وزارت دفاع

آئی این ایس سُمیدھا نے آئی ڈی ای ایکس  اور این اے وی ڈی ای ایکس 23 میں شرکت کے لیے ابوظبی کا دورہ کیا

Posted On: 20 FEB 2023 6:39PM by PIB Delhi

بھارتی بحریہ کا جہاز سمیدھا 20 سے 24 فروری 2023 کو ہونے والی این اے وی ڈی ای ایکس 23  (بحری دفاعی نمائش) اور آئی ڈی ای ایکس  23 (بین الاقوامی دفاعی نمائش) میں شرکت کے لیے 20 فروری 2023 کو ابوظبی، متحدہ عرب امارات پہنچا۔  دفاعی نمائشوں میں بھارت کی مقامی جہاز سازی کی صلاحیت کا اظہار کریں گی اور عزت مآب وزیر اعظم کے 'آتم نربھر بھارت' کے وژن کو اجاگر کریں گی۔

آئی این ایس سُمیدھا ملک ہی میں تیار کیا گیا سریو کلاس نیول آف شور پٹرول ویسلز (این او پی وی) کا تیسرا جہاز ہے اور اسے 07 مارچ 2014 کو بھارتی بحریہ میں شامل کیا گیا تھا۔ اسے گوا شپ یارڈ لمیٹڈ نے مقامی طور پر تیار کیا ہے۔ اس میں شاندار قسم کے ہتھیار اور حساس آلات نصب ہیں، یہ ایک ہیلی کاپٹر بردار جہاز ہے  جس کی عمر طویل ہے ۔ ایک انتہائی طاقتور پلیٹ فارم جسے مختلف آپریشنل مشنوں کے لیے تعینات کیا جا سکتا ہے، وہ بھارتی جہاز سازی کی صنعت کی صلاحیتوں کو ثابت کرتا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی طرف سے پنڈال میں منعقدہ ایک تقریب میں اس کی شرکت بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان قریبی اسٹریٹجک اور ثقافتی تعلقات کو اجاگر کرتی ہے۔

جنوری 2017 میں یوم جمہوریہ کے مہمان خصوصی کے طور پر ابوظبی کے اس وقت کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کے موجودہ صدر عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان کے دورے میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو ’جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ‘ تک بڑھا دیا گیا تھا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جون 2022 میں چوتھی بار یو اے ای کا دورہ کیا تھا تاکہ تعلقات کو مزید بلندی تک لے جایا جا سکے۔

دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانے کے لیے،  بھارتی بحریہ- یو اے ای بحریہ کی دو طرفہ مشق زید تلوار کا افتتاحی ایڈیشن مارچ 2018 میں منعقد کیا گیا تھا، جس کا آخری ایڈیشن اگست 2021 میں ہوا تھا۔ سمندری تعاون کے تحت  ابوظبی میں سمیدھا کی تعیناتی اسی سمت میں ایک قدم ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا س۔ ت ح۔

U -1878     



(Release ID: 1900859) Visitor Counter : 123


Read this release in: Marathi , English , Hindi