وزارات ثقافت
ممبئی کے آزاد میدان میں منعقد ہونے والا راشٹریہ سنسکرت مہوتسو ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ کے جذبے کو منا رہا ہے
یہ ممبئی والوں کو ایک ساتھ آنے اور ہندوستان کی بہترین ثقافتی روایات کا تجربہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے
Posted On:
16 FEB 2023 12:50PM by PIB Delhi
میگھالیہ سے چنگ جنگ یے سنگما، جموں و کشمیر سے نیشو پنڈت اور اڈیشہ سے سریتا شیتریہ میں کیا چیز مشترک ہے؟ یہ تمام لوک فنکار ہیں، جو ممبئی کے آزاد میدان میں راشٹریہ سنکرتی مہوتسو 2023 منانے کے لیے ہندوستان کے مختلف حصوں سے آئے ہیں۔
راشٹریہ سنسکرت مہوتسو 2023 کا افتتاح 11 فروری 2023 کو مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے کیا تھا۔ یہ میلہ 11 سے 19 فروری 2023 کو ممبئی کے آزاد میدان، چرچ گیٹ میں منعقد ہو رہا ہے۔ رنگا رنگ افتتاحی تقریب کی صدارت حکومت ہند کے ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے کی۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے، مہاراشٹر حکومت کے ثقافتی امور، جنگلات اور ماہی پروری کے وزیر سدھیر منگن تیوار اور مہاراشٹر حکومت میں سیاحت، ہنر مندی، روزگار، کاروبار، خواتین اور بچوں کی ترقی کے وزیر منگل پربھات لودھا افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اس کے علاوہ پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت کپل موریشور پاٹل اور ثقافت و امور خارجہ کی مرکزی وزیر مملکت میناکشی لیکھی میلے کے شروع کے چند دنوں کے دوران مہمان خصوصی رہے ہیں۔
افتتاحی تقریب
پنچایتی راج کے مرکزی وزیرمملکت، کپل موریشور پاٹل نمائشی آنگن میں
ثقافت اور خارجہ امورکی مرکزی وزیر مملکت میناکشی لیکھی لوک فنکاروں کے ساتھ اسٹیج پر
ہندوستان بھر کے تقریباً 350 لوک اور قبائلی فنکاروں کے ساتھ ساتھ تقریباً 300 مقامی لوک فنکار، کچھ خواجہ سرا اور معذور فنکار، معروف کلاسیکی فنکاروں کے ساتھ ساتھ مشہور اسٹار فنکار بھی اپنی دلکش پرفارمنس سے سامعین کو محظوظ کرنے اور متاثر کرنے کے لیے تیار ہیں۔
وزارت ثقافت کے سات زونل ثقافتی مراکز کی نمائندگی کرنے والے لوک فنکار
ممبئی کے ناتیا شالا کے دیویانگ فنکاروں کے ذریعہ ایک پینٹومائم پریزنٹیشن - 'اڑان'
سریتا شیتریہ، ورجالینی بسوئی اور ان کی ٹیم اڈیشہ سے مہوتسو میں سمبل پوری رقص پیش کرنے کے لیے آیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ "ہمیں واقعی فخر محسوس ہوتا ہے کہ ہمارے آرٹ فارم کی اس باوقار اسٹیج پر نمائندگی ہوتی ہے"۔
میگھالیہ سے تعلق رکھنے والے چنگ جنگ یی سنگما راشٹریہ سنسکروتی مہوتسو کے اسٹیج پر ونگلا رقص پیش کریں گے۔ انہوں نے اظہار کیا کہ"میں یہاں آکر خوشی محسوس کرتا ہوں اور ہندوستان کے مختلف حصوں سے آنے والے دوسروں کے ساتھ ایک بھارت شریشٹھ بھارت منا رہا ہوں!"
