امور داخلہ کی وزارت

امور داخلہ اور باہمی تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج مہاراشٹر کے پونے میں شیواجی مہاراج کی زندگی پر مبنی 'شیو سرشٹی' تھیم پارک کے پہلے مرحلے کا افتتاح کیا


جناب امت شاہ نے چھترپتی شیواجی مہاراج کو سودھرم، سوراج اور سوبھاشا میں ملک کے لیے ان کے تعاون کے لیےخراج تحسین پیش کیا

شیواجی مہاراج کی روایت پر عمل کرتے ہوئے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی ملک کے ثقافتی اور روحانی مقامات کی تزئین و آرائش کر رہے ہیں

ملک بھر کا سفر کرتے ہوئے 'شیو شہیر' باباصاحب پورندرے جی نے شیواجی مہاراج کی بہادری کی کہانیاں عوام تک پہنچانے کے لیے  اپنی پوری زندگی شیو چرتر کو مرتب کرنے کے لیے وقف کر دی

شری باباصاحب پورندرے نے پوری دنیا میں بکھرے شیواجی مہاراج کی زندگی پر مبنی دستاویزات جمع کیں اور آنے والی نسلوں کے لیے شیو چرتر کی تخلیق کی

شیو سریشٹی تھیم پارک نے شیواجی مہاراج سے متعلق تاریخی حقائق کو صداقت کے ساتھ محفوظ کیا ہے، آنے والے وقت میں یہ پارک ایشیا کا عظیم الشان تھیم پارک بن جائے گا

شیو سرشٹی کی تعمیر میں ٹیکنالوجی اور تاریخ دونوں کا شاندار امتزاج نظر آتا ہے، ہولوگرافی پروجیکٹ میپنگ، منی ایچر موشن، سمولیشن، 3ڈی-4ڈی  ٹیکنالوجی اور لائٹ اینڈ ساؤنڈ ٹیکنالوجی کو ملا کر تاریخ کو زندہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے

اس تھیم پارک میں شیواجی کا مختلف قلعوں سے سفر، شیواجی کی تاجپوشی اور آگرہ سے مغلوں کے چنگل سے نکلنے جیسے کئی اہم واقعات کو محفوظ کیا گیا ہے

سوراج قائم کر کے شیواجی مہاراج نے پوری دنیا کو پیغام دیا کہ ہندوستان پر کوئی ظلم نہیں کر سکتا، عوام کو کوئی نیچا نہیں دکھا سکتا، شیواجی مہاراج کا یہ پیغام 1857 کی جدوجہد آزادی میں بھی سامنے آیا تھا

شیواجی مہاراج کی سوراج کا سفر اٹک سے کٹک اور گجرات سے بنگال تک پہنچا جس نے پورے ہندوستان کو آزادی کا شعور دیا

Posted On: 19 FEB 2023 7:14PM by PIB Delhi

امور  داخلہ اورباہمی  تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج مہاراشٹر کے پونے میں چھترپتی شیواجی مہاراج کی زندگی پر مبنی تھیم پارک 'شیو سرشٹی' کے پہلے مرحلے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر مہاراشٹر کے وزیر اعلی شری ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس سمیت کئی معززین بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001WGH9.jpg

جناب امت شاہ نے چھترپتی شیواجی مہاراج کو سودھرم، سوراج اور سوبھاشا میں ملک کے تئیں ان کے تعاون  کے لیے خراج تحسین پیش کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ شیو سریشٹی کے پہلے مرحلے کا آج یعنی شیو جینتی کے دن افتتاح کرنے کے بعد کل سے اسے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔ یہ پوری دنیا کے  ان لوگوں کے لیے ایک تاریخی دن ہے جو شیواجی کی زندگی سے تحریک لیتے ہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ ملک بھر کا سفر کرکے، 'شیو شاہیر' بابا صاحب پورندرے جی نے شیواجی مہاراج کی بہادری کی کہانیاں عوام تک پہنچانے کے لیے اپنی پوری زندگی شیو چرتر کو مرتب کرنے کے لیے وقف کردی ۔ ان کی کوششوں سے ہی آج ملک میں شیواجی مہاراج کے بارے میں جاننے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے۔

