امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

دھان کی خرید 700 ایل ایم ٹی کے پار ہوئی ، ، جس سے 96 لاکھ سے زیادہ کسانوں کو فائدہ پہنچا


کسانوں کو تقریباً 1,45,845 کروڑ روپے کی کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) ادا کی گئی

Posted On: 21 FEB 2023 5:09PM by PIB Delhi

20 فروری 2023 تک کل  702 ایل ایم ٹی سے زیادہ دھان کی خرید کے ساتھ کے ایم ایس 23-2022  ((خریف  فصل) کے لیے دھان کی خریداری  خوش اسلوبی سے جاری ہے۔ کسانوں کے کھاتے میں 1,45,845 کروڑ روپے کی براہ راست ادائیگی کے ساتھ   موجودہ  کے ایم ایس خریداری کے عمل سے کل 96 لاکھ سے زیادہ کسان پہلے ہی مستفید ہو چکے ہیں۔

خریداری کے عمل کو بلارکاوٹ جاری رکھنے کے لئے سبھی بندوبست  کیے جا رہے ہیں۔ سنٹرل پول میں 20 فروری 2023 تک خریدے گئے دھان کےمقابلے چاول کی سپلائی تقریباً 218 ایل ایم ٹی ہے۔ ملک کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے  سنٹرل پول میں  اس  وقت چاول کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔

موجودہ  کے ایم ایس  2022-23 کی خریف فصل کے لیے، 765.43  ایل ایم ٹی  دھان (چاول کے معاملے میں 514 ایل ایم ٹی) کی خریدکا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ جبکہ گزشتہ کے ایم ایس 2021-22   (خریف فصل) کے دوران، درحقیقت  749 ایل ایم ٹی دھان (چاول کے معاملے میں 503 ایل ایم ٹی )  کی خریداری کی گئی تھی۔

کے ایم ایس 23-2022 کی  ربیع کی فصل کے لیے دھان کی تخمینی خریداری کو 01.03.2023 کو ہونے والی فوڈ سیکرٹریز کی آئندہ میٹنگ میں حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ ربیع کی فصلوں کو شامل کئے جانے کے ساتھ ، یہ امید کہ جارہی ہے کہ   پورے کے ایم ایس 23-2022 کے دوران تقریباً 900 ایل ایم ٹی دھان کی خریداری کی جاسکے گی۔

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 1920)



(Release ID: 1901164) Visitor Counter : 137


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil