اسٹیل کی وزارت

آر آئی این ایل نے شجرکاری مہم اور دیگر پروگراموں کے ساتھ 41واں یوم تاسیس منایا

Posted On: 19 FEB 2023 8:24PM by PIB Delhi

وشاکھا پٹنم اسٹیل پلانٹ کی کارپوریٹ تنظیم نے آر آئی این ایل  میں سنیچر کے روز اپنا 41واں یوم تاسیس منایا۔ اس موقع پر آرآئی این ایل – وی ایس پی  میں آر آئی این ایل برادری سے خطاب کرتے ہوئے ، سی ایم ڈی جناب اتُل بھٹ نے  تمام ایوارڈ یافتگان کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کی۔

جناب اتُل بھٹ نے نئی پہل قدمیاں انجام دینے کے لیے آر آئی این ایل برادری کی ستائش کی جس کے نتیجہ میں مختلف محاذ پر ریکارڈ پیداواریت میں اضافہ  رونما ہوا، مثلاً: 20/01/2023 کو 2 بلاسٹ فرینس سے 16250 ٹی کے بقدر پروڈکشن عمل میں آیا؛ ماہ جنوری میں 108 فیصد صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے بی ایف -1 اور بی ایف -2 سے گرم دھات کی بہترین ماہانہ پیداوار عمل میں آئی، توسیعی ملوں سے کمائے ہوئے فولاد کی بہترین ماہانہ پیداوار، ماہ جنوری میں پہلی مرتبہ درجہ بند صلاحیت کے نشان سے تجاوز کیا؛ اپریل-جنوری 2023 کے دوران توسیعی ملوں سے کمائے ہوئے فولاد کی پیداوار میں 19 فیصد نمو، اپریل-جنوری 2023 کے دوران مہنگے اور اضافی قدر و قیمت کے حامل فولاد کی پیداوار میں 10 فیصد اضافہ، اپریل-جنوری 2023 کے دوران اضافی قدرو قیمت کے حامل اسٹیل کے عنصر میں سی پی ایل وائی کے 22 فیصد سے گھریلو فروخت  کا 27 فیصد کے بقدر اضافہ  اور اپریل-جنوری 2023 کے دوران اعلیٰ این ایس (نیٹ سیلز ریلائزیشن) علاقوں میں ٹی ایم ٹی فروخت کے شیئر میں سی پی ایل آئی (گذشتہ برس کی اسی مدت میں) کے 71 فیصد کے مقابلے میں 84 فیصد تک اضافہ۔

جناب اتل بھٹ نے آر آئی این ایل برادری کی ستائش کی کہ وہ بین الاقوامی معیار پر لوکو اور ایل ایچ بی پہیے تیار کر رہے ہیں جو کہ رائے بریلی ، یوپی میں فورجڈ پہیے کے پلانٹ سے ہندوستانی ریلوے تک سخت معیارات پر کھرے اترتے ہیں۔

جناب اتل بھٹ نے کہا کہ آر آئی این ایل برادری کی کلی طور پر وقف کوششوں کی وجہ سے، آر آئی این ایل کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر کئی اعزازات سے نوازا گیا۔

اس سے قبل دن میں ، آر آئی این ایل کے مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کے سینٹرل ڈسپیچ یارڈ (CDY) میں شجرکاری کی مہم کے ساتھ تقریبات کا آغاز ہوا۔ جناب اتل بھٹ، سی ایم ڈی، آر آئی این ایل، ڈائریکٹرز، اور سی آئی ایس ایف کمانڈنٹ، تجارتی یونینوں کے اراکین، سٹیل ایگزیکٹو یونین، ڈبلیو آئی پی ایس (عوامی شعبے میں خواتین کے لیے فورم)، آر آئی این ایل کے صارفین اور دیگر معززین نے پودے لگائے۔

بعد ازاں شام کو، آر آئی این ایل کے چیف منیجنگ ڈائرکٹر ، جناب اتل بھٹ نے منتخب ملازمین (ایگزیکٹیو اور نان ایگزیکٹیو) کو ان کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں 96 جواہر لال نہرو ایوارڈس پیش کیے۔

جناب جی وی آر منوہر ریڈی ، ڈی جی ایم (آپریشنز)، بلاسٹ فرنیس ، جنہوں نے ایک چور کو پکڑنے میں زبردست بہادری کا مظاہرہ کیا تھا، کے کنبہ اراکین کے ذریعہ بہادری ایوارڈ حاصل کیا گیا۔

جناب اتُل بھٹ، چیف منیجنگ ڈائرکٹر، آر آئی این ایل نے 21 سی آئی ایس ایف اہلکاران کو ان کے ذریعہ پیش کیے گئے فرض کے جذبے ، عہدبندگی  اور سخت محنت کے لیے توصیفی ایوارڈس پیش کیے۔

41 ویں یوم تاسیس تقریب میں چیف منیجنگ ڈائرکٹر کے ساتھ تمام ڈائریکٹرز، کمانڈنٹ، سی آئی ایس ایف، سی جی ایمز، شعبہ جات کے سربراہان، سینئر حکام، اپنے اہل خانہ کے ساتھ ایوارڈ یافتگان، ایس ای اے اور ڈبلیو آئی پی ایس کے نمائندوں، ٹریڈ یونینوں ، ایس سی/ ایس ٹی ایسوسی ایشن، اور او بی سی ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:1840



(Release ID: 1900650) Visitor Counter : 141


Read this release in: English , Urdu , Hindi