے اور انہیں بے اثر کرنے کی سہولت فراہم کرے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(1)KEELLAYINGOFSECONDSHIP(BY524,MALWAN)ANDTHIRDSHIP(BY525,MANGROL),ATMSCSL,KOCHIQDSC.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(4)KEELLAYINGOFSECONDSHIP(BY524,MALWAN)ANDTHIRDSHIP(BY525,MANGROL),ATMSCSL,KOCHI(2)2SA8.jpg

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 1923)


(Release ID: 1901190) Visitor Counter : 138


Read this release in: English , Marathi , Hindi