ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ماحولیات اور آب وہوا میں  استحکام  سے متعلق ورکنگ گروپ(ای سی ایس ڈبلیو جی) کی پہلی میٹنگ بنگلورو میں  اختتام پذیر، میٹنگ میں  جی 20   کے تمام ممالک کےتین ترجیحی شعبوں کے مقصد کے تئیں   تعمیری طور پر کام کرنے کے عزم  کا مظاہرہ  کریں

Posted On: 11 FEB 2023 3:51PM by PIB Delhi

ماحولیات اور آب وہوا میں  استحکام سے متعلق  ورکنگ گروپ(ای سی ایس ڈبلیو جی) کی پہلی میٹنگ آج بنگلورو میں ایک مثبت  انداز میں پذیر ہوئی جس میں جی 20 کے تمام ممالک نے زمین کے انحطاط کو روکنے، ماحولیاتی نظام کی بحالی اور افزودگی کو تیز کرنے کے تین ترجیحی شعبوں کے مقصد کے لیے تعمیری طور پر کام کرنے میں دلچسپی اور عزم  اظہار  کیا گیا۔ ساتھ ہی ساتھ حیاتیاتی تنوع؛ ایک پائیدار اور موسمیاتی لچکدار نیلی معیشت کو فروغ دینا اور وسائل کی کارکردگی اور مدور معیشت اور وسائل   کی صلاحیت کی حوصلہ افزائی  پر بھی زور دیا گیا۔

Image

ماحولیات اور موسمیاتی استحکام ورکنگ گروپ سے متعلق (ای سی ایس ڈبلیو جی) پہلی میٹنگ ہندوستان کی جی 20  صدارت کی قیادت میں پائیدار مستقبل کے لیے جی 20 ممالک کے اندر تعمیری بات چیت کے آغاز کی نشاندہی کرتی ہے۔ 9-11 فروری 2023 تک  ای سی ایس ڈبلیو جی کی تین روزہ میٹنگ کی قیادت ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت(ایم او ای ایف سی سی) حکومت ہند نے کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0029GZ2.jpg

میٹنگ کا آغاز ایک ضمنی پروگرام کے ساتھ ہوا جس میں جنگل کی آگ اور کان کنی سے متاثرہ علاقوں میں ماحولیاتی نظام کی بحالی کے لیے بہترین  طور طریقوں کا اشتراک کیا گیا، جس کے بعد جنگلی حیات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ،کرناٹک کے جنگلات کے ماحولیاتی نظام، ماحولیاتی نظام کی بحالی اور ایکو ٹورازم کے ماڈلز کو دکھانے کے لیے بنیرگھٹا نیشنل پارک اور کالکیرے آربورٹم کا دورہ کیا گیا۔

دوسرے دن کا آغاز مکانات، شہری امور اور پٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ پوری کے افتتاحی خطاب سے ہوا۔ اس کے بعد، سکریٹری، ایم او ای ایف سی سی کی سکریٹری، محترمہ لینا نندن کی طرف سے استقبالیہ خطبہ  پیش کیا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہندوستان  کارروائی اور اتفاق رائے پر مبنی ایک نقطہ نظر کے ذریعہ   ماحولیات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے معاملات سے نمٹنے کاخواہاں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ای سی ایس ڈبلیو جی، جی 20 کے دیگر اہم ورکنگ گروپس کے ساتھ قریبی اشتراک وتعاون سے ساتھ  کام کرے گا تاکہ ماحولیات، پائیداری اور  آب وہوا کی  تبدیلی سے متعلق مسائل کو جامع طریقے سے حل کیا جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0038X8N.jpg

دوسرے دن کی پہلے نصف کے دوران ہونے والی بات چیت انتھروپجینک وجوہات سے متاثر ہونے والے زمین پر مبنی ماحولیاتی نظام کو بحال کرنے اور عالمی حیاتیاتی تنوع کے فریم ورک کو بڑھانے کے طور طریقوں پر محیط رہی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004NKQI.jpg

دوسرے نصف میں، اسٹیل اور حیاتیاتی فضلے سمیت مختلف شعبوں میں سرکلر اکانومی کی تشکیل اور  مدور معیشت کے قیام میں توسیعی پروڈیوسر کی ذمہ داری کے رول کو بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا۔ وسائل کی کارکردگی اور مدور معیشت  کے لیے جی  20 صنعت کے اتحاد کا نظریہ  بھی پیش کیا گیا۔ اجلاس کے دوران  تمام ممالک کے مندوبین کی پرجوش شرکت دیکھنے میں آئی۔ اس  اجلاس  کے دوران، جی 20 سیکریٹریٹ میں جوائنٹ سکریٹری،محترمہ اینم گمبھیر نے ایل آئی ایف ای پر مجوزہ اعلیٰ سطحی اصولوں اور ممکنہ ڈیلیوریبلز کے طور پر گرین ڈیولپمنٹ پیکٹ کے بارے میں ایک پریزنٹیشن پیش کیا، جس کی قیادت ترقیاتی ورکنگ گروپ نے کی تھی۔ کرناٹک کے بھرپور ثقافتی ورثے کی نمائش کے لیے شام کو ایک ثقافتی تقریب کا اہتمام کیا گیا اور 29 ممالک سے آنے والے مندوبین کو ایک منفرد اور انوکھے‘ہندوستان’ کا تجربہ پیش کیا گیا۔

