محنت اور روزگار کی وزارت
زرعی اور دیہی مزدوروں کے لیے آل انڈیا صارفین قیمت عدد اشاریہ - جنوری، 2023
Posted On:
20 FEB 2023 6:42PM by PIB Delhi
جنوری 2023 کے مہینے میں زرعی مزدوروں اور دیہی مزدوروں کے لیے کل ہند صارفین قیمت عدد اشاریہ (بنیاد: 100=87-1986) بالترتیب 3 اور 2 پوائنٹس بڑھ کر بالترتیب 1170 (ایک ہزار ایک سو ستر) اور 1181 (ایک ہزار ایک سو اکیاسی) پوائنٹس ہوگیا۔ زرعی مزدوروں اور دیہی مزدوروں کے عمومی اشاریہ پر زیادہ سے زیادہ اوپر کا دباؤ متفرق گروپ سے بالترتیب 0.68 اور 0.63 پوائنٹس کی حد تک آیا جس کی بنیادی وجہ دوائیوں، حجام کے چارجز، بس کرایہ، واشنگ شاپ وغیرہ کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔
عدد اشاریہ میں اضافہ/کمی ریاست سے ریاست میں مختلف ہوتا ہے۔ زرعی مزدوروں کے معاملے میں 14 ریاستوں میں 2 سے 6 پوائنٹس کا اضافہ اور 6 ریاستوں میں 1 سے 12 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ تمل ناڈو 1356 پوائنٹس کے ساتھ اشاریہ جدول میں سرفہرست ہے، جبکہ ہماچل پردیش 914 پوائنٹس کے ساتھ سب سے نیچے ہے۔
دیہی مزدوروں کے معاملے میں 13 ریاستوں میں 1 سے 7 پوائنٹس کا اضافہ اور 7 ریاستوں میں 1 سے 12 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ تمل ناڈو 1345 پوائنٹس کے ساتھ اشاریہ جدول میں سرفہرست ہے جبکہ ہماچل پردیش 960 پوائنٹس کے ساتھ سب سے نیچے ہے۔
ریاستوں کے درمیان زرعی مزدوروں کے لیے صارفین کی قیمت کے عدد اشاریہ میں سب سے زیادہ اضافہ آندھرا پردیش، کرناٹک، راجستھان اور تمل ناڈو ریاستوں (ہر ایک میں 6 پوائنٹس) اور دیہی مزدوروں کے معاملے میں تمل ناڈو ریاست میں (7 پوائنٹس) کا اضافہ دیکھا گیا۔ اس کی وجہ گندم کے آٹے، جوار، باجرہ، پیاز، سبزیاں اور پھل، لکڑی وغیرہ کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔ اس کے برعکس زرعی مزدوروں اور دیہی مزدوروں کے لیے صارفین کی قیمتوں کے عدد اشاریہ میں سب سے زیادہ کمی ریاست آسام (ہر ایک میں 12 پوائنٹس) میں درج کی گئی۔ بنیادی طور پر اس کی وجہ چاول، تازہ مچھلی، ہری مرچ، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں کمی رہی ہے۔
زرعی مزدوروں کے لئے کل ہند صارفین قیمت عدد اشاریہ اور دیہی مزدوروں کے لئے کل ہند صارفین قیمت عدد اشاریہ پر مبنی مہنگائی کی پوائنٹ ٹو پوائنٹ شرح جنوری 2023 میں 6.85 فیصد اور 6.88 فیصد رہی جو کہ دسمبر 2022 میں بالترتیب 6.38 فیصد اور 6.60 فیصد تھی اور پچھلے سال کے اسی مہینے کے دوران 5.49 فیصد اور 5.74 فیصد تھی۔ اسی طرح جنوری، 2023 میں خوراک کی افراط زر 6.61 فیصد اور 6.47 فیصد رہی جو کہ دسمبر، 2022 میں بالترتیب 5.89 فیصد اور 5.76 فیصد اور پچھلے سال کے اسی مہینے کے دوران بالترتیب 4.15 فیصد اور 4.33 فیصد رہی تھی۔
کل ہند صارفین کی قیمت کا عدد اشاریہ (عام اور گروپ وار):
گروپ
|
زرعی مزدور
|
دیہی مزدور
|
|
دسمبر، 2022
|
جنوری،2023
|
دسمبر، 2022
|
جنوری، 2023
|
عام عدد اشاریہ
|
1167
|
1170
|
1179
|
1181
|
کھانا
|
1096
|
1096
|
1102
|
1103
|
پان، سپاری، وغیرہ
|
1955
|
1965
|
1964
|
1974
|
ایندھن اور روشنی
|
1292
|
1295
|
1284
|
1286
|
کپڑے، بستر اور جوتے
|
1229
|
1235
|
1269
|
1274
|
متفرقات
|
1232
|
1237
|
1236
|
1241
|
ماہ فروری 2023 کے مہینے کے دوران زرعی اور دیہی مزدوروں کے لئے عدد اشاریہ 20 مارچ 2023 کو جاری کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ع۔ع ن
(U: 1875)
(Release ID: 1900926)
Visitor Counter : 167