امور  داخلہ اورباہمی  تعاون کے مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گجرات کے وزیر اعلیٰ رہتے ہوئے بابا صاحب سے گجرات کے ہر ضلع میں ’جنتا راجہ‘ پروگرام منعقد کرنے کی درخواست کی۔ نوجوان اس پروگرام کو دیکھ کر شیواجی مہاراج کے عقیدت مند بن جاتے تھے۔ جناب شاہ نے باباصاحب کے اس مقدس کام کو آگے بڑھانے کے لیے ٹرسٹیوں کو باباصاحب کے شرمندۂ تعبیر  کرنے کی خاطر ان کی کوششوں کی ستائش کی ۔ انہوں نے کہا کہ شیواجی کی زندگی ایک ایسا پیغام ہے جو آج بھی کشمیر سے کنیا کماری اور دوارکا سے کلکتہ کے گنگا ساگر تک لوگوں کو متاثر کرتی ہے۔ بابا صاحب نے پوری دنیا سے شیواجی مہاراج کی زندگی اور ان کے کاموں کے مستند دستاویز اکٹھے کیے اور نئی نسل کے لیے شیوا کے کردار کی تاریخ تیار کی، اسی لیے بابا صاحب پورندرے کا نام بدل کر شیو شاہیر باباصاحب پورندرے رکھ دیا گیا۔ جناب شاہ نے کہا کہ بابا صاحب نے گوا، دادرا اور نگر حویلی اور دمن اور دیو کی آزادی کی جدوجہد میں شامل ہو کر لازوال شراکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002DE2M.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ آج یہاں ’شیو سریشٹی‘ کے چار مرحلوں میں سے پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔ جناب شاہ نے یقین ظاہر کیا کہ یہ 438 کروڑ روپے کا پروجیکٹ یقینی طور پر مقررہ وقت کے اندر مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں شیواجی مہاراج کی زندگی کے کئی واقعات کو 60 کروڑ روپے کی لاگت سے محفوظ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ شیواجی کے قلعوں کی تاریخ، شیواجی کی تاجپوشی اور آگرہ سے مغلوں کے چنگل سے فرار جیسے کئی اہم واقعات 3ڈی  میں محفوظ کیے گئے ہیں۔ اس جگہ کا دورہ کرنے سے ملک کی نوجوان نسل شیواجی مہاراج کی زندگی کے بارے میں اچھی طرح جان سکے گی اور ان کی 'سودھرم' اور 'سوبھاشا' کے لیے وقف کردہ زندگی، اور سوراج کے لیے قربانی دینے کے لیے ان کی رضامندی کے بارے میں جان سکے گی۔ جناب شاہ نے کہا کہ اپریل 1967 میں ستارا کی راج ماتا سمترا راجے بھونسلے اور شریمنت چھترپتی پرتاپ سنگھ مہاراج کی رہنمائی میں بابا صاحب نے ستارا میں اس ’پرتشٹھان‘ کا قیام عمل میں لایا تھا۔ تب سے بابا صاحب نے شیواجی پر ملک بھر میں 12 ہزار سے زیادہ لیکچر دیے اور 1200 سے زیادہ ’جنتا راجہ‘ ڈرامے اسٹیج کیے گئے جنہوں نے شیواجی کا پیغام پورے ملک میں پھیلایا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003FERT.jpg

امور داخلہ اور باہمی تعاون کے مرکزی وزیر نے کہا کہ امبے گاؤں میں زیر تعمیر شیو سرشٹی پورے ایشیا میں ایک عظیم تاریخی تھیم پارک بننے جا رہا ہے کیونکہ تاریخی تھیم پارک کا یہ تصور ایشیا میں شاید ہی کہیں دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں تاریخی حقائق کو بغور جانچ کر محفوظ کیا گیا ہے جو کہ قابل تحسین کام ہے۔ شیو سرشٹی کی تعمیر میں ٹیکنالوجی اور تاریخ دونوں کا شاندار امتزاج نظر آتا ہے۔ یہاں ہولوگرافی پروجیکٹ میپنگ، منی ایچر موشن، سمولیشن، 3ڈی  اور 4ڈی ٹیکنالوجی اور لائٹ اینڈ ساؤنڈ ٹیکنالوجی کے شاندار امتزاج کے ساتھ تاریخ کو زندہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ یقینی طور پر شیواجی مہاراج کی زندگی کا پیغام نہ صرف مہاراشٹر بلکہ پورے ملک کی نوجوان نسل تک لے جائے گا۔ یہ جگہ دنیا بھر کے مورخین کے لیے بہت اہم مقام بن جائے گی۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ شیواجی مہاراج کی زندگی اقتدار کی خواہش سے متاثر نہیں تھی، بلکہ وہ 100 سال سے زیادہ عرصے تک ہونے والے مظالم کے خلاف لڑائی سے متاثر تھی۔ شیواجی مہاراج نے سودھرم، سوبھاشا اور سوراج کے قیام کے لیے جدوجہد کی۔ انہوں نے پوری دنیا کو پیغام دیا کہ بھارت پر کوئی ظلم نہیں کر سکتا، اس کے لوگوں کو کوئی نیچا نہیں دکھا سکتا۔ شیواجی مہاراج کا یہ پیغام 1857 کی جدوجہد آزادی میں بھی عام تھا۔سوراج کی ایک چھوٹی سی لڑائی سے شروعات کرنے والے شیواجی مہاراج 50 سال کی عمر میں ایک بہت بڑی سلطنت کے چھترپتی بن گئے۔شیواجی کی جدوجہد کا یہ سفر 1680 کے بعد بھی نہیں رکا۔ ان کے بعد بہت سے چھتر پتی اور پیشوا آئے اور انہوں نے اس روایت کو 1818 تک آگے بڑھایا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0042BAY.jpg