جموں سے تعلق رکھنے والی نیشو پنڈتا کی ٹیم ڈوگری لوک رقص پیش کر رہا ہے۔ اپنی کارکردگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے وہ کہتی ہیں، ’’یہ رقص ہمارے علاقے کی شادی کے روایتی مناظر کو پیش کرے گا۔ مجھے امید ہے کہ ممبئی کے ناظرین ہمارا ساتھ دیں گے۔‘‘ نیشو ہندوستان بھر کے دوسرے لوک فنکاروں کے ساتھ گھل مل جانے اور ان سے سیکھنے کا موقع ملنے پر بہت خوش ہیں۔
فنکاروں کے علاوہ، ہندوستان کی تمام ریاستوں اور مرکزی وزارت ثقافت کے تمام سات زونل ثقافتی مراکز سے تقریباً 150 کاریگروں کو آنگن کے تحت ان کے فن اور دستکاری کی فروخت کے ساتھ نمائش کے لیے مدعو کیا گیا ہے، جس کے لیے تقریباً 70 اسٹالز دستیاب کرایے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ مہاراشٹر اسٹیٹ ہینڈلوم ڈپارٹمنٹ اور اسٹارٹ اپس کے لیے 25 اسٹال لگائے جارہے ہیں۔
ہینڈلوم اور دستکاری کے اسٹالز
جے جے اسکول آف آرٹس کے فنکاروں کی طرف سے پینٹنگ کی نمائش کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔ نئی دہلی کا آئی جی این سی اے’پنڈھار پور واری‘ سے معلق نمائش کا اہتمام کر رہا ہے۔
جے جے سکول آف آرٹس کی طرف سے پینٹنگ کی نمائش
سینٹرل بیورو آف کمیونیکیشن (سی بی سی) اس مقام پر آزادی کا امرت مہوتسو پر ایک نمائش کا بھی اہتمام کر رہا ہے۔
سی بی سی کی طرف سے آزادی کا امرت مہوتسو نمائش
پنڈال کے گراؤنڈ میں ایک فوڈ کورٹ قائم کیا جا رہا ہے، جس میں تقریباً 37 اسٹالز پر پورے ہندوستان سے کھانے کی اقسام، مقامی فوڈ اسٹالز کے ساتھ ساتھ موٹے اناج کا کھانا عام لوگوں کے لیے دستیاب ہوگا۔
مہوتسو میں فوڈ کورٹ
مہوتسو میں ہر شام مہمانوں کے لیے ایک دعوت ہوتی ہے ،کیونکہ یہ ہندوستان بھر کے نامور فنکاروں کی پرفارمنس سے آراستہ ہوتا ہے، جو کلاسیکی، لوک، عصری آرٹ کی شکلیں اور اس سے ماورا کی نمائش کرتے ہیں۔
’کلرز آف انڈیا‘ کے عنوان سے لوک فنکاروں کی روزانہ کوریوگرافک پریزنٹیشن کی کوریوگرافی معروف کوریوگرافر پرشنا گوگوئی کر رہے ہیں۔
کلاسیکی پرفارمنس میں منی پور کے تال اور تیجسوینی ساٹھے، ناگالینڈ کے لیپوکمار زودیر، کلاکشیتر فاؤنڈیشن کے شی جیتھ کرشنا، گنیش چندن شیوے، آنند بھاٹے، نرتیہ گرو شما بھاٹے اور میتری پہاڑی کی پرفارمنس شامل ہیں۔
مہوتسو میں پرفارم کرنے والے اسٹار فنکاروں میں موہت چوہان، شمیت تیاگی، سدھارتھ انٹرٹینرز – راج اینڈ کشور سودھا، انو کپور، ڈاکٹر سیلیل کلکرنی، اویناش چندرچوڑ، استاد مامے خان، راہول دیش پانڈے اور نتن مکیش شامل ہیں۔
"کلرز آف انڈیا" پرفارمنس
ناگالینڈ کنزرویٹری آف میوزک کوئر، جس کا انعقادلیپوک مار ٹیزودیر نے کیا۔
تیجسوینی ساٹھے اورٹیم کی طرف سے کتھک پرفارمنس
کالکشیتر فاؤنڈیشن کی طرف سے بھرت ناٹیم کی کارکردگی
موہت چوہان کی 'تم سے ہی، 25 سال کا سوریلا سفر' کے عنوان پرفارمنس
آنند بھاٹے کی مراٹھی ابھنگوں کی پیشکش
ڈاکٹر سلیل کلکرنی کی پرفارمنس جس کا عنوان تھا "ماجھے جگنے ہوتے گانے"
یومیہ پروگرام مندرجہ ذیل شیڈول کے مطابق ہو گا۔
صبح 11 بجے سے شام 10 بجے تک دستکاری اور آرٹ کی نمائش۔
دوپہر ڈھائی بجے سے ساڑھے تین بجے تک مقامی فنکاروں کی طرف سے مارشل آرٹ کی پیشکش
سہ پہر چار بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک مقامی فنکاروں کی طرف سے پیش کش
شام 6 بجے سے پونے سات بجے تک روایتی، قبائلی اور لوک رقص
سات بجے شام سے سوا آٹھ بجے تک معروف کلاسیکی فنکاروں کے پروگرام
ساڑھے آٹھ بجے سے رات 10 بجے تک مشہور اسٹار فنکاروں کے ذریعہ پروگرام۔
روزانہ کے پروگرام کی تفصیلات ذیل میں تلاش کریں –
ثقافتی تبادلے کے ذریعے قومی یکجہتی اور سالمیت کو فروغ دینے کے لیے، ہر سال وزارت ثقافت کے ذریعے ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں راشٹریہ سنسکرت مہوتسو کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ یہ 2019 میں مدھیہ پردیش میں، 2022 میں آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں منعقد ہوا تھا، اور اب اس سال مہاراشٹر اس کی میزبانی کرر ہا ہے۔
حکومت ہند کی وزارت ثقافت کے تحت تمام سات علاقائی ثقافتی مراکز اور اکیڈمیاں بھارت کے، اس تقریب میں شرکت کر رہے ہیں۔ یہ تقریب حکومت مہاراشٹر کی وزارت ثقافت کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے۔
تمام شہریوں اور فن سے محبت کرنے والوں کے لیے پوری تقریب میں داخلہ مفت ہے۔
تو آپ کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں؟ راشٹریہ سنسکرت مہوتسو ہندوستان کے ثقافتی تنوع کا جشن اور ملک کے فنکارانہ ورثے کو خراج تحسین پیش کرنے کا وعدہ کرتا ہے۔ لوگوں کے لیے اکٹھے ہونے اور ہندوستان کی بہترین ثقافتی روایات کا تجربہ کرنے کا یہ ایک بہترین موقع ہے۔ ہم اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے تیار ہیں، کیا تم ہو؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ا ک- ق ر)
U-1891
(Release ID: 1900959)
Visitor Counter : 164