 ‘پائیدار اور موسمیاتی لچکدار سمندری معیشت’ کے موضوع پر اجلاس   کے ساتھ تیسرے اور آخری دن کا آغاز ہوا۔ زمینی سائنس کی وزارت کے سکریٹری ڈاکٹر ایم روی چندرن نے ابتدائی خطبہ پیش کیا۔ سمندر اور سمندری معیشت  کے مباحثوں میں سمندری گندگی، ساحلی اور سمندری ماحولیاتی نظام کا تحفظ اور اس میں  اضافے کے علاوہ  سمندرکی مقامی منصوبہ بندی، تین سے زائد میٹنگوں اور ایک سائیڈ ایونٹ سمیت متعدد مسائل کا احاطہ کیا گیا۔ بحث کا محور سمندری پلاسٹک کی گندگی کے مسئلے اور اس کے منفی اثرات پر تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0053QC8.jpg

 ہندوستان کی صدارت میں  ‘پائیدار اور موسمیاتی لچکدار سمندری معیشت  میں منتقلی کو تیز کرنے’ پر تکنیکی مطالعہ کی ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی جس میں  جی  20   کے تمام ممالک کا احاطہ کیا جائے گا اور ‘پائیدار اور موسمیاتی لچکدار بلیو اکانومی’ پر اعلیٰ سطحی اصولوں کی ترقی کے لیے معلومات فراہم کی جائیں گی۔ اس بات کا بھی تذکرہ کیا گیا کہ ہندوستان کی صدارت میں  جاپان کے تعاون سے جی 20 فریم ورک فار میرین پلاسٹک لٹر کے تحت میرین پلاسٹک لیٹر کے خلاف کارروائیوں کے بارے میں 5ویں رپورٹ شائع کی جائے گی ۔ مندوبین نے سمندری وسائل کے پائیدار استعمال، آلودگی اور کوڑا کرکٹ کی روک تھام اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور اضافہ کے لیے اقدامات کی حمایت کا اظہار کیا۔ ایک فروغ پذیرسمندری  معیشت میں  تعاون دینےکے لیے یہ آب و ہوا کے اثرات کے لیے لچک پیدا کرنے اور سمندر کی کاربن کے حصول کی صلاحیت کو برقرار رکھنے کے لیے اہم ہیں،جو مقامی ساحلی برادریوں کی روزی روٹی کو سہارا دے گی۔

 

 

اختتامی  اجلاس  میں ، اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ ہندوستان کی صدارت  سمندری معیشت  کے اہم پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت کی سہولت فراہم کرنے کے لیے اوشین 20 ڈائیلاگ منعقد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔  ہندوستانی صدارت  نے سمندری گندگی اور کمیونٹی کی شرکت پر کارروائی کی اہمیت پر زور دینے کے لیے اوشین 20 ڈائیلاگ کے موقع پر 21 مئی 2023 کو ساحل کی صفائی کے ایک مربوط پروگرام کا بھی اعلان کیا۔ لائف (لائف اسٹائل فار انوائرنمنٹ) اصولوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی، کیونکہ طرز عمل میں تبدیلیاں ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کے پائیدار متبادل کے استعمال کی حوصلہ افزائی، کوڑا کرکٹ کی روک تھام وغیرہ سے صاف اور صحت مند سمندر کو مدد ملے گی۔

ایم او ای ایف اینڈ سی سی کےسکریٹری اور سکریٹری وزارت ارضیاتی سائنسز نے دن کے دوران ہونے والے مباحثے پر میڈیا سے خطاب کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006P6KZ.jpg

بات چیت دوسرے نصف میں جاری رہے گی اور مندوبین نے ای سی ایس ڈبلیو جی  ای سی ایس ڈبلیو جی  کے تحت تصور کیے گئے مجوزہ نتائج کو حاصل کرنے کی سمت میں مزید کام کرنے کے لیے تعمیری انداز میں  مصروف رہنے اور ہندوستان کی صدارت کے ساتھ تعاون کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس میٹنگ کے دوران ہونے والی بات چیت کو دوسری ای سی ایس ڈبلیو جی میٹنگ میں آگے بڑھایا جائے گا، جو 29-27 مارچ، 2023 کو گاندھی نگر میں ہونے والی ہے۔

*************

( ش ح ۔  ح ا۔ ر ض(

U. No.1851


(Release ID: 1900682) Visitor Counter : 202


Read this release in: English , Urdu , Hindi