امور  داخلہ اور باہمی تعاون کے مرکزی وزیر نے کہا کہ شیواجی مہاراج کا سوراج کا سفر اٹک سے کٹک اور گجرات سے بنگال تک پہنچا جس نے پورے ہندوستان میں آزادی کے لیے شعور بیدار کرنے کا کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوراج کے لیے جو جدوجہد شیواجی مہاراج نے شروع کی تھی وہ آج بھی جاری ہے۔ سوراج، سودھرم اور سوبھاشا کے لیے ان کا اصرار ان کے ہر کام میں جھلکتا ہے۔ انہوں  نے پنچنگ کو پاک کیا، اور مادری زبان میں سرکاری لغت اور سپتا کوٹیشور مندر کی تعمیر نو کے ساتھ، بہت سے مندروں میں بڑے بڑے دروازوں کی تعمیر کی قیادت کی۔ اس طرح کئی مندروں کی تعمیر نو کا سفر شروع ہوا۔ جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی بھی شیواجی مہاراج کی روایت پر عمل کرتے ہوئے ملک کے ثقافتی اور روحانی مقامات کی تزئین و آرائش کر رہے ہیں۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ شیواجی مہاراج کے سوراج کا مقصد بالکل واضح تھا۔ ہندوستانی گورننس سسٹم میں پہلی بار شیواجی مہاراج نے اشٹاپردھان منڈل کا تصور کیا اور حکمرانی کے اصول لکھے۔ شیواجی مہاراج نے کئی جنگوں میں غیر معمولی جرات کا مظاہرہ کیا۔ شاید ہی کوئی سوراج جنگجو فرنٹ فٹ پر گیا ہو اور سوراج کے لیے لڑا ہو۔جناب  شاہ نے کہا کہ شیواجی مہاراج آگرہ میں مغل دربار میں امن کی درخواست لے کر گئے تھے لیکن اورنگ زیب کے ہند سوراج کی توہین کے بعد شیواجی نے سخت احتجاج کیا۔ انہیں پکڑ کر جیل میں ڈال دیا گیا لیکن شیواجی مہاراج فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005JK2W.jpg

امور داخلہ اور باہمی تعاون کے مرکزی وزیر نے کہا کہ شیو مدرا کا آخری جملہ ہے - 'یہ مدرا عوامی فلاح و بہبود کے لیے استعمال ہونے والی کرنسی ہے' جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ ریاست کا مقصد عوامی فلاح و بہبود ہے، استعمال نہیں۔ شیواجی مہاراج نے اپنے عمل سے دنیا کے تمام حکمرانوں کے سامنے ایک مثال پیش کی کہ ایک بے لوث بادشاہ اور لارڈ جو کبھی بھی ریاست کی دولت کو اپنے لیے استعمال نہیں کرتا۔ جناب شاہ نے کہا کہ شیواجی مہاراج نے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کئی اسکیموں کو نافذ کرکے ملک میں گاؤں پر مبنی معیشت کی بنیاد بھی رکھی۔ انہوں نے کہا کہ شیواجی مہاراج کے زمانے میں انگریز آچکے تھے۔ انگریزوں سے مغربی ساحلوں کی حفاظت کے لیے شیواجی نے ایک بحریہ قائم کی۔ شیواجی مہاراج نے سوراج کے لیے لڑنے والوں کی ایک بڑی فوج تیار کی جس نے مغل راج کا مقابلہ کیا اور 1771 میں مہاراج جی سندھیا کی قیادت میں دہلی پر قبضہ کر کے اپنی سلطنت کو اٹک سے کٹک تک بڑھا دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006EJRL.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ آج شیو جینتی پر ایک عظیم الشان شیو سریشٹی کی تعمیر کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیو شرشٹی کے چار مراحل کی تکمیل کے بعد شیواجی کی کہانی پوری دنیا کے سامنے فخر سے پیش کرے گی۔ شیواجی کے خیالات پر یقین رکھنے والے بہت سے لوگ اس شیو سرشٹی میں شامل ہوں گے اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں وہ ہندوستان کو اس کی آخری شان تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کی صد سالہ تقریب کے موقع پر ہم یقینی طور پر اس مقصد کو حاصل کریں گے جو وزیر اعظم مودی نے ہندوستان کو دنیا میں ہر میدان میں اولین بنانے کے لئے مقرر کیا  ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

1837

 



(Release ID: 1900648) Visitor Counter : 418


Read this release in: English , Marathi , Tamil , Kannada